Tag: جرمن سفیر

  • جرمن حکومت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: گورنر پنجاب

    جرمن حکومت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ جرمن حکومت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سفیر مارٹن کوبلر نے بتایا یہ ان کا دورہ لاہور آخری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بتایا یہ ان کا لاہور کا آخری دورہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مارٹن کوبلر کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات ہیں، جرمن حکومت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس حاصل کرنے کے لیے جرمن پارلیمنٹ نے ہماری مدد کی، آج پاکستان کو سنگین مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب اور میرٹ کے بغیر جمہوریت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

    پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں: جرمن سفیر

    خیال رہے کہ جرمن سفیر مارٹن پاکستانی کھانوں کے بھی شیدائی ہیں، جبکہ گذشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ پر تبصرہ کرتے ہوئے جرمن سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’’واہ! پی ایس ایل فائنل، کیا گیم تھا۔‘‘

    مارٹن کوبلر نے جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سرفراز، بلوچستان اور پاکستان کو مبارکباد پیش کی تھی، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پرجوش شائقین، بھرااسٹیڈیم دیکھ کر اندازہ ہوا کہ واقعی پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

  • پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں: جرمن سفیر

    پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں: جرمن سفیر

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کی دھوم پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچ گئی، پی ایس ایل نے ولایتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’واہ! پی ایس ایل فائنل، کیا گیم تھا۔‘‘

    مارٹن کوبلر نے جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سرفراز، بلوچستان اور پاکستان کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرجوش شائقین، بھرااسٹیڈیم دیکھ کر اندازہ ہوا کہ واقعی پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

    ملک میں کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر غیرملکی سفیر بھی کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ کے گن گانے لگے، جرمن سفیر نے پی ایس ایل کو عوام اور ملک کے لیے ایک صحت مند سرگرمی قرار دیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے میگا ایونٹ میں صدر پاکستان، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت کئی اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی، فائنل کا ٹائٹل کوئٹہ کے نام رہا، جس نے پشاور کو یک طرفہ مقابلے میں‌ شکست دی۔

    پی ایس ایل فور کا فائنل: بلاول بھٹو اور اسد عمر کی آمد پر شائقین کا حیران کن ردعمل

    پی ایس ایل 4 کے فائنل میں‌ جہاں‌ کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، وہیں‌ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ اسد عمر بھی اسٹیڈیم میں‌ دکھائی دیے۔

  • واہ ! پی ایس ایل فائنل کیا گیم تھا‘ جرمن سفیر

    واہ ! پی ایس ایل فائنل کیا گیم تھا‘ جرمن سفیر

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل لوگوں اور ملک کے لیے ایک صحت مند سرگرمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ واہ ! پی ایس ایل فائنل کیا گیم تھا۔

    مارٹن کوبلر نے پی ایس ایل فائنل میں جیت پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز،سرفرازاحمد ، بلوچستان اور پاکستان کو مبارکبا دی۔


    جرمن سفیر نے کہا کہ پُرجوش شائقین،بھرا اسٹیڈیم، پاکستانی کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، پی ایس ایل لوگوں اور ملک کے لیے ایک صحت مند سرگرمی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

    پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ڈیوین براوو نے 2، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • خواتین کا عالمی دن، جرمن سفیر کا اسلام آباد کی خواتین پولیس کو خراج تحسین

    خواتین کا عالمی دن، جرمن سفیر کا اسلام آباد کی خواتین پولیس کو خراج تحسین

    اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کی خواتین پولیس کو شان دار انداز میں‌ خراج تحسین کیا.

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس اور تبصروں کے لیے معروف جرمن سفیر نے آج جو تصاویر شیئر کیں، اس میں اسلام آباد کی خواتین پولیس پولیس کے پروفیشنل ازم کو سراہا.

    مارٹن کوبلر نے لکھا کہ انھوں‌ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ اسلام آباد میں خواتین پولیس کی شاندار پریڈ کا مظاہرہ دیکھا۔

    انھوں نے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانےکی جانب بڑا قدم ہے.

    مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کی ضروریات کا خیال رکھنے کے لئے خاتون پولیس اہلکار لازمی ہونی چاہیے.

    یاد رہے کہ آج دنیا میں یوم خواتین منایا جارہا ہے، اس ضمن میں پاکستان میں بھی تقریبات، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا گیا، جس میں‌عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

  • جرمن سفیر نے اپنی موٹر سائیکل پر "ٹرک آرٹ” بنوا لیا

    جرمن سفیر نے اپنی موٹر سائیکل پر "ٹرک آرٹ” بنوا لیا

    اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنی موٹر سائیکل سجانے کے لیے ٹرک آرٹ کا سہارا لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق اپنے دل چسپ ٹویٹس کے لیے معروف جرمن سفیر نے اپنی موٹر سائیکل پر ٹرک آرٹ کروا لیا.

    سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت مارٹن کوبلر نے ٹویٹر پر چند تصاویر شیئر کیں، جن میں‌ وہ اپنی ویسپا کے ساتھ ہیں، جس پر ایک مقامی آرٹسٹ نے ٹرک آرٹ کیا ہے.

    مارٹن کوبلر نے لکھا: ’’اس خوبصورت پرزوں کو دیکھیں، جن سے میرا ویسپا تیار ہو رہا۔‘‘

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’’گزشتہ ماہ مجھے ویسپا برآمد کرنے کا اجازت نامہ مل گیا، تو سوچا کیوں نہ اس پہ ٹرک آرٹ کروائی جائے؟‘‘

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ مجھے پہلے سے ہی پسند آنے لگا ہے، آپ لوگوں کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی کھانے کھا کھا کر جرمن سفیر کا وزن بڑھ گیا، نئے کپڑے بنانے پڑ گئے

    یاد رہے جرمن سفیر پاکستانیوں میں بہت مقبول ہیں۔ ان کے ٹویٹر پر لاکھوں فالورز ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اپنے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں، جنھیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    مارٹن کوبلر پاکستان کھانوں کے بھی دل دادہ ہیں اور ان سے متعلق اکثر اظہار خیال کرتے ہیں۔

  • وینزویلا: جون گائیڈو کی حمایت کیوں کی؟ جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

    وینزویلا: جون گائیڈو کی حمایت کیوں کی؟ جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

    کراکس: وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کے ایجنڈے کی حمایت کرنے پر حکام نے جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں سیاسی بحران بدستور جاری ہے، خود ساختہ صدر اور اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کے ایجنڈے کی حمایت کرنے پر جرمن سفیر ڈینیل کرینر کو وینزویلا حکام نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن سفیر نے جون گائیڈو سے گذشتہ روز ملاقات کی تھی، اور ملکی سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    وینزویلا کی حکومت نے ملک میں تعینات جرمن سفیر کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا اور ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

    حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی غیر ملکی سفارت کار کی طرف سے وینزویلا کی اپوزیشن کے ایجنڈا کے حق میں عوامی کردار ادا کرنا ناقابل برداشت ہوگا۔

    دوسری جانب جرمن حکام نے وینزویلا حکام کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

    وینزویلا بحران، جون گائیڈو وطن واپس پہنچ گئے، گرفتاری کا خطرہ

    بعد ازاں امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

  • جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر وائرل

    جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر وائرل

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سوہن حلوہ بنانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمنی سفیر نے لکھا کہ ’پہلے ہی میں افسردہ ہوں، جلد ہی ریٹائرمنٹ پر جارہا ہوں کیوں نہ متبادل پلان کی منصوبہ بندی کروں، کیوں نہ سوہن حلوہ بنانے میں مدد کروں‘۔

    دنیا پور کے علاقے مخدوم عالی میں حلوے کی دکان سے حال ہی میں تصاویر لی گئیں، جرمن سفیر نے سوہن حلوہ بناتے ہوئے سیلفی بھی لی۔

    مزید پڑھیں: جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچ گئے، حکومتی اقدامات کی تعریف

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچے تھے اور بے گھر افراد کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا تھا۔

    مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پناہ گاہ دیکھنے گیا، یہاں کے اسٹاف کا کام قابل تعریف ہے لیکن ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھ کر دکھ ہوا جو کھانا خرید نہیں سکتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے بے گھر افراد کے ساتھ کھانا کھانے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

  • یہ شکر کہاں‌ سے آتی ہے؟ جرمن سفیر پروسیسنگ یونٹ پہنچ گئے

    یہ شکر کہاں‌ سے آتی ہے؟ جرمن سفیر پروسیسنگ یونٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد: گنے کی پروسیسنگ کہاں ہوتی ہے؟ شکر کہاں سے آتی ہے؟ یہ سوال جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پراسیسنگ یونٹ لے گیا.

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول اور متحرک جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے چند تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں‌ وہ گنے کی پروسیسنگ کا جائزہ لے رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ انھیں‌ ابتدا ہی سے تجسس تھا کہ گنے کی پروسیسنگ کیسے ہوتی ہے، تو وہ جنوبی پنجاب شکر کے پیداواری یونٹ پہنچ گئے.

    انھوں نے تین حصوں میں کیے جانے والے ٹیویٹس میں‌ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کسان گنے کی فصل کاٹتے ہیں اور اس سے گنے کا رس (روہ) بناتے ہیں.

    دوسرے مرحلے میں وہ اس رس کو گنے کا چورا جلا کرپکاتے ہیں، سوڈا اور پاؤڈر وغیرہ شامل کیا جاتا ہے، تاکہ یہ صاف ہو جائے.

    ان کا کہنا تھا کہ پھر اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے الگ لکڑی کے برتن میں منتقل کر دیتے ہیں، اس کے بعد وہ صرف اس کی کرشنگ کرتے ہیں اور اب یہ کھانے کے لئے تیار ہے.

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں علاقائی امن اور سیکیورٹی کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیرمارٹن کوبلرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے، خطے میں بہتر سیکیورٹی کے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

  • صحت کارڈ لاکھوں افراد کے طبی علاج کو بہتر بنائے گا، جرمن سفیر

    صحت کارڈ لاکھوں افراد کے طبی علاج کو بہتر بنائے گا، جرمن سفیر

    اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ کے پی سے باہر صحت کارڈ کا اجراء زبردست اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے صحت کارڈ کے اقدام کو سراہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ کے پی سے باہر صحت کارڈ کا اجرا زبردست اقدام ہے، صحت کارڈ لاکھوں افراد کے طبی علاج کو بہتر بنائے گا۔

    جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے لکھا کہ پچھلے سال یہ نظام شندور میں بھی دیکھ کر متاثر ہوا تھا، انہوں نے میڈیکل کیمپ کے دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا، صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ روپے تک علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیوپلاسٹی، برین سرجری، کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔

    یہ پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    ذرائع کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

    یاد رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا۔