Tag: جسٹس سردار طارق مسعود

  • جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھالیا

    جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھالیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقریب حلف برداری ہوئی۔

    تقریب حلف برداری میں جسٹس منصورعلی شاہ سمیت دیگرججز ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، لا افسران اور وکلا و عدالتی اسٹاف بھی شریک ہوئے۔

    جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف لیا ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔

    طارق مسعود اور مظہرعالم میاں خیل کوایک سال کیلئے ایڈہاک ججز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جسٹس(ر)طارق مسعود، جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے ججز رہ چکے ہیں۔

    وزارت قانون وانصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کانوٹیفکیشن گزشتہ روزجاری کیا تھا۔

  • جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائمقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

    جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائمقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

    اسلام آباد : جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائمقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا، وہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک قیام کے دوران بطور قائمقام چیف جسٹس کام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے قائمقام چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔

    حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز نے شرکت کی جبکہ اٹارنی جنرل، ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلاء سمیت ججز کے اہلخانہ اور بار نمائندگان بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک قیام کے دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر کام کریں گے۔