Tag: جرمن شہر

  • امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر جرمن شہر کا نام تبدیل

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر جرمن شہر کا نام تبدیل

    جرمنی کے ایک شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرکے معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھ دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر گیلسن کِرچن کا نام ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں عارضی طور پر تبدیل کر کے سوئفٹ کِرچن رکھا گیا ہے۔

    شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرنے کے لیے مہم ٹیلر سوئفٹ کے ایک مداح نے دستخطی پٹیشن کے ذریعے شروع کی تھی اور اس حوالے سے میئر کو خط بھی بھیجا گیا۔

    شہر کے میئر کیرن ویلگے نے 17 سے 19 جولائی تک امریکی پاپ اسٹار کے کنسرٹس سے قبل اس تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

    ٹیلر سوئفٹ گیلسن کرچن میں 3 کنسرٹس میں پرفارم کریں گی اور کنسرٹس کے حوالے سے ان کے مداحوں کی شہر میں خصوصی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

  • جرمن شہر میں قتل کی واردات معمہ بن گئی

    جرمن شہر میں قتل کی واردات معمہ بن گئی

    ہیمبرگ: جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہونے والے ایک قتل کی واردات معمہ بن گئی ہے، شہر میں قاتل کی تلاش جاری ہے تاہم اس کے سلسلے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب ہیمبرگ کے علاقے برگفیلڈ میں 26 سالہ شخص کو نامعلوم قاتل نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ہفتہ 26 اگست کی صبح بتایا کہ متاثرہ شخص کو گولیاں لگنے کے بعد اسپتال پہنچا یا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    واقعے کے عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں، اور قاتل کو سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا، پولیس حکام کے مطابق جب وہ پہنچے تو متاثرہ شخص شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑا تھا، اور اسے سینے اور ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں۔

    ہیمبرگ سے شائع ہونے والے مقامی اخبار ’ہیمبرگر ایبنڈبلاٹ‘ کے مطابق پولیس کو قتل کی اس واردات کے محرک کا پتا نہیں چل سکا ہے اور قاتل کی تلاش بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کی شرح خاصی کم ہے، ’ورلڈ پاپولیشن ریویو‘ کے مطابق 2019 میں جرمنی میں ہر ایک لاکھ کی آبادی میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کی شرح 1.22 تھی، جس میں خودکشی اور قتل دونوں شامل تھے، اسپین میں یہ شرح 0.64 تھی، تاہم امریکا میں یہ شرح 10.89 تھی۔