Tag: جرمن وزارت داخلہ

  • جرمنی میں مہاجرین پرروزانہ 10حملے رپورٹ

    جرمنی میں مہاجرین پرروزانہ 10حملے رپورٹ

    برلن : جرمن وزارت داخلہ کا کہناہےکہ میں آنے والے تارکین وطن پرپچھلےسال کےدوران روزانہ 10حملے رپورٹ ہوئےجن میں43 بچوں سمیت 560 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمن وزارت داخلہ کےمطابق تارکین وطن پر زیادہ ترحملے ان کی رہائش گاہوں سے دور کےعلاقوں میں کیے گئےجبکہ ایک ہزار کے قریب ایسے حملے تھے جن میں ان کےگھروں کو نشانہ بنایاگیا۔

    خیال رہےکہ اس وقت جرمنی میں بہت سے تارکینِ وطن نے پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں اور یورپ بھر میں دہشت گردی کےحملوں کا خطرہ ہے۔

    جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے تارکینِ وطن کے لیے دروازے کھولنے کے بعد ان پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    جرمنی میں سال 2016 کے دوراب 3553حملےمہاجرین کے ہوسٹلوں،2545 تنہاجاتے ہوئے،998حملے ان کی رہائش گاہوں پر جبکہ 217حملے تارکین وطن کے لیےکام کرنے والی تنظیموں پر ہوئے۔

    یاد رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس پناہ کی تلاش میں آنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی۔یہ تعداد سنہ 2015 میں چھ لاکھ تھی جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد دو لاکھ اسّی ہزار تھی۔

    واضح رہےکہ رواں برس دائیں بازو کی جماعت این پی ڈی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کو اسپورٹس ہال جلانے کےجرم میں 8سال قید کی سزا سنائی گئی۔یہ جگہ حکومت کی جانب سے تارکین وطن کےاستعمال کےلیے دی گئی تھی۔

  • جرمنی میں رواں برس 3لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کا امکان

    جرمنی میں رواں برس 3لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کا امکان

    برلن : جرمنی میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ فرینک جیورگن نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس تین لاکھ تارکین وطن جرمنی پہنچیں گے.

    تفصیلات کے مطابق تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر توقع سے زیادہ تارکین وطن جرمنی آئے تو ان کا دفتر ان کے لیے انتظامات کی کوشش کرے گا.

    فرینک جیورگن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئے آنے والوں کی تعداد ان کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے کے مطابق ہی ہوگی.

    *جرمن چانسلرتارکینِ وطن کی حمایت میں اپنے شہریوں کے خلاف صف آراء

    جرمن وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تین لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد نے رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ میں پناہ کی درخواستیں دی تھیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کل کتنے افراد سنہ 2015 میں ملک میں داخل ہوئے تھے.

    *جرمنی نے تارکینِ وطن بچوں کی تعلیم کے لئے 8،500 اساتذہ بھرتی کرلئے

    دوسری جانب بچوں کے ادارے سیودا چلڈرن کے مطابق جرمنی میں رواں برس جنوری اور فروری کے مہینوں میں پناہ کی ایک لاکھ 20 ہزار درخواستوں میں سے 31 فیصد کم عمر نوجوانوں کی طرف سے آئی تھیں.

    واضح رہے کہ گذشتہ برس جرمنی میں مشرقِ وسطیٰ،افغانستان اورافریقہ سے 10 لاکھ سے زائد تارکین وطن داخل ہوئے تھے.