Tag: جرمن قونصلیٹ

  • جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی ، جرمن قونصلیٹ نے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    جرمن قونصل خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر 8 سے 11 جولائی تک بند ہے۔

    قونصل خانے نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت دستیاب رہے گی جبکہ ویزا اپائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

    اس اچانک اعلان کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور سیاحوں سمیت متعدد پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں، جنہوں نے آئندہ دنوں میں جرمنی سفر کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس کی سہولت دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، یہ سہولت فوری طور پر مؤثر ہو گئی ہے، جس سے یورپی ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کو بڑی سہولت حاصل ہو گی۔