Tag: جسٹس سید منصور علی شاہ

  • بدعنوان، نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

    بدعنوان، نااہل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

    لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل سسٹم کو مثالی بنانے اور عوام کا بھروسہ قائم رکھنے کے لیے احتسابی کا عمل شروع کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس سید منصور نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بار کونسل سے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوان، نااہل اور منفی روئیے والے افسران کی عدلیہ میں موجودگی سے عوام میں منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ عرصے میں عدلیہ میں خوداحستابی کا عمل مکمل ہوجائے گا اور ایسے افراد کو عدلیہ میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جس سے عدالت کا غلط تاثر قائم ہو۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ پنجاب کے عدالتی نظام کو مثالی بنانا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو بہترین نظام عدل مہیا کیا جائے، یہ اصلاحات وکلاء کی مدد اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

    اس تقریب میں سنیئر جج جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس محمد یاور علی، جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عظمیٰ چغتائی اور رجسٹرار سید خورشید انور رضوی سمیت پنجاب بار کونسل کی وائس چیئرپرسن فرح اعجاز بیگ اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

  • وقاریونس کے بھائی فوج داری مقدمے سے بچ گئے

    وقاریونس کے بھائی فوج داری مقدمے سے بچ گئے

    لاہور: ہائیکورٹ نے سابق کرکٹروقاریونس کے بھائی کے خلاف جعلی ڈگری پرکارروائی کیلئے دائردرخواست نمٹادی۔

    جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے، جس کی بنیاد پراس نے اعلٰی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں پی آئی اے میں پائلٹ تعینات ہوا۔

    جعلی ڈگری پرفیصل یونس کو پی آئی اے سے فارغ کردیا گیا ہے، عدالت حکم دے کہ فیصل یونس سے تمام تنخواہیں اورمراعات واپس وصول کی جائیں جبکہ اس کی تمام ڈگریاں منسوخ کر کے فوجداری مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

  • لاہورہا ئیکورٹ نے پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قراردے دیا

    لاہورہا ئیکورٹ نے پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قراردے دیا

    لاہورہائیکورٹ نےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کو غیرقانونی اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق آٹھ اورنو کو کالعدم قرار دےدیا۔

    جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حلقہ بندیوں کیخلاف دائر اپیلوں کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حلقہ بندیاں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ذریعے حکمران جماعت کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائی گئی ہیں۔

    پنجاب حکومت کےوکیل نے دلائل دیئے کہ ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ حلقہ بندیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اختیار کو آئین کے مطابق قرار دے چکاہے، درخواستیں مسترد کر دی جائیں تاہم عدالت نےبلدیاتی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئےحکومت کوقانون میں ترمیم اورمقررہ وقت میں انتخابات کرانے کی ہدایت کی۔