Tag: جرمن فٹبال لیگ

  • جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ اور بوروشیا ڈورٹمنڈ کی کامیابی

    جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ اور بوروشیا ڈورٹمنڈ کی کامیابی

    جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ اور بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

    میونخ میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ نے کولون کو آؤٹ کلاس کردیا، بائرن کے حملوں کا حریف ٹیم کے پاس کوئی توڑ نہ تھا، میزبان ٹیم نے ابتدا سے ہی کولون کو دباؤ میں رکھا اور یک کے بعد دیگرے چار گول کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔

    اس کامیابی کے بعد بائرن میونخ کی ٹیم چیمپئن شپ ٹیبل پر تیس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہی ہے، ایک اور میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اوگسبرگ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اوگسبرگ کو پانچ ایک سے زیر کیا۔

  • جرمن فٹبال لیگ، بائزن میونخ اور بوروسیا ڈورٹ مِنڈ جیت گئیں

    جرمن فٹبال لیگ، بائزن میونخ اور بوروسیا ڈورٹ مِنڈ جیت گئیں

    میونخ: جرمن فٹبال لیگ میں فیورٹ بائرن میونخ، بوروسیا ڈورٹمنڈ اور وولفسبرگ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

    پہلے میچ میں بائرن میونخ نے بائر لیورکیوسن کو باآسانی شکست دے دی، پورے میچ کے دوران بائرن کے کھلاڑی چھائے رہے۔ پہلے ہاف میں بائرن کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

     دوسرے ہاف میں بائرن نے مزید دو گول کرکے میچ جیت لیا، ایک اور میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ہیرتھا بیرلن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    وولفسبرگ نے شالک کے قدم جمنے سے پہلے ہی اکھاڑ دیئے، وولفسبرگ کی ٹیم میچ میں تین صفر سے کامیاب رہی۔

  • جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    میونخ: جرمن فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں بائرن میونخ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہین اوور فٹبال کلب کو چار صفر سے شکست دے دی ہے۔

    جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں میزبان ٹیم بائرن میونخ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہین اوور فٹبال کلب کو یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں لیوان ڈوسکی نے مسلسل دو گولز اور روبن نے گیند کو جال میں پہنچا کر بائرن میونخ کو تین صفر کی برتری دلا دی تھی۔

    دوسرے ہاف میں بھی ہین اوور کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جسکا بھرانداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روبن نے دوسرا گول کرکے اسکور ڈبل کردیا۔