Tag: جرمن اولمپک چیمپئن

  • گلگت بلتستان : جرمن اولمپک چیمپئن لیلی پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ

    گلگت بلتستان : جرمن اولمپک چیمپئن لیلی پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ

    گلگت : جرمن اولمپک چیمپئن لوراڈا ہلمائر ہوشے ویلی لیلی پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ہوشے ویلی لیلی پیک پر 2 جرمن خواتین کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئیں۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثہ بلتستان گنگچھے ویلی کی لیلی پیک پرپیش آیا، جرمن اولمپک چیمپئن لوراڈ اہلمائر پتھروں کی سلائیڈنگ کی زد میں آئیں جبکہ جرمن خاتون کوہ پیما کروس مرینہ کو رسی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

    فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ لوراڈ اہلمائر شدید زخمی حالت میں لاپتہ ہے ، جن کی تلاش جاری ہے، لوراڈ اہلمائر جرمن اولمپک طلائی چیمپئن اور سابق بایاتھلیٹ ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ حادثہ 28 جولائی کو 5700 میٹر کی بلندی پر پیش آیا تھا، مدد کیلئے ہیلی کاپٹر 29 جولائی کی صبح جائے حادثہ پر پہنچ سکا، جائے حادثہ پر فضائی نگرانی کے دوران زندگی کے آثار نظرنہیں آئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بین الااقوامی کوہ پیمائی ٹیم 6069 میٹربلند لیلی پیک پر آپریشن کی نگرانی کررہی ہے، ڈاہلمیار کی رسی کے ساتھی نے کوہ پیماؤں کی مدد سے نیچے اترنا شروع کردیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لاپتہ جرمن کوہ پیما کی تلاش آج بھی ہیلی کاپٹرکےذریعے جاری رہے گی، ریسکیو کیلئے افواج پاکستان کے ہیلی کاپٹرتیارہے، موسم خرابی کی وجہ سے ریسکیوآپریشن میں تعطل ہے۔

    فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریوں کےبعدامدادی کارروائیاں جاری ہے ، رابطہ سڑکوں کی بحالی، بجلی و پانی کی فراہمی پر کام تیز کردیا ہے۔

    دوسری جانب شاہراہ بابوسر پر لاپتہ خاندانوں کی تلاش جاری ہے ، نجی ٹی وی اینکراوردیگر لاپتہ افراد کی تلاش میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی۔