Tag: جزام

  • عالمی یوم جذام: محسن پاکستان ڈاکٹررتھ فاؤ کا گھر میوزیم میں تبدیل

    عالمی یوم جذام: محسن پاکستان ڈاکٹررتھ فاؤ کا گھر میوزیم میں تبدیل

     کراچی: پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا سمجھی جانے والی  ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں کراچی میں واقع ان کے گھر کو میوزیم میں ڈھال دیا گیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق عالمی یوم جذام کے موقع پر کراچی میں واقع میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر میں جذام کے ماہرین کی پریس بریفنگ ہوئی، جس کے بعد ایم اے ایل سی میں موجود ڈاکٹر رتھ فاؤ  میوزیم کا افتتاح کیا گیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹرعلی مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ کے گھرکو میوزیم بنانے کے بعد آج اس کا افتتاح کیا گیا ہے، میوزیم میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں اور ان کے خدمات کے اعتراف میں دیے گئے اعزازات رکھے گئے ہیں۔

    ڈاکٹرعلی مرتضیٰ کا مزید  کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ 400 افراد جذام کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں، جس پر قابو پانے کے لیے موثر کوششیں جاری ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بچوں میں معذوری کی شرح 6 فیصد ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کا ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج تحسین

    یاد رہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ طویل علالت کے بعد 10 اگست کو انتقال کر گئی تھیں، ان کا تعلق جرمنی سے تھا اور وہ 60 کے عشرے میں پاکستان آئی تھیں۔ ان کی وصیت کے مطابق انہیں کراچی کے مسیحی قبرستان میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    کراچی کا سول اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب

    یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ سال وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی میں واقع سول اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کردیا  تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹررتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے سکے کا اجراء کیا جائے گا

    ڈاکٹررتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے سکے کا اجراء کیا جائے گا

    اسلام آباد: کوڑھ کے مرض کو پاکستان سے ختم کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے 50 روپے کے سکے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    اس بات کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوا اور جزام جیسے میں موزی مرض میں مبتلا مریضوں کی خدمت کرنے کے لیے جرمنی سے اپنے والدین کو چھوڑ کر کراچی میں جزام کے مریضوں کی ایک چھوٹی سی بستی بنانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا.

    اگست 2017 میں جہان فانی سے کوچ کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ جس میں پاکستان سے جزام کے مرض کے خاتمے کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں 50 روپے کے 50 ہزار سکے جاری کرنے کی منظوری دی گئی.


    جذام کے مریضوں کی مسیحا ’ڈاکٹررتھ فاؤ‘ ہم میں نہ رہیں


    ستاسی سالہ ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں اور 31 سال کی عمر میں 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں وہ اس دورام جزام کے مریضوں کے ساتھ ہی سویا کرتی تھیں اور ساری عمر شادی نہیں کی.

    اُن کی محبت اور توجہ سے جزام کے مریضوں جن کو اہل خانہ بھی شہر سے دور چھوڑ آیا کرتے تھے ایسے کوڑھ زدہ مریضوں کی دیکھ بحال کے علاوہ ان کا علاج بھی کرتی رہیں یہاں تک کہ یہ مرض پاکستان میں نہ ہونے کے برابر رہ گیا.

    جزام کے مریضوں کے لیے مسیحا کا درجہ رکھنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ رواں برس 10 اگست کو کراچی میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں اور ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کالا پل کے قریب واقع گورا قبرستان میں دفنایا گیا.

    یاد رہے اس سے قبل مارچ میں بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں بھی یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔