Tag: جرمن خاتون

  • بغیر ویزہ آنے والی جرمن خاتون کی ذمہ داری پاکستانی شوہر نے لے لی

    بغیر ویزہ آنے والی جرمن خاتون کی ذمہ داری پاکستانی شوہر نے لے لی

    اسلام آباد: جرمن خاتون بغیر ویزہ پاکستان پہنچ گئیں، جینیفر قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 پر دوحہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمن خاتون جینیفر واٹ پاکستانی ویزے کے بغیر قطر ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی تھیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود نہیں اور انھوں نے بغیر ویزہ سفر کیا۔

    ایف آئی اے حکام نے ابتدائی طور پر جرمن خاتون کو انٹری دینے سے انکار کر دیا تھا، بعد ازاں، انسانی ہم دردی کی بنیاد انھیں انٹری دے دی گئی، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جینیفر وزیر آباد کے رہایشی زین علی کی اہلیہ ہے، خاتون کے پاکستان میں قیام کی تمام تر ذمہ داری اس کے شوہر نے لی ہے۔

    ایف آئی کا کہنا ہے کہ خاتون کے بغیر ویزہ پہنچنے پر ایف آئی اے نے پہلے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ تھا، بعد ازاں انسانی ہم دردی کی بنیاد پر فیصلہ واپس لے لیا، جرمن خاتون کے شوہر زین علی کو 7 روز قبل جرمنی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

    والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے، ڈی پورٹ نہ کیا جائے: امریکی خاتون

    یاد رہے کہ اس سے قبل مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچنے والی امریکی خاتون کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا، خاتون مرے موڈ کو اس سے قبل ہی بلیک لسٹ کیا جا چکا تھا، خاتون نے ویزہ ختم ہونے کے بعد 12 سال پاکستان میں غیر قانونی طور پر گزارے تھے۔ خاتون کا دعویٰ تھا کہ ان کے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے، انھیں ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

  • فیصل آباد، جرمن خاتون سے اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار، تین فرار

    فیصل آباد، جرمن خاتون سے اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار، تین فرار

    لاہور: فیصل آباد میں جرمن خاتون سے اجتماعی زیادتی کا دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، ایک ملزم الیاس کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں والد کی تلاش میں آئی جرمن خاتون رامونا الزبتھ کو 4 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم الیاس کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    جرمن خاتون رامونا الزبتھ سے زیادتی کے چاروں ملزمان کے خلاف پہلے فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    گرفتار ملزم الیاس کی طرف سے ستیانہ روڈ پر واقع رفاقت پلازہ میں رامونا الزبتھ سے زیادتی کے اعتراف پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے تھانہ بٹالہ کالونی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں: خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام، عدالت نے مصری شہری پر فرد جرم عائد کردی

    زیادتی کا شکار ہونے والی رامونا کلر کہار کے رہائشی عاصم سے شادی کرکے اپنے باپ کو تلاش کرنے پاکستان آئی تھی جو تیس سال قبل جرمنی چھوڑ کر پاکستان آگئے تھے۔

    ملزمان الیاس، حیدر اور جاوید نے اسے باپ کا پتا دینے کے بہانے کلر کہار سے بلایا اور دفترمیں لے جاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

    جرمن خاتون کو 4 افراد نے اغوا کیا جبکہ دو نے زیادتی کی، پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔

  • فراڈ میں ملوث جرمن خاتون کو چار سال قید، 24 ہزار ڈالر جرمانہ

    فراڈ میں ملوث جرمن خاتون کو چار سال قید، 24 ہزار ڈالر جرمانہ

    برلن: فراڈ میں ملوث جرمن خاتون 28 سالہ اناسوروکن کو چار سال قید اور 24 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فراڈ میں ملوث جرمن خاتون 27 سالہ اناسوروکن کو عدالت نے چار سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے انہیں متاثرہ افراد کے 2 لاکھ ڈالر واپس کرنے کا حکم دینے کے ساتھ 24 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

    ججوں نے اپنے فیصلے میں انہیں 4 سے 12 سال تک کی سزا سنائی ہے تاہم وہ چار سال بعد ضمانت پر جیل سے رہا ہوجائیں گی یہ فیصلہ بھی ایک کمیٹی کرے گی۔

    جج ڈیانا کیسل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس خاتون کی دھوکہ دہی کی وسعت دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

    واضح رہے کہ امریکا میں خود کو کروڑ پتی کے طور پر پیش کرنے والی جرمن شہری اناسوروکن نے مین ہٹن کی اشرافیہ کے ساتھ میل جول بڑھا کر پرتعیش زندگی گزاری تھی۔

    مزید پڑھیں: جرمنی میں مسجد کی انتظامیہ کو مسلسل دھمکیاں، گولی بھی ارسال

    سزا سنائے جانے سے قبل جرمن خاتون نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی غلطی پر معافی چاہتی ہوں تاہم عدالت نے معافی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چار سال کی سزا سنادی۔

    مقدمے کی دستاویزات کے مطابق اناسوروکن بڑے ماہرانہ انداز میں جھوٹ بولنے اور خود اعتمادی کی وجہ سے مختلف بینکوں سے دس ہزار ڈالر تک قرض لینے، نجی ہوائی جہاز میں مفت سفر کرنے اور نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے پرتعیش ہوٹلوں میں کرایہ ادا کیے بغیر قیام کرنے میں کامیاب رہی۔

  • آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن خاتون سیاح کی لاش برآمد

    آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن خاتون سیاح کی لاش برآمد

    سڈنی : آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن سیاح خاتون مونیکا بیلین کی دو ہفتے بعد لاش برآمد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے آسٹریلیا جانے والی جرمن خاتون 2 جنوری کو آسٹریلیا کے معروف سیاحتی مقام ایمیلی گیپ سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی لاش بدھ کے روز ایمیلی گیپ سے 3 کلومیٹر دور ایک درخت کے نیچے سے برآمد ہوئی تھی تاہم پولیس کو تاحال مبینہ موت کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل 62 سالہ مونیکا بیلین کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی، جرمن خاتون اپنے اہل خانہ پر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پانچ روز قبل مونیکا کی تلاش روکتے ہوئے شکایت خارج کردی تھی لیکن پولیس نے مذکورہ خاتون کے موبائل کی لوکیشن معلوم ہونے پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن خاتون تنہا آسٹریلیا آئی تھی اور  ایلیس اسپرنگ میں واقع ڈیزٹ پام نامی ہوٹل میں قیام پذیر تھیں جو ایمیلی گیپ سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    جرمن خاتون سیاح کے اہل خانہ نے آسٹریلین پولیس کو بتایا کہ مونیکا بیلین ایک ماہر سیاح تھی اور انہوں نے ایمیلی گیپ میں پیدل سفر سے متعلق ہمیں آگاہ کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مونیکا کئی ممالک میں سیاحتی دورے کرچکی تھیں اور وہ اکثر دوروں میں پیدل سفر کرتی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس روز مونیکا بیلین لاپتہ ہوئی تھیں اس روز ایک موٹر سائیکل سوار نے آسٹریلیا کے سیاحتی مقام ایمیلی گیپ سے انہیں لفٹ دی تھی۔

    پولیس کا خیال ہے کہ سیاح خاتون نے گاڑی سے اترنے سے قبل پانی جسم کی مقدار کے حساب نہیں پیا ہوگا جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی مقدار میں کمی واقع ہوئی اور خاتون کی موت کا باعث بنی۔

    آسٹریلین محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں ایلیس اسپرنگ میں درجہ حرارت 36 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔