Tag: جسٹس علی باقر نجفی

  • جسٹس علی باقر نجفی  نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : جسٹس علی باقرنجفی نےسپریم کورٹ جج کی حیثیت سےعہدےکاحلف اٹھالیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی کی بطور سپریم کورٹ جج حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    تقریب میں جسٹس علی باقرنجفی نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سےعہدے کا حلف اٹھایا ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر سے حلف لیا۔

    یاد رہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھا، صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نےنوٹی فکیشن جاری کیا.

    جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ پاکستان کے جج مقرر، صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس باقر کی سپریم کورٹ میں تقرر کی منظوری دی تھی، وہ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کی دو خالی جگہوں کے لیے نامزد پانچ سینئر ترین لاہور ہائی کورٹ کے ججوں میں سے انتخاب کرنا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس عالیہ نیلم سرفہرست ہیں، ان کے بعد سینئر جج شجاعت علی خان، اور جسٹس نجفی، عابد عزیز شیخ اور صداقت علی خان تھے۔

  • پی ٹی آئی کے 2 ممبران نے جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا

    پی ٹی آئی کے 2 ممبران نے جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ممبران نے جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی حمایت کی۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری 10 ممبران کی اکثریت سے کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تین ممبران نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ جج تعینات کی کرنے کی سفارش کردی، ان کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر دی گئی۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں سپریم کورٹ کے دو ججز تعینات کرنے کے لیے غور کیا گیا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوا۔

    اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے صرف ایک جج کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا، قائمقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔

    جسٹس (ر) مقبول باقر کو سندھ سے ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کیا گیا، بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس (ر) نذیر لانگو کو جوڈٰشل کمیشن ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

    علاوہ ازیں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی، جسٹس (ر) شاکر اللہ جان ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کئے گئے، جوڈیشل کمیشن کی جسٹس شجاعت علی سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی متفقہ منظوری دی گئی۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے دیگر پانچ سینئر ججز کے ناموں پر بھی غور کیا گیا تاہم ہائی کورٹ کیلیے صرف ایک جج کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا جب کہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر کو سندھ سے اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس (ر) نذیر لانگو کو جوڈیشل کمیشن ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس (ر)شاکر اللہ جان کو بھی ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کیا گیا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی جسٹس شجاعت علی سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی متفقہ منظوری دی گئی۔

  • لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا تاہم عملے نے خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک موصول ہوا، آج مشکوک خط عملے نے وصول کیا، عملے کو شک گزرا تو انہوں نے خط کو کھولے بغیر پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم فوری پہنچی اور خط کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ کو بھی مشکوک پاؤڈر کے ساتھ دھمکی آمیز خط بھجوائے گئے تھے ۔

    خطوط بھجوانے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ججوں کو ملنے والے خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کا انکشاف ہوا تھا۔

    مشکوک خطوں کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو مل گئی، ذرائع کا کہنا تھا خطوں سے ملنے والے پاؤڈرمیں 15 فیصد آرسینک پایا گیا، آرسینک زہر ہوتا ہے، سونگھنے یا سانس میں جانے سے اعصابی نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔