Tag: جرمنی

  • دنیا کی پہلی ماحول دوست ہائیڈروجن ٹرین

    دنیا کی پہلی ماحول دوست ہائیڈروجن ٹرین

    جرمنی میں دنیا کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے جو ماحول دوست ہے اور کسی قسم کی گیسوں کا اخراج نہیں کرتی۔

    ہائیڈروجن گیس کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی ہائڈریل نامی یہ ٹرین رواں برس دسمبر سے فعال کردی جائے گی۔ پہلی ٹرین صرف 60 میل کا سفر کرے گی۔

    train-2

    حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیابی سے ہمکنار ہوجاتا ہے تو جرمنی، فرانسیسی کمپنی کی معاونت سے ایسی مزید ٹرینوں کی تیاری پر کام کرے گا اور اس دوران ان کی صلاحیت و استعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    اسے تیار کرنے والی نجی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ ماحول دوست سفری سہولیات کے شعبے میں اس شاندار کام کے آغاز سے بے حد خوش ہیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے ماحول دوست ممالک

    ہائڈریل نامی یہ ٹرین اسی طریقہ کار کے مطابق کام کرے گی جس سے عام ٹرینیں کام کرتی ہیں، مگر ان میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی نئی ہے۔ اس میں ایندھن کے طور پر ہائیڈروجن گیس کو استعمال کیا جائے گا جو کیمیائی صنعتوں میں بڑی مقدار میں خارج ہوتی ہے۔

    ٹرین میں نصب کیا جانے والا سسٹم ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پیدا کرے گا اور یہی بجلی دراصل ٹرین کو چلائے گی۔

    train-3

    اس کا ہائیڈروجن سے بھرا ہوا ایک ٹینک 300 مسافروں کے ساتھ 500 میل تک کے سفر کے لیے کافی ہوگا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ٹرین آلودگی پھیلانے اور ماحول کو تباہ کرنے والے ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کا اختتام ثابت ہوگی۔ جرمنی میں اس وقت 4 ہزار سے زائد ٹرینیں ڈیزل پر چلائی جارہی ہیں جو ماحول کو شدید آلودہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔

  • بے تکلف زرافے نے مہمانوں کی آئس کریم ہڑپ لی

    بے تکلف زرافے نے مہمانوں کی آئس کریم ہڑپ لی

    کیسا محسوس ہوگا اگر آپ کسی تفریحی مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ جائیں، وہاں پہنچ کر آئس کریم کھائیں اور اچانک ہی کوئی بے جا مداخلت کرتے ہوئے آپ کی آئس کریم چھین کر لے جائے؟

    یقیناً آپ کو شدید غصہ اور جھنجھلاہٹ محسوس ہوگی اور آپ کا بس نہیں چلے گا کہ آپ کیا کر ڈالیں۔

    جرمنی میں بھی ایک خاندان کے ساتھ ایسی ہی صورتحال پیش آئی جب ’کوئی‘ ان کی تفریح میں مداخلت بے جا کرتے ہوئے ان کی آئس کریم چھین کر لے گیا۔

    اور یہ ‘کوئی‘ کوئی انسان نہیں بلکہ زرافہ تھا جو ان کی گاڑی میں گردن ڈال کر بچوں بڑوں سب کی آئسکریم اڑا لے گیا۔

    مزید پڑھیں:

    سفید رنگ کا حیرت انگیز زرافہ

    زرافوں کے ساتھ ناشتہ

    تفریح کے لیے جانے والے خاندان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں جانے کے بعد انہوں نے اپنی گاڑی کے شیشے کھلے رکھے تھے تاکہ وہ زرافوں کو قریب سے دیکھ سکیں، لیکن اس کو ایک زرافے نے دعوت سمجھ لیا۔

    اس نے بہت بے تکلفی سے کھڑکی میں گردن میں ڈال کر گاڑی میں موجود تمام افراد کی آئسکریم ہڑپ کرلی۔

    سفاری پارک میں تفریح کے لیے جانے والے اس خاندان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ان کے لیے بے حد انوکھا تھا اور وہ زرافے کی اس زبردستی کی میزبانی سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔

  • سال 2016:عالمی منظر نامےپرکیا کیاتبدیلیاں رونما ہوئیں

    سال 2016:عالمی منظر نامےپرکیا کیاتبدیلیاں رونما ہوئیں

    بلال حسین\شاہدرضوی

    رواں سال 2016 اختتام پذیر ہونے کو ہے، پیچھے موڑ کر دیکھیں تو یہ سال کہیں دھماکے کی گونج سے سہما ہوا دکھائی دہتا ہے تو کہیں زخمیوں کی چیخ و پکار سے کراہ رہا ہوتا ہے، کہیں پناہ گزینوں کے کیمپوں سے درد بھری آواز بن کے ابھرتا ہے تو کہیں روشن مستقبل کی تلاش میں تارکین وطن کو سمندر کے بیچوں بیچ ڈوبتا دیکھتا ہے، کہیں قدرتی آفات اپنی دھاک بیٹھاتی نظر آتی ہیں تو کہیں انسانی غلطیاں فضاء سے زمین بوس ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

    کہیں روایتی سیاست کے بوسیدہ لباس کی جگہ نئی پوشاک اوڑھی مسکراتی ہے تو کہیں سکڑتی دنیا تہذیب و تمدن انضمام سے سماجیات کے بدلتے ڈھنگ جگمگ کرتے ہیں، کسی کونے میں جو نفرت ہے وہ دوسرے کنارے میں محبت ہے اور جہاں ایک چیز تعصب ہے دوسرے کنارے پہنچتے پہنچتے عقیدت بن جاتی ہے، تضادات اور اضداد کا مجموعہ دنیا میں 2016 کیسا رہا، آیئے اجمالی جائزہ لیتے ہیں۔


    وہ جو ہم میں نہیں رہے 


    *کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    سال 2016 انقلاب، جدو جہد اور معاشرے میں تبدیلی کے خواہ لوگوں کو فیڈل کاسترو کی موت کی صورت وہ غم دے گیا ہے جو بھلائے نہیں بھول پائے گا طویل عرصے سے علیل فیڈل کاسترو نوے سال کی عمر میں 25نومبرکوجہان فانی سے کوچ کر گئے۔

    post-castro

    امریکی خلاباز جان گلین 95برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    معروف خلا باز سائنس دانجان گلین کافی عرصے سے علیل رہنے کے بعد اسی ماہ  انتقال کر گئے ان کی عمر 95 برس تھی مرحوم نے 1998 میں سب سے عمر رسیدہ خلا نورد کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    john-gallen-post-1

    اس کے علاوہ کئی اور معروف بین الاقوامی سیاسی اور سماجی شخصیات کے لیے 2016 ان کی زندگی کا آخری سال ثابت ہوا، درج  ذیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کر کے آپ تفصیلات جان سکتے ہیں۔

    *ستر سال برسراقتدار رہنے کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ انتقال کرگئے

    دنیا میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک حکومت کرنے والےتھائی لینڈ کے بادشاہ پومی پون 13 اکتوبرکو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئےتھے۔

    thailand-king-post

    *ازبک صدر اسلام کریموف طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے

    ازبکستان کے صدر راسلام کریموف رواں سال2 ستمبرکو طویل علالت کے بعد78سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے۔

    islam-karimov-post


    سیاسیات / سماجیات


    سال 2016 سیاسی منظر نامے پر کئی حیران کن تبدیلیوں کا ثابت ہوا، اس سال جہاں امریکیوں نے متنازعہ بیانات اور نفرت آمیز رویئے کے حامل شخص ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا وہیں لندن کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانوی شہریوں نے دولت مند برطانوی بزنس مین کے مقابلے میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی صادق خان کو لندن کا میئرچُن لیا جو لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں۔

    *متنازعہ بیانات کے لیے مشہور ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر منتخب ہوگئے

    trump-post

    *پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

    sadiq-khan-post

    سیاسی افق پر دوسری بڑی تبدیلی برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ہے، اس حوالے سے ہونے والے انتخابات میں گو کہ برطانوی  وزیراعظم ڈویوڈ کیمرون سمیت اشرافیہ کی رائے تھی کہ یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہوا جائے لیکن عوام نے اس کے بالکل برخلاف فیصلہ دیا جس کے بعد ڈیوڈ کیمرون اپنے عہدے سے بھی مستعفیٰ ہو گئے تھے۔

    *برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ

    eu-referendum-post

    اگر یوں کہا جائے کہ رواں سال خواتین نے سیاسی میدان مارلیا تو کچھ غلط نہ ہوگا جہاں امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن نے اپنے مضبوط حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو مشکل میں ڈالے رکھا وہیں کئی اور خواتین اپنے اپنے ملک میں اعلی سیاسی عہدے حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ مکمل تفصیلات دیئے گئے لنک پر کلک کر کے پڑھی جا سکتی ہیں۔

    *تھریسامے آج برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی

    theresa-may-post

    *جرمن پارلیمنٹ میں پہلی بارمسلمان خاتون اسپیکرمنتخب

    germany-muslim-speaker-post

    *تائیوان میں ملک کی پہلی خاتون صدر نے حلف اٹھالیا

    taiwan-women-president-post

    *ٹوکیو کی ماحول دوست پہلی خاتون گورنر

    tokyo-mayor-post

    *ورجینیا راگی روم کی پہلی خاتون میئر منتخب

    rome-mayor-post

    *پاکستانی مکینک کی بیٹی روزینہ برطانوی رکن پارلیمنٹ منتخب
    pak-mechanic-daughter-post

    *امریکا کی حمایت کے باوجود بھارت کا نیوکلیئر سپلائر بننے کا خواب چکنا چور

    دوسری جانب سیاست کا ایک نئے رخ پر گامزن رہی پرانے دشمن دوست اور دوست دشمنی پر اتر آئے، خارجہ پالیسیوں کی اس مڈ بھیڑ نے ایک الگ بلاک تشکیل دے دیا ہے جہاں ایک طرف ایران اور امریکہ کے درمیان قربت بڑھ رہی ہے تو سعودی عرب سے دوریاں، روس پاکستان میں مشترکہ فوجی مشقیں کر رہا ہے تو *امریکہ کی کرم نوازیاں بھارت کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔

    *اگست 1945 میں جوہری بم گرانے کے بعد کسی امریکی صدر کا پہلا دورۂ ہیروشیما

    اسی طرح 1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بم گرا نے والے امریکہ کے کسی صدر نے پہلی مرتبہ ہیروشیما کا رواں سال 7مئی کودورہ کیا اور ایٹمی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی یادگار پر حاضری بھی دی۔

    obmama-herosheema

    *ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ افغان طالبان کے نئے امیر مقرر

    پاکستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد افغان طالبان نے ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نیا امیر مقرر کرلیا جن کے ہاتھ پر داعش کے امیر برائے افغانستان نے بھی بعیت کر لی ہے۔

    mullah-haibatullah-post

    *پانامہ لیکس کااثر،عوامی دباؤ پرآئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی

    سال 2016 میں پاناما پیپرزنے پوری دنیا کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا کی نامور شخصیات کا نام آف شور کمپنیاں بنانے پر آنے انہیں عوامی دباو کا سامنا ہے جس کی ایک مثال آئر لینڈ کے وزیراعظم کا استعفی ہے جنہیں عوام کے دباو کے باعث اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔

    iceland-pm-resign-post

    *بھارتی وزیراعظم کو ملا سعودی عرب کا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز

    رواں سال ہی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہیں اعلی ترین سول اعزاز سے بھی نوازا گیا، مودی یہ اعزاز پانے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بن گئے ہیں۔

    saudi-arab-reward-modi-post

    عالمی سیاست اور سماجیات سے جڑی دیگر خبریں پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں

    خود کش دھماکے / بم دھماکے


    بین الاقوامی دنیا کو جس تکلیف دہ صورت حال کا سامنا رہا وہ دہشت گردی تھا، کرہ ارض کا شاید ہی کوئی حصہ ہو اس موذی مرض سے محفوظ رہا ہو، خود کش دھماکے یا نصب شدہ بم دھماکوں کے زیادہ تر واقعات *کابل، *بغداد،* شام، *یمن،* ترکی، *بیلجیئم اور *نائیجیریا میں رپورٹ ہوئے جن میں غیر مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق 2000 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

    سال 2016 کے پہلے مہینے کی 31 تاریخ کو مسلمانوں کی چوتھے خلیفہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی صاحبزادی بی بی زینب کے مزار کے قریب دھماکہ ہوا جس سے مزار مبارک کو بھی شدید نقصان پہنچا اور 60 افراد لقمہ اجل بن گئے، اس کے علاوہ اسی مزار پر11 جون 2016 میں دھماکہ کیا گیا جس میں 20 افراد جان بحق ہوئے۔

    کچھ اور اہم خبروں کے لنک :

    *حضرت بی بی زینبؓ کے مزارکے قریب دھماکے 60 افراد جاں بحق

    *بغداد میں خودکش دھماکہ،55افراد جاں بحق

    *صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک


    فضائی بمباری 


    شام میں امریکی اور روسی اتحادی افواج کی جھڑپوں میں دونوں طرف سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، اسی طرح یمن اور سعودی عرب کے مابین جنگ میں فضائی حملوں نے خوب تباہی مچائی، افغانستان مین فضائی بمباری کے علاوہ ڈرون حملوں نے بھی اپنی تباہ کاریاں جاری رکھیں ، دمشق میں داعش اور حکومت کی چپقلش فضائی بمباری کا باعث بنتی رہی۔

    غیر مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق * یمن میں سعودی عرب اور اتحادی افواج کی فضائی بمباری سے 96 سے زائد افراد، *افغانستان میں نیٹو اور امریکی اتحادی افواج کی فضائی بمباری اور ڈرون حملوں میں 185 سے زائد طالبان، *عراق میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں 94 شدت پسند،* ترکی میں 100 سے زائد باغیوںجب کہ *دمشق اورحلب میں سب سے زیادہ 1250 افراد فضائی حملوں کا شکار بنے۔

    فضائی حملوں میں ہلاکتوں اور تباہیوں نے جہاں دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑادی وہاں بمابری سے متاثرہ شامی بچوں کی ویڈیو پر پیغامات نے دل رکھنے والے ہر شخص کو دہلا عکھ دیا، ہر آنکھ معصوم بچوں کی تصاویر پر نم ہوئی تو بچوں کی آہ و بکا سے بھری ویڈیو نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا چند نمونے ملاحظہ کیجیئے۔

    *حلب میں بمباری: بھائی کے غم میں بلکتے دوبھائیوں کی ویڈیو نے دنیا کو رلادیا

    *بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

    syrian-boy-omran

    *حلب کی ملالہ، 7 سال کی بانا، جو حلب میں گزرنے والی قیامت دنیا تک پہنچا رہی

    bana


    حملہ، قتل، فائرنگ


    شر پسندوں کی جانب سے مختلف حملوں، فائرنگ کے واقعات اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری رہا وہیں فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی بھی جاری رہیں۔

    سال کے آغاز ہی میںمغربی افریقی ملک برکینا فاسو پر سات سے آٹھ شدت پسندوں کے حملے میں 28 افراد جان سے دھو بیٹھے جب کہ وزیر سمیت ٹریسٹھ افراد کو اغواء کر لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں بازیاب کروالیا گیا تھا، حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی حامی جماعت نے قبول کی تھی۔

    سال 2016 کے آغاز میں ہی * ترکی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 12 کرد شدت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ ماہ فروری میں نائیجیریا میں انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 80 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    جنوری کے مہینے میں بھارت فضائیہ کی پٹھان کوٹ ایئر بیس میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے چار فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ بھارتی حکام نے تمام حملہ آوروں کی ہلاکت کا دعوی بھی کیا بھارت نے اپنی سابقہ روایات کو برقرا رکھتے ہوئے حملہ کا الزام بناء تحقیق کے پاکستان پر دھر دیا تا ہم پاکستان کی جانب سے تحقیقات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام ثابت نہیں کر سکی۔

    *مزید تفصیلات کے لیے پڑھیے : پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشتگردوں کاحملہ ،4 فوجی ہلاک

    اسی طرح مارچ کے مہینے میں *بغداد میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 70 سپاہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ مئی کے مہینے میں بغداد ہی میں *داعش نے گیس فیکٹری پر حملہ کر کے 14 افراد کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

    عراق اور یمن میں امریکی افواج نے آپریشن کر کے مجموعہ طور پر800 سے زائد داعش شدت پسندوں کو ہلاک اور درجنوں کو گرفتار کر لیا۔

    *ایک اور افسوناک خبر : یمن میں 4مسلح افرادکااولڈایج ہوم پرحملہ، 8معمرافرادسمیت15افرادہلاک

    افغانستان میں افغان طالبان اور افغان فورسز کے درمیان چوہے بلی کا کھیل جاری رہا جس کے نتیجے میں چھاپہ مار کارروائیوں اور آپریشن کے دوران 550 سے زائد افغان طالبان اپنی موت آپ مر گئے تو دوسری جانب *افغان طالبان کے حملوں میں 250 سے زائد *افغان فورسز کے نوجوانوں نے جام شہادت نوش کی۔

    اسی سے متعلق مزید چند خبریں ایک نظر میں ۔۔۔۔

    * افغانستان: 2ڈرون حملے، القاعدہ کے 2اہم کمانڈر سمیت 15دہشت گرد ہلاک

    *میکسیکو میں نومنتخب میئرحلف برداری کے 24 گھنٹے میں قتل

    *امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک، 53 زخمی

    *داعش نے 19 یزیدی خواتین کو زندہ جلا دیا

    *صومالیہ: ہوٹل پردہشتگردوں کا حملہ،2رکن پارلیمان سمیت 15افراد ہلاک


    ناگہانی آفات


    موسمی تغیرات کے باعث پیش آنے والی قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات نے بھی اس سال اپنے ڈیرے جمائے رکھے، سات اپریل 2016 کو لاطینی امریکہ کے ملک *ایکواڈرو میں آنے والا زلزلہ 233 افراد کو نگل گیا تو پیرس میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 بچوں سمیت 11 افراد جھلس گئے جب کہ *چین میں آنے والا آندھی اور طوفان 78 افراد کی زندگی کی شمعیں ہمیشہ کے لیے بجھا گیا

    کچھ اور بین الاقوامی نا گہانی آفات و واقعات جاننے کے لیے دج ذیل لنک پر کلک کیجیئے۔۔۔

    *امریکہ میں برفیلا طوفان ، 29 جاں بحق

    *تائیوان میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک ، 150 لاپتہ

    *آسمانی بجلی گرنے سے 300 بارہ سنگھے ہلاک

    *چین کے صوبے فوجیان میں لینڈسلائڈنگ سے 41 افراد لاپتہ

    *بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک

    *میکسیکومیں سمندری طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی


    ناگہانی حادثات 


    سال 2016 میں کچھ ایسے ناگہانی حادثات پیش آئے جس میں سینکڑوں جانوں کا نقصان ہوا، معمولی غلطی اور لاپرواہی کے باعث لوگ اپنے پیاروں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھو بیٹھے، اس تناظر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے اس کے بعد نمبر آتا ہے ٹریفک حادثات کا، چند اہم واقعات لنک کے ساتھ درج ذیل ہیں مکمل تفصیلات جاننے کے لیے لنک پر کلک کیجیئے۔

    *بھارت کے مندر میں آتشزدگی، 102 افراد ہلاک

    *میکسیکو: فٹبال ٹیم کو لے جانے والی بس کھائی میں گرگئی،20افرادہلاک، متعددزخمی

    *یوکرائن اولڈہوم میں آتش زدگی کےباعث سترہ افراد ہلاک

    *تھائی لینڈ میں اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی، 17 طالبات ہلاک

    *انقرہ :اسکول بس نہر میں گرنے سے14 افراد ہلاک

    *مہاراشٹرمیں فوج کے اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی، 17 فوجی ہلاک


    فضائی حادثے


    سال 2016 میں فضائی حادثوں میں سب سے زیادہ نقصان ہیلی کاپٹرزگرنے سے ہوئے سات سے زیادہ واقعات میں 80 افراد لقمہ اجل بن  گئے جب کہ ہیلی کاپٹر گرنے کا سب سے بڑا *سانحہ سائیبریا میں پیش آیا جہاں 19 افراد ہلاک ہوئے اس کے بعد *ناروے میں تباہ  ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حادثےمیں 13 افراد اپنی جان سے گئےجب کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے دیگر واقعات بھارت، تہران اور انقرہ میں پیش آئے۔

    دوسری جانب طیارے گرنے کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، طیارے گرنے کا سب سے اندوہناک واقعہ *انڈونیشیاء میں پیش آیا جہاں فوجی طیارہ گرنے سے 13 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

    *دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ایئر لینڈر 10 گر کر تباہ

    *بھارتی فضائیہ کا مسافر طیارہ 29 مسافروں سمیت لاپتہ

    *جنگِ عظیم دوئم میں استعمال ہونے والا طیارہ ،دریا میں گر کر تباہ

    *امریکی ریاست جارجیا میں 2 ایف 16طیارے گرکرتباہ


    پناہ گزین و تاریکن وطن


    سال 2016 میں شام، یمن ، عراق اور لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے باعث جس ہنگامی اور پچیدہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا وہ پناہ گزین کی آباد کاری کا تھا، اس پر بڑھ کر یہ کہ شامی پناہ گزین کی جانب سے محفوظ ممالک کی طرف خطرناک سفرنے بھی کئی معصوم بچوں سمیت بزرگ اور خواتین کی جان لے لی ۔ ایک اطلاعات کے مطابق صرف لیبیا میں 350 پناہ گزین اور تارکین وطن کشتیوں سمیت سمندر برد ہو گئے اسی طرح یونان ، انقرہ اور اٹلی کے سمندری حدود میں 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے یہ تمام افراد پناہ حاصل کر نے کے لیے یا روزگار کے سلسلے میں غیر قانونی طور پر کشتیوں میں سوار ہو کر دوسرے ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

    *یونان :ساحل پر پناہ گزینوں کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن ہلاک

    *لیبیا کے ساحل سے 85 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد

    *شامی پناہ گزینوں کی کشتی اُلٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 17 جاں بحق

    *کشتی الٹنے سے 28 تارکینِ وطن جاں بحق

    *مصر: کشتی الٹنے کا واقعہ،162افراد جاں بحق

    گزشتہ برس ستمبرمیں شامی بچے ایلان کی ترکی کے ساحل سے ملنے والی لاش نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور شام میں جاری خانہ جنگی پر نئی بحث چھیڑ دی تھی۔

    *ترک ساحل پر شامی بچے کی بے جان جسم کی تصویر نے دلوں کو لرزہ دیا

    syria-child-on-turkey-beach-body

    جب کے اس سال اٹلی کے ساحل سے ملنے والی ایک سالہ شامی پناہ گزین بچی کی لاش نے نہ صرف ایلان کردی کی یاد تازہ کردی بلکہ عالمی قیادت کی پالیسیوں اور ترجیحات پر سوالیہ نشان لگا دیے۔

    *اٹلی کے ساحل پر 1 سالہ پناہ گزین بچی کی لاش دنیا کے ضمیر پر سوالیہ نشان

    one-year-boy-body-on-italy-beach

  • جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جرمنی سے بیوی کو لاکر قتل کرنے والا شوہرگرفتار

    جہلم : پولیس نے بیوی کو جرمنی سے جہلم لا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، بیٹے کے بیان پرپولیس نے ملزم شہبازعلی کوحراست میں لیا، ملزم نے گارڈ سے بندو ق لے کر بیوی کو گولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعظمی نامی خاتون اٹھارہ سال سے جرمنی میں مقیم تھیں،انہیں جرمنی کی شہریت بھی ملی ہوئی تھی، دوہفتے قبل شوہر بچوں کے ساتھ انہیں آبائی علاقے جہلم لایا اورمنگل کو وہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔

    ملزم نے کہا کہ موت حادثاتی ہے، ڈاکٹرعظمیٰ سیڑھیوں سے گرکر ہلاک ہوئیں، لیکن بعد میں معاملہ کچھ اورنکلا، تفتیش کرنے پرملزم کے بیٹے نے راز سے پردہ اٹھادیا۔

    ملزم شہبازعلی کے بیٹے عمار نے پولیس کو بتایا کہ ان کی فیملی والد کے ایک دوست کے لاء کالج دعوت پر گئے تھے۔ والد نے کالج کے گارڈ سے اس کی بندوق لی اور والدہ پر فائرنگ کردی۔ بیٹے عمار کے بیان کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی گولی لگنے کا ثبوت مل گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، بیوی سے جوائنٹ اکاؤنٹ ختم کرنے پرجھگڑا ہوا۔

    اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس سے پہلے بھی یہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہا ہے، جرمن سفارت خانے نے ڈاکٹرعظمیٰ کے گھر والوں سے رابطہ کر کے بچوں کے تحفظ اور ہرطرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ریت سے ڈھکا خوبصورت قصبہ

    ریت سے ڈھکا خوبصورت قصبہ

    جرمنی میں دور دراز فاصلے پر واقع ایک قصبہ اپنے منفرد اور کسی حد تک پراسرار محل وقوع کی وجہ سے سیاحوں کے لیے بے حد دلچسپی کا باعث ہے۔

    یہ پراسرار اور متروک قصبہ بیسویں صدی میں کان کنوں نے آباد کیا تھا۔ یہاں ہیرے کی کانیں تھیں جنہوں نے کان کنوں کو نہایت خوشحال کردیا تھا۔

    2

    اس دور کے حساب یہ قصبہ تمام جدید سہولتوں سے آراستہ تھا اور یہاں ایک ٹرام بھی موجود تھی۔

    3

    اس قصبے کے گھر نہایت خوبصورت اور رنگین بنائے گئے تھے۔

    4

    دوسری جنگ عظیم شروع ہونے کے بعد آہستہ آہستہ لوگوں نے یہاں سے ہجرت شروع کردی اور ایک وقت ایسا آیا کہ یہ قصبہ بالکل خالی ہوگیا۔

    5

    6

    قصبہ خالی ہونے کے بعد قریب واقع صحرا کی مٹی یہاں داخل ہوگئی اور آہستہ آہستہ صحرائی مٹی نے پورے قصبہ کو ڈھانپ لیا۔

    8

    10

    9

    ریت سے ڈھکے اس قصبے کے مناظر پراسرار مگر بے حد خوبصورت لگتے ہیں۔

    7

    11

    دنیا بھر سے نہ صرف سیاح بلکہ فوٹو گرافرز بھی یہاں کھنچے چلے آتے ہیں اور ریت اور خالی قصبہ کی نہایت خوبصورت تصاویر کھینچتے ہیں۔

  • مسلمانوں کی چھان بین کا مؤقف درست ثابت ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ

    مسلمانوں کی چھان بین کا مؤقف درست ثابت ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برلن حملے اور روسی سفیر کی ہلاکت سے مسلمانوں کی چھان بین سے متعلق میرا مؤقف درست ثابت ہوا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات انسانیت پر حملہ ہیں۔

    ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت اور برلن میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں لیکن امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو ہدف تنقید بنا ڈالا۔

    فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کی سخت چھان بین کا مطالبہ حالیہ حملوں نے درست ثابت کر دکھایا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ میرے مؤقف سے آگاہ ہیں۔ میرا مؤقف 100 فیصد درست ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے شرمناک ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کے امریکا میں داخلے کے قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا۔ جن ملکوں میں دہشت گردی کی شرح زیادہ ہے ان ملکوں کے افراد کو امریکا میں داخلے سے روکا جائے گا تاکہ امریکیوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی ایک مارکیٹ میں ایک شخص نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیا۔ واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • برلن حملہ آور کا کچھ پتا نہ چلا، پاکستانی شہری نوید لاپتا

    برلن حملہ آور کا کچھ پتا نہ چلا، پاکستانی شہری نوید لاپتا

    برلن: جرمنی میں بارہ افراد کو کچل کر مارنے والا ٹرک ڈرائیور تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔ جرمنی کی پولیس بارہ افراد کو  کچل کر مارنے والے ڈیتھ ڈرائیور کو تاحال نہ پکڑ سکی پولیس کی قید سے رہائی پانے والا مشکوک مسلمان پاکستانی نوجوان لاپتا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برلن سانحہ میں پولیس کودوران تفتیش  حملے میں استعمال کیے جانے والے ٹرک سے ایک عارضی ویزے کا پرمٹ ملا ہے جو کسی انس اے نامی تیونس کے باشندے کا ہے۔

    مشتبہ تیونسی شخص کی عمر اکیس سے تیئس سال کے درمیان ہے۔ وہ جھوٹے نام استعمال کرتا رہا ہے۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے میں ایک سے زیادہ حملہ آور ملوث ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کی قید سے رہا ہونے والا پاکستانی نوجوان نوید بلوچ لاپتہ ہو گیا ہے۔ نوید بلوچ کا کزن مہاجر کیمپ میں اس سے ملنے گیا لیکن وہ موجود نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں : برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    مسلم تنظیموں نے جرمنی میں حملے کی مذمت کی ہے۔ مسلمز اگینسٹ ٹیررزم کی جانب سے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔

    مزید پڑھیں : برلن حملہ : شک کی بنیاد پر گرفتار پاکستانی نوجوان رہا

    لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف پیغامات والی جرسیاں پہنیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جرمن دارالحکومت برلن میں ٹرک لوگوں پر چڑھادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرک پولینڈ کی ڈلیوری سروس کمپنی کا ہے۔

  • برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی ایک مارکیٹ میں نامعلوم شخص ٹرک نےشہریوں پر چڑھادیا،جس میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک حملہ تھا تاہم جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ یہ حادثہ ہو سکتا ہے۔

    p1

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

    p4

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرک کی نمبر پلیٹ پولینڈ کی تھی اور اس کی مالک پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ڈلیوری سروس کمپنی ہے۔

    p3

    جرمن پولیس نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پراس واقعے کے ذمہ دار ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    p2

    مزید پڑھیں:نیس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی،پانچ افراد گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ایک ڈرائیور نے فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھادیا تھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • خیبر پختونخواہ میں خواتین کے لیے علیحدہ بس سروس

    خیبر پختونخواہ میں خواتین کے لیے علیحدہ بس سروس

    اسلام آباد: اقوام متحدہ اور جاپانی سفارت خانے نے خیبر پختونخواہ میں خواتین کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کے منصوبے پر باہمی اشتراک سے کام شروع کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

    دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اکنامک افیئرز ڈویژن، کمیشن برائے منصوبہ بندی پاکستان، خیبر پختونخوا کے شعبہ ٹرانسپورٹ اور پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مختلف نمائندگان نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کی جائے، سعودی شہزادے کا مطالبہ

    صوبے بھر میں چلائی جانے والی یہ بسیں صرف خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔

    یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے پروجیکٹ سروسز ادارے یو این او پی ایس، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین یو این وومین اور خیبر پختونخواہ کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے جبکہ اس کے لیے مالی معاونت جاپانی حکومت کی جانب سےفراہم کی جائے گی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے کو آرڈینیٹر نیل بنہی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سروس برائے خواتین کا مقصد خواتین کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ’اس اقدام سے انہیں گھر سے باہر ہراسمنٹ اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات سے بچایا جاسکے گا‘۔

    یو این او پی ایس کے پاکستان میں تعینات نمائندہ محمد حیدر رضا کا کہنا تھا کہ مخلوط سفری سہولیات میں کام کرنے والی خواتین اور طالبات کو مرد مسافروں، بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز کی جانب سے ںامناسب رویے کا سامنا ہوتا ہے جبکہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کی شرح بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں زیادہ ہے۔

    مزید پڑھیں: عوامی مقامات پر خواتین کی ہراسمنٹ سے بچاؤ کے لیے اہم اقدام

    انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے شروع کیے جانے والے اس منصوبے میں شرکت یو این او پی ایس کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخواہ میں شروع کیے جانے والے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا حصہ ہے۔ ’ہمیں خوشی ہے کہ ہم خواتین کو علیحدہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوسکیں گے‘۔

    منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ کے 3 ضلعوں پشاور، مردان اور ایبٹ آباد میں بس سروس شروع کی جائے گی۔

  • جرمنی میں پولیس پر فائرنگ،1اہلکار ہلاک

    جرمنی میں پولیس پر فائرنگ،1اہلکار ہلاک

    بویریا: جرمنی کے شہر بویریا میں پولیس پر دائیں بازو کی تنظیم کے کارکن کی فائرنگ سے 1پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی تنظیم رائخ سٹیزن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے گھر پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسپیشل فورس کا 32سالہ اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

    بویریا کے ایک قصبے کی مقامی انتظامیہ نے اس وقت پولیس کو طلب کیا جب اس شخص نے انتظامیہ سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے 31 بندوق کے لائسنس بھی منسوخ کردیے۔

    رائخ سٹیزن موومنٹ جرمنی کی وفاقی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔اس موومنٹ کی بنیاد تین دہائی قبل رکھی گئی تھی  اس گروپ کا نظریہ قوم پرست اور یہود دشمن ہے۔

    مزید پڑھیں:جرمنی میں دہشتگردی کےالزام میں گرفتارقیدی کی خودکشی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےجرمنی کے برلن ائیرپورٹ پردہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار جابر البکرنامی شامی شہری جیل کے سیل میں خودکشی کرلی تھی۔