Tag: جزوی ہڑتال

  • پشاور: سہ فریقی اتحاد کی جزوی ہڑتال ، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور: سہ فریقی اتحاد کی جزوی ہڑتال ، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور : سہ فریقی اتحاد کی کال پرپشاورمیں جزوی ہڑتال ہوئی۔ کئی علاقوں میں کاروباربند رہا۔ خیبرپختونخوا کےبلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پرسہ فریقی اتحاد نےکپتان کی حکومت کیخلاف احتجاجی بگل بجادیا، مگر سہ فریقی اتحادکی  دال نہ گل سکی۔

    تاجروں نےہڑتال کی اپیل پر کان نہ دھرا۔ تو اے این پی اورجمعیت علماءاسلام کےکارکنا ن دن بھرہاتھوں میں لٹھ لئے زبردستی دکانیں بند کرواتےرہے۔

    پشاورمیں شٹرڈاؤن ہوا اورنہ ہی پہیہ جام، مگر کہیں کہیں دکانیں بند نظر آئیں۔ مگر زندگی حسب معمول رواں دواں رہی۔

    اےاین پی کےرہنما میاں افتخارنےاعتراف کیاکہ پشاور میں رنگ نہیں جم سکا،اس کے باوجود سہہ فریقی اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ تو ٹریلر ہے فلم آنا ابھی باقی ہے۔

    علاوہ ازیں پشاورکےتاجرسہ فریقی اتحادکےخلاف سڑکوں پرنکل آئے، مظاہرین نے تمام سیاسی جماعتوں کو حالات کا ذمہ دار قرار دیا اور سیاسی جماعتیں مردہ باد کے نعرے لگائے۔

    زبردستی مارکیٹیں بندکرانےپر تاجر آگ بگولہ ہوگئے ،تاجروں کاکہنا تھا کہ دھاندلی انہوں نےنہیں کروائی نہ وہ فریق ہیں۔

    سیاسی جماعتوں نے سیاست چمکانے کےلئےکاروبار کونقصان پہنچایا ، انجمن تاجران نے تاجروں پر تشدد اور زبردستی کاروباری مراکز بند کرانے کے خلاف احتجاج کااعلان کردیا۔

    تاجر کہتے ہیں دہشت گردی کی وجہ سےکاروبار تباہ ہوچکا ہے سیاسی جماعتیں ہڑتال کرنے سے گریز کریں۔

  • خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جزوی ہڑتال

    خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جزوی ہڑتال

    پشاور : خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی اپیل پر مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال ہے، سہ فریقی اتحاد کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑکے بعد سہ فریقی اتحاد نے کپتان کی حکومت کیخلاف احتجاجی بگل بجا دیا،  صوبائی حکومت کی کوئی تدبیر کام نہ آئی، اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر نکل آئیں اور شٹرڈاون ہڑتال کی کال دیدی۔

    پشاور کے تاجروں اور شہریوں نے اپیل پر زیادہ کان نہیں دھرا، سڑکوں کی رونقیں بحال اور کاروبار کھلا ہے، یونیورسٹی روڈ پر اے این پی، پیپلزپارٹی اور جمیت علماء اسلام کے کارکنان نے ریلی نکالی اورحکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔

    چارسدہ میں ڈندابردارفورس نے مٹر گشت کے دوران زبرستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی، اپوزیشن اتحادکی اپیل پرسوات میں ہوکاعالم ہے اور مارکیٹوں میں ویرانی چھائی ہے۔

    صوبائی حکومت نےقانون نافذ کرنیوالے اداروں کوشرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنےکی ہدایت کی ہے۔