Tag: جرمن فٹبال ٹیم

  • جرمن فٹبال ٹیم کے کپتان فلپ لہم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    جرمن فٹبال ٹیم کے کپتان فلپ لہم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    جرمنی : فٹبال کا عالمی چیمپئین بنانے کے بعد جرمن ٹیم کے کپتان فلپ لہم نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

         فلپ لہم کا نام فٹبال کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہیں چوتھی مرتبہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کرنے والی جرمن ٹیم کے کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے، لہم نے ایک سو تیرہ میچز میں جرمن ٹیم کی نمائندگی کی۔

    انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے کے باوجود وہ کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے، ورلڈ کپ سے قبل ہی وہ جرمن کلب بائرن میونخ کے ساتھ دو ہزار اٹھارہ تک کا معاہدہ کرچکے ہیں۔

    فلپ نے دوہزار چار میں کروشیا کے خلاف فتح سے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت کر کیرئیر کا شاندار اختتام کیا۔

  • جرمن فٹبال ٹیم کی برلن آمد پر شاندار استقبال

    جرمن فٹبال ٹیم کی برلن آمد پر شاندار استقبال

    برلن : برازیل میں چیمپئین بننے کے بعد جرمن فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، برلن آمد پر جرمن ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    دنیائے فٹبال پر آئندہ چار سال کے لئے حکمرانی کرنے والی جرمن ٹیم کا ریو ڈی جنیرو سے برلن آمد کے موقع پر والہانہ استقبال کیا گیا، سینکٹروں کی تعداد میں مداح ٹیم کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پر موجود تھے، ہاتھوں میں جرمنی کے جھنڈے اٹھائے مداح ٹیم کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

    کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگ دیوانوے ہورہے تھے، پورا شہر چیمپئینز کو خوش آمدید کہنے کے لئے سڑکوں پر نکلا ہوا تھا، کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد کھلی چھت والی ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوکر شہر کا چکر لگایا اور وکٹری کا نشان بنا کر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

    جرمنی نے فائنل میں ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔