Tag: جرمن قونصل جنرل

  • جرمن قونصل جنرل نے خود کو بلوچ ثقافت کے رنگ میں رنگ لیا، ویڈیو

    جرمن قونصل جنرل نے خود کو بلوچ ثقافت کے رنگ میں رنگ لیا، ویڈیو

    بلوچ ثقافت پاکستان کے دل کش سماج کا ایسا منفرد رنگ ہے جو پاکستانیوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو بھی بہت بھاتا ہے۔

    کراچی میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے منفرد انداز اپنایا۔ جرمنی کے پرچم کے رنگ والی بلوچی پگڑی، ہاتھ میں لاٹھی اور شلوار قمیض زیب تن کر کے بلوچی ثقافت کے رنگ میں ڈھل گئے۔

    انھوں نے بلوچ یوم ثقافت کی مناسبت سے بلوچی زبان میں مبارک باد بھی دی۔

  • جرمن قونصل جنرل شاعر مشرق علامہ اقبال کے مداح نکلے

    جرمن قونصل جنرل شاعر مشرق علامہ اقبال کے مداح نکلے

    کراچی: جرمن قونصل جنرل روڈیگر لوٹز شاعر مشرق علامہ اقبال کے مداح نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر جرمن قونصل جنرل نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال پچھلی صدی کے عظیم شاعر مفکرین میں سے ایک تھے۔

    جرمن قونصل جنرل نے کہا علامہ اقبال کی شخصیت سے مجھ سمیت جرمن عوام بھی متاثر ہیں، ان کا جرمنی سے گہرا تعلق تھا، ڈاکٹر علامہ اقبال اور جرمنی کا ساتھ بہت گہرا ہے، ان کی یادیں اور شاعری جرمنی میں آج بھی بہت مشہور ہیں۔

    روڈیگر لوٹز نے کہا ’’ہائیڈل برگ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے نام سے بھی مشہور ہے، ہائیڈل برگ میں علامہ اقبال کے کلام کا ایک مخصوص حصہ جرمنی زبان میں ترجمے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ کے باہر سنگ مرمر کی تختی پر آویزاں ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

  • جرمن قونصل جنرل پگ اور بلوچی لباس میں

    جرمن قونصل جنرل پگ اور بلوچی لباس میں

    کراچی: جرمن قونصل جنرل نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچی پگ اور بلوچی لباس زیب تن کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے، انھوں نے کہا کہ جدید دنیا میں ثقافتی تبادلے اور مکالمے بین الاقوامی تعلقات کے لازمی اجزا ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی تبادلہ جرمنی میں زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، ہم لوگوں کو مثبت سرگرمیوں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔

    جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کو جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین بلوچی پگ پہنائی گئی تھی۔

    ادھر امریکی قونصلیٹ میں بھی بلوچ ثقافت کے رنگ بکھر گئے، بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر امریکی قونصل خانے کے اہل کاروں نے مبارک باد پیش کی۔

  • جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    کراچی: جرمن قونصل جنرل نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے لیجنڈ صداکار، ہدایت کار ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فنون لطیفہ کے حوالے سے ضیا محی الدین کی بڑی خدمات ہیں، وہ فن، ادب اور علم کی دنیا میں ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے تھے۔

    جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی آرٹ اور کلچر کے لیے بے پناہ محبت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بتایا کہ جرمن قونصلیٹ نے بھی ماضی میں ضیا محی الدین کے ساتھ گوئٹے انسٹیٹیوٹ اور ناپا سے مل کر ثقافتی پروگرام کیے ہیں۔

    لیجنڈ اداکار اور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ لیجنڈ صدا کار اور براڈ کاسٹر ضیا محی الدین انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 91 برس تھی، خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رات بھر ان کی طبعیت تشویش ناک رہی، اور پھر انتقال کر گئے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفینس میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

  • جرمن قونصل جنرل پاکستان میں تیار ہونے والے فٹ بال کے مداح نکلے

    جرمن قونصل جنرل پاکستان میں تیار ہونے والے فٹ بال کے مداح نکلے

    جرمن قونصل جرنل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز پاکستان میں تیار ہونے والے فٹ بال کے مداح ہوگئے۔

    جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ مجھے امید ہے سب لوگ فٹبال ورلڈ کپ میچز دیکھ رہے ہوں گے، پاکستانی فٹبال سے بہت سےگول اب تک اسکور ہوچکے ہیں۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ جرمن ٹیم نےآج کی رات بہت اہم میچ کھیلا ہے، انہوں نے کہا جو بہتر کھیلتا ہے، جیت اسی کی ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جرمنی نے کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

  • جرمن قونصل جنرل نے آصف زرداری کو جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی

    جرمن قونصل جنرل نے آصف زرداری کو جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی

    کراچی: جرمن قونصلیٹ آمد کے موقع پر جرمن قونصل جنرل نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جرمنی کے پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ان کا استقبال کیا۔

    ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور سابق صدر نے سندھ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی لینے پر جرمن سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ’سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔‘

    جرمن قونصل جنرل نے گفتگو میں صوفیوں کی سرزمین سندھ کے قدیم ثقافتی ورثے اور شہر کراچی کی بھرپور ثقافتی زندگی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ جرمنی سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں نے سندھ میں متبادل توانائی، سولر انرجی اور دیگر منصوبوں میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، یہ ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔