Tag: جرمن قونصل خانہ

  • جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری

    جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے خوشخبری

    جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کےلیے اچھی خبر آگئی، کراچی میں جرمن قونصل خانے نے اپنی ویزے سروس شروع کردی۔

    شہرقائد میں جرمن قونصل خانے تھوڑے وقفے کے تعطل کے بعد پاکستانی عوام لیے اپنی ویزے سروس کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے، یورپیئن ملک کا ویزا لگوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلیے ویزہ سروسز معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

    جرمنی کے قونصل خانہ کا ویزہ سیکشن منگل 5 اگست سے معمول کے مطابق درخواست گزاروں کے لئے سروس شروع کردیگا۔

    قونصل خانے کی بندش کے دوران اپائیمنٹ حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کو نئے سرے سے ویزے کےلئے پورٹل کے ذریعے اپائیمنٹ لینا ہوگی۔

    جرمن قونصل خانے نے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ نان یورپیئن سیٹزن کیلئے سروس بحال رہے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/german-consulate-karachi-announces-eid-holidays/

  • کراچی میں جرمن قونصل خانہ کتنے دن بند رہے گا؟   اعلان کردیا گیا

    کراچی میں جرمن قونصل خانہ کتنے دن بند رہے گا؟ اعلان کردیا گیا

    کراچی : جرمن قونصل خانہ کراچی نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، جس کے تحت قونصل خانہ جمعہ 6 جون سےپیر 9 جون تک بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل خانہ کراچی نے عید الاضحی پر تعطیلات کا اعلان کردیا اور تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

    جس میں بتایا کہ قونصل خانہ جمعہ 6 جون سےپیر 9 جون تک بند رہے گا اور 10جون سےقونصلیٹ کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، جس کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار ہفتہ 7 جون کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

  • جرمن قونصل خانے کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے لیے 26 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک جاری

    جرمن قونصل خانے کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے لیے 26 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک جاری

    جرمن قونصل خانے کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے لیے 26 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے مائیکرو پروجیکٹ کے تحت کوئٹہ پریس کلب کے لیے ان کی درخواست پر فنڈ جاری کر دیا۔

    یہ فنڈ کوئٹہ پریس کلب کی سولرائزیشن کے لیے فنڈز جاری کیا گیا ہے، بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے سیکریٹری جنرل اور صدر کو چیک پیش کیا۔

    کوئٹہ پریس کلب کے سیکریٹری جنرل اور صدر نے جرمن قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کو سولرائزیشن سے بجلی کے بلوں میں بچت ہوگی۔

    واضح رہے کہ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے چند ماہ قبل کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے موقع پر پریس کلب انتطامیہ نے سولرائزیشن کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔

  • سیلاب متاثرین، جرمن قونصل خانے کا فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط

    سیلاب متاثرین، جرمن قونصل خانے کا فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط

    کراچی: سیلاب متاثرین کے لیے جرمن قونصل خانے نے ہنگامی فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جرمن قونصل خانے نے ہنگامی فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

    ہنگامی فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے تحت ضلع لسبیلہ کے ایک ہزار خاندانوں کو 2 ماہ تک کھانا فراہم کیا جائے گا۔

    جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو غذا کی فوری ضرورت ہے، اس پروگرام سے سیلاب زدہ خاندانوں کی مدد ہوگی۔

    ہولگر زیگلر کا کہنا تھا کہ میرا دل سندھ بلوچستان کے عوام کے لیے دھڑکتا ہے، میں اور میری اہلیہ اس مصیبت کی گھڑی میں سندھ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

    امریکی کانگریس میں پاکستان کاکَس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک

    قونصل جنرل نے بتایا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ زیارت میں قائد اعظم کی رہائش گاہ بھی دیکھی تھی، جس نے ان کے دل میں جگہ بنائی۔

    انھوں نے کہا سیلاب متاثرین کی خوراک کی ضروریات پوری ہوں گی تو متاثرین دیگر مسائل پر توجہ دے سکیں گے۔

    بلوچستان رورل پروجیکٹ ڈاکٹر شاہنواز نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، اور کہا سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے حکومت اور فلاحی اداروں کو غیر ملکی امداد کی اشد ضرورت ہے۔