Tag: جرمن قونصل

  • بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، جرمن قونصل جنرل

    بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اور کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، ہمارا مشن ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں میں بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے مختلف شعبوں میں بہت اہم صوبہ ہے، مستقبل میں بلوچستان کاروبار کے لحاظ سے دنیا کا نیا حب ہوگا۔

    جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص تاجروں کو خصوصی ویزا فراہم کرے گا۔

    ڈاکٹر روگیر لوٹز نے مزید کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں امید ہے آئندہ تین سے چار سال میں کاروبار کے اچھے مواقع پیدا ہوں گے، جرمن ثقافت سے متعلق بلوچستان میں نمائش کا انعقاد جلد کیا جائے گا۔

  • جرمن قونصل کا اقبال ڈے کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    جرمن قونصل کا اقبال ڈے کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

    کراچی: جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز  نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو ان کی پیدائش کے دن پر خراج عقیدت پیش کی ہے۔

    جرمن قونصل جنرل روڈیکر نے علامہ اقبال کے یوم پیداش کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کی
    شخصیت سے میں بہت متاثر ہوں، علامہ اقبال کے پی ایچ ڈی کے مقالے کی کاپی جرمنی کی یونیورسٹی میں جمع ہے۔

    جرمن  قونصل کا کہنا تھا کہ بہت سارے پاکستانی طلبہ علامہ اقبال کی پیروی کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے لئے جرمنی آتے ہیں، جرمنی میں پاکستانی طالب علم علامہ اقبال کے مقالے  سے فیض یاب بھی ہو رہے ہیں۔

    قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا مزید کہنا تھا کہ اقبال ڈے کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔