Tag: جسٹس قاضی فائز عیسی

  • جہاں آزاد دماغ موجود ہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے، چیف جسٹس کا جسٹس قاضی فائز عیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    جہاں آزاد دماغ موجود ہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے، چیف جسٹس کا جسٹس قاضی فائز عیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا قاضی فائزعیسیٰ بہت اچھے انسان ہیں لیکن میری اور ان کی اپروچ الگ ہے، جہاں آزاد دماغ موجود ہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ تمام ساتھی ججز کا میرے ساتھ برتاؤبہت اچھارہا، جہاں آزاد دماغ موجودہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے، قاضی فائزعیسیٰ بہت اچھے انسان ہیں،میری اور ان کی اپروچ الگ ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرےکی کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے توقع ہےوہ درست رپورٹنگ کریں گے، جہاں پرکوئی غلطی ہوئی اسے ہم نے اگنور کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا ، ڈیمز فنڈ میں اگست 2023 میں 4لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ،اگست میں بھی فنڈزمیں رقم آنے کا مطلب عوام کاسپریم کورٹ پراعتماد ہے۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ڈیمز فنڈ کے 18.6 ارب روپےنیشنل بینک کےذریعے اسٹیٹ بنک میں انویسٹ کئےگئے ، ڈیمز فنڈ کی نگرانی سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کر رہا ہے۔

  • بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور  اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی

    بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی

    اسلام آباد : بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی، دونوں کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں، ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی میڈیکل ٹیم نے جسٹس فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا معائنہ کیا ، دونوں کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں۔

    ذرائع پولی کلینک کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیسٹ ایچ ٹی سٹی سکین کیا گیا ، ان کی سٹی سکین رپورٹ نارمل ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کی کورونا ویکسی نیشن ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے جسٹس فائز عیسیٰ کو کورونا نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کو بخار، کھانسی کی شکایت نہیں رہی تاہم دونوں تجویز کردہ ادویات کورس مکمل کریں گے۔

    ذرائع پولی کلینک نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ گھر پر قرنطینہ ہیں، 10روز مکمل ہونے پر دونوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، آج ملک بھر میں 32 کورونا کے مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 3700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔