Tag: جرمن سفیر

  • کشمیری چائے نے جرمن سفیر کو گرویدہ بنا لیا

    کشمیری چائے نے جرمن سفیر کو گرویدہ بنا لیا

    مظفر آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر کشمیر کی گلابی چائے کے گرویدہ ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں‌ تعینات جرمن سفیر سوشل میڈیا پر خاصے متحرک اور مقبول ہیں.

    [bs-quote quote=”کوئی مجھے بتائے گا یہ گلابی رنگ کیسے آتا ہے؟” style=”style-7″ align=”left” author_name=”جرمن سفیر”][/bs-quote]

    وہ پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر باقاعدگی سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہیں، جنھیں بہت پسند کیا جاتا ہے.

    جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں بھی ٹویٹ کیے جاتے ہیں، جو صارفین کی توجہ کا محور بنے رہتے ہیں.

    اس بار انھوں نے کشمیر کے علاقے مظفر آباد کا رخ کیا ہے، جس کی گلابی چائے نے انھیں گرویدہ بنا لیا ہے.


    مزید پڑھیں: جرمن سفیر کراچی کی بریانی کے دیوانے بن گئے

    انھوں‌ نے اپنے تازہ ٹویٹ نے اپنی دو تصاویر میں‌ شیئر کیں، جن میں‌ سے ایک میں  وہ گرما گرم چائے نوش کر رہے ہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ اس ہفتے میں کشمیر کے لذیذ کھانوں سے لطف اندز ہوا، سردی کے دنوں میں اس کے علاوہ اور کیا چاہیے۔

    انھوں نے یہ مزاحیہ سوال بھی کیا کہ  کوئی مجھے بتائے گا یہ گلابی رنگ کیسے آتا ہے؟

  • جرمن سفیر کراچی کی بریانی کے دیوانے بن گئے

    جرمن سفیر کراچی کی بریانی کے دیوانے بن گئے

    کراچی: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر شہر قائد کی بریانی کے دیوانے ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی طرف سے متعین سفیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، مارٹن کوبلر کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ وہ کبھی بازاروں تو کبھی جنگلوں میں سیر کے لیے نکل جاتے ہیں اور اس کا حال احوال سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

    جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں کیے جانے والے ٹویٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: جرمن سفیر جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے

    ایک روز قبل مارٹن کوبلر نے لاہور میں بریانی کھائی تو اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعریفوں کے پُل باندھے تاہم آج جب انہوں نے کراچی کی بریانی کھائی تو اس کے دیوانے ہوگئے۔

    مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مجھے مدعو کیا اور کھانے میں بریانی پیش کی جو بہت ہی زبردست ہے‘۔

    مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ’کراچی کی بریانی بہت مزیدارہے‘۔

    مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے والے تمام مہمانوں کی تواضع بریانی سے کی اور انہٰں سندھی ٹوپی و اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

  • جرمن سفیر جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے

    جرمن سفیر جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے

    لاہور: جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے ہیں، جرمنی کے سفیر نے لاہور کے اردو بازار میں جشن ازاد کے لیے چیزیں خریدیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کی جس میں لاہور کے اردو بازار سے جشن آزادی کی چیزیں خریدتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    مارٹن کوبلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جشن آزادی میں چھ دن رہے گئے ہیں، لاہور کے اردو بازار میں خریداری کرنا شاندار رہا۔

    انہوں نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے قومی پرچم، ماسک اور باجا لے کر تصاویر بنوائیں، انہوں نے عوام سے سوال بھی کیا کہ آپ کو کیا پسند ہے۔؟

    سوشل میڈیا پر مارٹن کوبلر کی تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے آپ جیسے دوست پسند ہیں۔

    ٹویٹر صارف نے لکھا کہ یہ ایک بہترین تصویر ہے اس سے قبل ایسی تصویر نہیں دیکھی ایک اور صارف نے تصاویر کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی جھنڈا خریدا ہے جو ہمارے ملک کی پہچان ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر اور گلی محلوں میں قومی پرچموں کی بہار ہے، شہریوں نے قومی پرچم، بیجز اور آرائش کا دیگر سامان خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔

    مختلف شہروں میں قائم اسٹالز پر سبز اور سفید رنگ کی شرٹس اور لباس، کیپس، ہاتھوں کے کڑے، پٹیاں، ماسک سمیت مختلف قسم کے بیجز، کاغذ کے ربنز اور دیگر سامان بھی سجائے گئے ہیں۔

  • جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ‌ اکیڈمی کا دورہ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

    جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ‌ اکیڈمی کا دورہ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

    لاہور: پاکستان میں‌ تعینات جرمن سفیر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کابلز آج سہ پہر کر کٹ اکیڈمی پہنچے، جہاں پی سی بی کے سی ای او سبحان احمد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جرمن سفیر نے اکیڈمی کا دورہ کیا اور کرکٹرز اور آفیشلز سے ملاقات کی.

    مارٹن کابلز نے اس موقع پر گرین شرٹ پہن کر کرکٹ کھیلی. انھوں نے خواتین کرکٹرز اور دیگر افیشلز کے ساتھ سیلفی بھی بنائی.


    آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال


    جرمن سفیر نے خواتین کرکٹ ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کا زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے آنا اور خود کو منوانا ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے.

    اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ سینئرز کی ریٹائرمینٹ سے ٹیم کمزور ہوئی، لیکن آئی سی سی چیمپیئن شپ اور ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے، امید ہے ہماری کوششیں‌ رنگ لائیں‌ گی.


    جلال الدین خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب


    پی سی بی کے سی ای او سبحان احمد نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ بورڈ خواتین کو کھیلوں میں آگے لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.

    واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی بہتری کے لیے گذشتہ دنوں چند اہم فیصلے کیے گئے تھے، جن کے تحت جلال الدین کو خواتین کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر جبکہ مارک کولیس کو نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام پر گفتگو ہوئی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    اطلاعات کے مطابق جرمن سفیر نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کل ہونہ ہو‘ میں اب سیاسی شخصیات جلوہ گر ہونگے ’

    کل ہونہ ہو‘ میں اب سیاسی شخصیات جلوہ گر ہونگے ’

    ممبئی: بھارت نے جرمنی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بلاک بسٹر فلم کل ہو نہ ہو کا جرمن ورژن بنا ڈالا۔

     بالی وڈ فلم کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ خان، پریٹی زنٹا اور سیف علی خان مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔

     اس فلم کے جرمن ورژن میں سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، جرمن سفیر مائیکل سٹینر اور ان کی اہلیہ کل ہو نا ہو کے ٹائٹل سانگ پر پرفارم کر رہے ہیں۔

    سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے صف اول کے اداکار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا۔

    جرمنی کے سفیر اور ان کی اہلیہ کے مطابق وہ بالی وڈ فلموں کے بہت مداح ہیں اور انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد بالی وڈ فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔