Tag: جسٹس میاں ثاقب نثار

  • بد قسمتی سے پاکستان قائد کے وژن سے ہٹ چکا ہے،چیف جسٹس

    بد قسمتی سے پاکستان قائد کے وژن سے ہٹ چکا ہے،چیف جسٹس

    اسلام آباد :چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان قائد کے وژن سے ہٹ چکا ہے، ملک قانون کی حکمرانی ، شفافیت اور احتساب سے قائد کے وژن پر لایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس کی تقریب ہوئی،تقریب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    بد قسمتی سے پاکستان قائد کے وژن سے ہٹ چکا ہے، ناقص حکمرانی اور ناانصافی ہمارے معاشرے کا حصہ بن چکی ہے، ملک قانون کی حکمرانی، شفافیت اور احتساب سے قائد کے وژن پر لایا جاسکتا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بطور محافظ آئین آئینی اور بنیادی انسانی حقوق پر فرض نبھانے کی کوشش کی، عوامی نوعیت کے معاملات میں غیر ملکی اکاونٹس دہری شہریت شامل ہیں کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے قتل کے کیس شامل ہیں جبکہ اسپتالوں میں ناقص سہولیات کی فراہمی اور کٹاس راج مندر کا معاملہ شامل ہے۔

    جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا میڈیکل ،لاکالجز کی اصلاحات ،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق پر اقدامات شامل ہیں، گزشتہ سال کے آغاز پر 37 ہزار کیسز فیصلہ طلب تھے اور 9 ہزار کیسوں کے فیصلے کیے گئے ، فیصلے5سال کےدوران کیس حل کرنے کا سب سے زیادہ تناسب ہے، بقایا کیسز کی بڑی وجہ غیرضروری التوا،جھوٹے مقدمے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے غیر ضروری التوا پر صفربرداشت کی پالیسی اپنالی ہے۔

  • چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

    چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو مزید  مؤثر بنانے کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں ایک سال کے دوران دائر ہونے والے مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے ججز کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ انصاف کی فراہمی اور زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ستمبر 2017 سے جون 2018 تک کے دائر مقدمات کا جائزہ لیا گیا، ایک سال کے دوران 19ہزار 98 کیسز دائر کیے گئے جبکہ 16ہزار 8سو 97 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا جبکہ مجموعی طور پر سپریم کورٹ میں 39ہزار اور 3 سو 17 کیسز زیر التوا ہیں۔

    فل کورٹ اعلامیے کے مطابق کیسزدائر ہونےکی شرح میں اضافہ عوام کا عدالت پراعتماد ہے، اجلاس میں کیس مینجمنٹ کی حکمت عملی کو موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔

    اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترامیم کے لیے بار ایسوسی ایشن کی  تجاویز پرغور کیا جارہا ہے جبکہ ترامیم کے لیے جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اخترپرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

    فل کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نےعوام کوانصاف کی فراہمی میں ججزکےکردارکی تعریف کی جبکہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے انتظامی اورعدالتی اموربھی زیربحث آئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس کا کراچی سینٹرل جیل کا دودہ ، سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب

    چیف جسٹس کا کراچی سینٹرل جیل کا دودہ ، سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی تفصیلات طلب

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور جن قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی ہے ان کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار اچانک دورے پر سینٹرل جیل پہنچ گئے، چیف جسٹس کچن, اسپتال, قیدیوں کی مختلف بیرکوں میں گئے۔

    چیف جسٹس نے قیدیوں سے ملاقات میں جیل کے حالات دریافت کیے تو قیدیوں نے چیف جسٹس کے  سامنے شکایات کے  انبار  لگا دیئے۔

    قیدیوں نے شکایت کی کہ سزائیں پوری ہونے کے باوجود قید کر رکھا ہے، جس پر چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی،  جس کی سزا  مکمل ہو چکی ہے اسے رہائی مل جائے گی۔

    چیف جسٹس نے جیل حکام کو حکم دیا کہ ایسے قیدی جن کی سزا مکمل ہوچکی ان کی رپورٹ دیں۔

    جسٹس ثاقب نے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معائنہ کیا، چیف جسٹس اور جسٹس فیصل عرب نے کھانا خود کھا کر چیک کیا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کے انتظامات دیگر صوبوں سے بہتر ہیں۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی کو روس اور چین کے13 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جسٹس ثاقب نثار کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جوقومیں اپنی مدد آپ نہیں کرتی ان کی کوئی مدد نہیں کرتا،چیف جسٹس

    جوقومیں اپنی مدد آپ نہیں کرتی ان کی کوئی مدد نہیں کرتا،چیف جسٹس

    کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جوقومیں اپنی مددآپ نہیں کرتی ان کی کوئی مددنہیں کرتا، بلوچستان کےعوام پاکستان سےمحبت کرنے والے لوگ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ ڈسڑکٹ بارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ بارمنظم ہے،وکالت کیلئےایمانداری ضروری ہے، وکلا ججزکے ساتھ چل کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وکلا کو ججزکےساتھ بھرپورتعاون کرناچاہئے ، 30،30سال سے کیسزعدالتوں میں پڑےہیں، ججزکے پاس کام زیادہ ہونے کے باعث کیسز جلدی نہیں نمٹتے۔

    انھوں نے خطاب میں کہا کہ ججزکے پاس کام زیادہ ہونے کے باعث کیسز جلدی نہیں نمٹتے، ریفارمزپرکام شروع کردیا ہے، لیگل ریفارمز کا آغاز یہاں سے کرتا ہوں، ہمارےقانون سازوں کے پاس قانونی سازی کیلئے وقت نہیں۔


    مزید پڑھیں : عوام کے حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے:چیف  جسٹس


    چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج بھی پولیس محکمےمیں پراناقانون رائج ہے، بلوچستان کےعوام پاکستان سےمحبت کرنےوالےلوگ ہیں، جوقومیں اپنی مددآپ نہیں کرتی ان کی کوئی مددنہیں کرتا۔

    جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ آپ کےحقوق کی محافظ ہے، لوگوں کوان کےحقوق سےمتعلق آگاہی ہماری ذمہ داری ہے، انتظامیہ کا کام ہے لوگوں کو حقوق اور سہولتیں فراہم کرے، غریبوں کیلئے پانی،صحت اور تعلیم کی بنیاد رکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں