Tag: جرمن سیاح

  • ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

    ایران میں جرمن سیاح اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار

    تہران : ایران نے جرمن سیاح کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مارک کافمین سائیکل پرخفیہ فوجی مقامات کی وڈیوبنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن سیاح کو ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ، حکام کا کہنا ہے جرمن سیاح مارک کافمین خفیہ فوجی مقامات کی وڈیوز بنا کر ہینڈلرز کو بھیجتا رہا۔

    مہرنیوز نے گرفتاری کی وڈیو بھی جاری کردی اور بتایا کہ ایران نے ایک جرمن جاسوس پکڑا ہے جو خود کو سیاح ظاہر کررہا تھا۔

    وڈیو میں جرمن سیاح مارک کافمین کو سائیکل چلاتے ہوئے خفیہ فوجی مقامات پر جاتے اور وہاں کی کی وڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    قم کی انٹیلی جنس پولیس سربراہ کا کہنا ہے بارہ جون سے اب تک اسرائیل سے تعلق کے الزام میں بائیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد گرفتار

    فارس نیوز کے مطابق انہیں اسرائیل کیلئے جاسوسی کےالزام میں گرفتارکیا گیا، گرفتارشدگان پرعوامی رائےکوپریشان کرنا اور اسرائیل کی حمایت کرنا بھی شامل ہے۔

    یاد رہے دو غیر ملکی شہریوں کو تہران کے مغرب میں کرج میں موساد کے ایجنٹوں کے طور پر کام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، حکام نے بتایا تھا کہ دونوں نے جرمنی میں ایک ہینڈلر کے ساتھ سرکاری میڈیا کے دفاتر اور ایک سرکاری اہلکار کی رہائش گاہ کی جگہیں شیئر کی تھیں۔

  • جرمن سیاح سائیکل پر دبئی پہنچ گیا

    جرمن سیاح سائیکل پر دبئی پہنچ گیا

    جرمن سیاح مائیکل ایورٹس سائیکل پر سات ماہ کے طویل سفر طے کرکے برلن سے دبئی پہنچ  گئے۔

    الامارات الیوم کے مطابق جرمن سیاح نے کوپ 28 کانفرنس میں شرکت کےلیے دبئی تک کا طویل سفرکیا، سیاح نے یہ سفر 7 ماہ میں طے کیا۔

    جرمن سیاح مائیکل ایورٹس نے کہا کہ کوپ 28 جس کی میزبانی امارات کررہا ہے انتہائی اہم اہداف کے حصول کے لیے ہورہی ہے، متحدہ عرب امارات اور خصوصا دبئی کا دورہ کرکے خوشی ہورہی ہے۔

    سیاح نے اپنے سفر سے متعلق بتایا کہ ’ میں نے اپنا یہ سفر 22 اپریل 2023 میں شروع کیا، 30 ملکوں کا سفر کرتے ہوئے دبئی پہنچا ہوں، میں جس ملک سے بھی گزرا وہاں جھے پذیرائی ملی ہے‘۔

    مستقبل میں سائیکل پر سفر کرنے کے حوالے سے سیاح نے کہا کہ راس الرجا الصالح جانے کا پروگرام ہے، سفر طویل اور مشکل بھی ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ سفر کیسے طے کرنا ہے۔

    جرمن سیاح مائیکل ایورٹس کا کا کہنا تھا میرا اصل مشن کرہ ارض پر زیادہ بہتر دنیا کے مستقبل کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا ہے، دبئی کے بعد ان کی اگلی منزل مصری دارالحکومت قاہرہ ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا میری خواہش ہے کہ لوگ زمین  پر رہنے کے لیے  مشترکہ مستقبل کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں، میں  چاہتا ہوں کہ تمام لوگ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔