Tag: جرمن قونصل خانے

  • جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی ، جرمن قونصلیٹ نے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    جرمن قونصل خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر 8 سے 11 جولائی تک بند ہے۔

    قونصل خانے نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت دستیاب رہے گی جبکہ ویزا اپائنٹمنٹس کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

    اس اچانک اعلان کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور سیاحوں سمیت متعدد پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں، جنہوں نے آئندہ دنوں میں جرمنی سفر کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروس کی سہولت دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، یہ سہولت فوری طور پر مؤثر ہو گئی ہے، جس سے یورپی ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کو بڑی سہولت حاصل ہو گی۔

  • جرمنی کا ویزا: پاکستانی شہریوں کے لئے اہم خبر

    جرمنی کا ویزا: پاکستانی شہریوں کے لئے اہم خبر

    کراچی : جرمن قونصل خانے نے پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے ویزا اپائنٹمنٹس کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن قونصل خانہ کراچی میں 8 مئی کو بند رہے گا۔ قونصل خانہ جنگ عظیم کےخاتمےکی 80ویں سالگرہ کی یادمیں بندرہے گا۔

    اس دوران منسوخ ویزہ درخواست گزار کے اپائنٹمنٹس کو19مئی تک ری شیڈول کر دیاگیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کیا تھا۔

    بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی، جس میں شہریوں کے لیے اپنا نام ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر کرانا لازمی قرار دیا تھا۔

    دوسرے مرحلے میں اپوائنٹمنٹ بعد کی تاریخ میں قونصل خانے کے ذریعے دستیاب گنجائش کی بنیاد پر رجسٹریشن کے تاریخی ترتیب میں مختص کیے جائیں گے۔

  • جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !

    جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !

    کراچی : جرمن قونصل خانے نے ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا زیر گردش مواد کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جرمن قونصل خانے کراچی نے گوگل سرچ انجن پر فیک آئی ڈی فون نمبرز کے معاملے پر اہم بیان جاری کردیا۔

    قونصل خانے کی سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس پر تردید کی کہ گوگل سرچ انجن پر فون نمبرز اور جعلی آئی ڈی بنائی گئی ہے۔

    جرمن قونصلیٹ

    جرمن قونصلیٹ نے سوشل میڈیا گوگل پر ویزا خدمات کے حوالے سے زیر گردش مواد کی تردید کرتے ہوئے کہا ویزا درخواستوں کے لئے اپائنمنٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔

    جرمن قونصلیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں سے گزارش ہے کہ وہ قونصل خانے کی آفیشل ویب سائٹ پر درج نمبرز پر رابطہ کریں اور کسی بھی جعل ساز سے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔

  • جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، جس سے تعلیم کے حصول کیلئے جانیوالے طالبعلموں کو در مشکلات دور ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل خانے کراچی نے ویزہ سروس بحال کردی اور جرمنی میں تعلیم کے حصول اور ویزے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا۔

    قونصل خانے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 9جولائی کو جرمن قونصل خانے کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے اپنی ویزہ سروس معطل کردی تھی تاہم اس دوران یورپی شہریوں کیلئے ویزہ سروس بحال تھی۔

    ویزہ سروس بند ہونے سے تعلیم کے حصول کیلئے جرمنی جانیوالے طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

  • جرمنی جانے کے خواہشمند  پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    جرمنی جانے کے خواہشمند  پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند  پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر آگئی، ویزے کے حصول کے لیے  مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل خانے کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے اجرا کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا گیا۔

    جرمن قونصلیٹ جنرل کراچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں موجود جرمن قونصل خانے میں غیر معینہ مدت کے لئے ویزے کا اجرا بند کردیا ہے۔

    قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، تاہم اس دوران یورپی شہریوں کیلئے ویزہ سروس بحال رہے گی۔

    قونصل خانے  نے مزید کہا کہ یہ معطلی قونصل خانے کے عملے اور درخواست دہندگان دونوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔

    قونصلیٹ نے ویزا درخواست دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری چینلز کے ذریعے کسی بھی تبدیلی کے بارے میں اپ ڈیٹ رہیں اور اگر ضروری ہو تو متبادل انتظامات تلاش کریں۔

  • افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک

    افغانستان میں جرمن قونصل خانے پرخودکش حملہ،2افرادہلاک

    کابل : افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصل خانے پر خودکش حملے میں2افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان حکام کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی جرمن قونصل خانے کی دیوار سے ٹکرا دی جس سے زورداردھماکہ ہوا۔

    افغان سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور اس خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    طالبان نے جرمنی کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ قندوز میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ردعمل ہے۔

    دوسری جانب نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قونصل خانے کوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر نیٹو کے دستے موجود ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں:افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    واضح رہے کہ یہ فضائی حملہ اُس وقت ہوا جب طالبان نے افغان سکیورٹی فورسزکاگھیراؤکرلیا تھا۔نیٹو کا کہنا ہے وہ اس حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔