Tag: جرمن زبان میں گفتگو

  • وزیراعظم کی غیر ملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو

    وزیراعظم کی غیر ملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو

    نتھیاگلی : وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں غیرملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی ، مہمانوں نےوزیراعظم کی خیرسگالی کےگرمجوش جذبات پر ان کی جرمن زبان پر دسترس کی داد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نتھیاگلی میں تقریب میں غیرملکی مہمانوں سےجرمن زبان میں گفتگوکی ، گفتگو کے دوران غیر ملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی۔

    وزیراعظم نےمہمانوں کو علاقے کی تاریخ اور حکومت کی جانب سےبہتری کےاقدامات سےآگاہ کیا ، جس پر مہمانوں نے وزیراعظم کی خیرسگالی کے گرمجوش جذبات پر ان کی جرمن زبان پر دسترس کی داد دی۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کئے۔