Tag: جسٹس (ر)رانا بھگوان داس

  • ای سی پی چیف :پی ٹی آئی ناصراسلم زاہد کے نام پرڈ ٹ گئی

    ای سی پی چیف :پی ٹی آئی ناصراسلم زاہد کے نام پرڈ ٹ گئی

     اسلام آباد: جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کے انکارکےبعد تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر اسلم زاہد کے نام پر ڈٹ گئی۔ فیصلہ وزیر اعظم وطن واپسی پر کریں گے۔

    رضا ربانی کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے جسٹس رانا بھگوان داس کے انکار کے بعد خورشید شاہ عمران خان کو تصدق حسین جیلانی کے نام پر نہ مناسکے۔.

    تحریک انصاف جسٹس ناصراسلم زاہد کو اس عہدے کیلئے چھوڑنےپر تیار نظر نہیں آتی۔ جس کے بعد خورشید شاہ نے حکومت کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مشورہ دے ڈالا ۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا فیصلہ ہوگا۔

    اس سے قبل خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی ،چودھری پرویزالہٰی،سراج الحق اور پرویز رشید سے رابطہ کیا۔ اور ان سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تبادلہ خیال کیا تھا ۔

    وزیر اعظم نواز شریف چین سے وطن واپسی پر پارلیمانی کمیٹی سے ملنے والے ناموں میں سے کسی ایک کو چیف الیکشن کمشنر تعینا ت کر دیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے جسٹس ناصر اسلم زاہد جبکہ ایم کیو ایم نے بھی رانا بھگوان داس سمیت چار نام تجویز کئے تھے۔

    وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے سعیدالزمان صدیقی، اجمل میاں اور رانا بھگوان داس کےناموں پرغورکیا لیکن ان پر اتفاق نہ ہو سکا اورجسٹس رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنربننے سے معذرت کرلی۔،

  • رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

    رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے بھی جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کے نام پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ جسٹس (ر)رانا بھگوان داس نے گزشتہ روز چیف ای سی پی بننے سے معذرت کا اظہارکردیا تھا،تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی آج شام جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو  چیف الیکشن کمشنر بننے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید  شاہ وزیر اعظم نواز شریف کی چین سے واپسی کے بعد جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو  قائل کرنے کی کوشش کریں گے، جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کی ای سی پی چیف کی تقرری کے لئے آئین میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔