Tag: جسٹن بیبر

  • جسٹن بیبر فوٹو گرافرز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

    جسٹن بیبر فوٹو گرافرز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

    کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر نے کافی شاپ کے باہر تصاویر بنانے کے لیے آنے والے فوٹو گرافرز کی تضحیک کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر کی جانب سے پاپارازی فوٹوگرافرز کے ساتھ انتہائی نا مناسب رویہ اختیار کیا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 31 سالہ گلوکارجب ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹو گرافرز کو دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوٹوگرافر کے جسٹن کو ’گڈ مارننگ‘ کہنے پر اُن کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔

    گلوکار نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ نہیں، گڈ مارننگ نہیں، تمہیں پتہ ہے تم یہاں کیوں آئے ہو؟ پیسہ، پیسہ، پیسہ، تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، تمہیں انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔

    ویڈیو دیکھ کر گلوکار کے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر سوال اُٹھایا جارہا ہے۔

    گلوکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جارہی ہے، جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شخصیات کو معروف صحافی ہی بناتے ہیں، معروف ہونے سے قبل فنکار پیسے دی کر انہیں تصویریں بنوانے کے لیے بلاتے ہیں، مشہور ہونے کے بعد یہی فنکار انہیں برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔

    سلینا گومز، انکے منگیتر نے جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا کرارا جواب دیدیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی کینیڈین گلوکار اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں انتہائی بے چین دکھائی دیئے تھے۔

    جسٹن کے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ وہ اہلیہ ہیلی بیبر ان کے لیے کافی فکرمند ہیں مگر یہ واضح نہیں معلوم نہ ہوسکا کہ وہ ایسا رویہ کیوں اپنا رہے ہیں۔

  • سلینا گومز، انکے منگیتر نے جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا کرارا جواب دیدیا

    سلینا گومز، انکے منگیتر نے جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا کرارا جواب دیدیا

    امریکی گلوکارہ سلینا گومز اور ان کے منگیتر بینی بلانکو نے گلوکارہ کے سابق بوائے فرینڈ جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا جواب دیدیا۔

    جسٹن بیبر جو کہ کافی عرصے تک سلینا گومز کے ساتھ تعلق میں رہے انھوں نے سلینا کی منگنی ٹوٹنے کی افواہ پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی تھی، سوشل میڈیا پر یہ مبہم سی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور میڈیا کا خیال تھا کہ انھوں نے سلینا کےلیے یہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

    32 سالہ گلوکارہ نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیارے لمحات کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اور ان کے منگیتر بھی شامل ہیں جس سے ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلق کی تصدیق ہوتی ہے۔

    پوسٹ میں، سلینا گومز نے منگیتر بلانکو کے ساتھ تصویروں کا ایک سلسلہ پوسٹ کیا، جس میں سسے ساحل سمندر کی ایک تصویر میں "Benny+Sel” لکھا ہوا ہے، سفید لباس میں ان کی شاندار عکس والی سیلفی بھی پوسٹ میں شامل ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، 32 سالہ معروف گلوکارہ نے اپنے 36 سالہ ریکارڈ پروڈیوسر و بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے منگنی کی تھی۔

    کچھ عرصے سے یہ دونوں ایک ساتھ رہ رہے تھے جبکہ گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پوسٹ میں سلینا اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی تھی جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو لان میں پکنک مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ایک اور تصویر میں بینی اور سلینا کے گلے ملنے کا ایک پیارا لمحہ دکھایا گیا تھا۔

  • جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ کو ان فالو کرنے کے بعد خاموشی توڑ دی

    جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ کو ان فالو کرنے کے بعد خاموشی توڑ دی

    کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے اپنی سپر ماڈل اہلیہ ہیلی بالڈون کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے چند گھنٹے بعد خاموشی توڑ دی۔

    جسٹن بیبر نے منگل کے روز انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ، ہیلی کو ان فالو کردیا تھا جس کے بعد جوڑے کی درمیان علیحدگی کی افواہوں سرگرم تھی۔

    اب جسٹن بیبر نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں نے اپنی بیوی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان فالو نہیں کیا بلکہ کسی اور نے میرے اکاؤنٹ سے یہ حرکت کی ہے البتہ میں نے یہ اسٹوری ڈیلیٹ بھی کردی تھی۔

    تاہم اب جسٹن ہیلی کے فالوورز کی فہرست میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں، جسٹن نے لکھا تھا تھا کہ ’کوئی میرے اکاؤنٹ پر گیا اور میری بیوی کو ان فالو کر دیا‘۔

    30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، گزشتہ برس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے جیک رکھا ہے۔

    جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    جسٹن نے 23 اگست کو اس خوشی کی خبر کا اعلان اپنی بیوی کے ہاتھ میں نوزائیدہ کے چھوٹے پاؤں کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا اور پوسٹ میں لکھا تھا ’ویلکم ہوم جیک بلوز بیبر‘۔

  • جسٹن سے طلاق کی افواہیں، ہیلی بیبر نے خاموشی توڑ دی

    جسٹن سے طلاق کی افواہیں، ہیلی بیبر نے خاموشی توڑ دی

    کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد بھی متوقع ہے۔

    تاہم ایک غیر ملکی میگزین کو دیئے گئے نئے انٹرویو میں سپر ماڈل ہیلی بیبر نے جسٹن بیبر کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے افواہوں اور تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے کہا کہ لوگوں نے مجھے پہلے دن سے میرے تعلقات کے بارے میں بہت برا محسوس کرایا کہ یہ رشتہ ٹوٹ رہا ہے، ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ہماری طلاق ہو رہی ہے۔

    ہیلی بیبر نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، لوگ یقین نہیں کرنا چاہتے کہ ہم خوش ہیں، میں اپنے حاملہ ہونے کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

    ماڈل نے مزید کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں ایک بڑے راز کو لوگوں سے چھپا رہی ہوں جو مجھے اچھا نہیں لگا، میں باہر جانے اور اپنی زندگی گزارنے کی آزادی چاہتی تھی۔

    واضح رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپریل 2019 میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے فروری 2019 میں شادی کرلی تھی، اس سے قبل دونوں کی شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔

    دونوں کی جانب سے خاموشی سے شادی کرنے اور دو ماہ بعد اس کے اعتراف پر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے تھے۔

  • جسٹن بیبر کی کس بات پر بھارتی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں؟

    جسٹن بیبر کی کس بات پر بھارتی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں؟

    ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد بھارتی جسٹن بیبر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    جسٹن بیبر نے گزشتہ ہفتے ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی سنگیت کی تقریب میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس کے لیے 10 ملین ڈالرز حاصل کیے تھے لیکن بھارتی انٹرنیٹ صارفین کو لگتا ہے انکا لباس اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ انھوں نے اتنی بڑی رقم لی ہوگی۔

    کینیڈین پاپ اسٹار کو اننت امبانی کی سنگیت میں سفید بنیان، سیاہ بیس بال کیپ اور سیاہ شارٹس کے میں نظر آئے تھے، انھیں ایک تصوری میں دولہا اور دلہن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ اس تصوری میں ان کے زیر جامعہ بھی صارف دیکھ رہا تھا جس سے ان کی بے پروائی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس لباس کا مذاق اڑایا ہے، ایک ایکس صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جسٹن بیبر کو امبانی کی سنگیت میں اس لباس کے لیے 10 ملین ڈالرز دیے گئے، کچھ لوگوں کی قسمت بہت اچھی ہوتی ہے۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یار، یا تو یہ پاجامہ پہنے لے یا کچھا پہن لے‘، ایک شخص نے لکھا کہ ’آپ کے پاس پیسے ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شریف آدمی ہیں‘،

    ایک شخص نے جسٹن بیبر کی پرفارمنس کے دوران انکی جیکٹ اور زیرجامعہ کی تصاویر شیئر کیں اور حیرانی کا اظہار کیا کہ اس کے لیے گلوکار کو 83 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے گئے۔

    خیال رہے کہ اننت امبانی کی سنگیت کی تقریب میں ناصرف بھارتی بلکہ غیر ملکی گلوکار جسٹن بیبر نے بھی اپنے فن کیا تھا۔

    اننت امبانی کی سنگیت تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

    تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ اسٹار سمیت کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

  • اننت رادھیکا کی سنگیت میں جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس، ویڈیو وائرل

    اننت رادھیکا کی سنگیت میں جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس، ویڈیو وائرل

    ممبئی: اننت امبانی کے سنگیت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dia (@ltwt2497)

    تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز، بالی ووڈ، کھیلوں اور فیشن کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ امبانی کی شادی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ کے نامور ستاروں میں سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر شامل تھے، جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہاردک پانڈیا نے بھی شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dia (@ltwt2497)

    دوسری جانب کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں گلوکار کو اننت اور رادھیکا کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہئ، اُنہوں نے اپنے مشہور گانوں ‘لو یور سیلف ‘ اور ‘بیبی ‘ پر پرفارم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dia (@ltwt2497)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں اور شوبز شخصیات نے جسٹن بیبر کے ساتھ ساتھ اُن کا گانا گایا۔

    واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

  • جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

    کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر جلد اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنانے والے ہیں، جوڑے کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آگاہ کیا۔ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

    معروف جوڑے کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارک بادی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    گزشتہ دنوں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ جسٹن بیبر ایک انتہائی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

    شیئر کئے گئے پیغام میں جسٹن بیبر نے بتایا تھا کہ ان کے آدھے چہرے کو فالج لگ گیا ہے اور انہیں جسٹن کو رامسے ہنٹ سنڈروم نامی ایک نایاب بیماری ہے جس کی وجہ سے ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہو چکا ہے۔

    دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    گلوکار نے اپنے آنے والے تمام شوز منسوخ کر دیے تھے اور علاج کے لیے چھٹی لے لی تھی۔

  • سعودی عرب میں کنسرٹ کے بعد جسٹن بیبر نے تصاویر شیئر کر دیں

    سعودی عرب میں کنسرٹ کے بعد جسٹن بیبر نے تصاویر شیئر کر دیں

    مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے سعودی عرب میں کامیاب کنسرٹ کے بعد انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 5 دسمبر کو گلوکار جسٹن بیبر نے جدہ میں سعودی عرب کی پہلی گراں پری ریس کے انعقاد کے موقع پر ایک شان دار کنسرٹ میں شرکت کی تھی، جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔

    گزشتہ روز انھوں نے اس کنسرٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہیں، اس پوسٹ کے ذریعے جسٹن بیبر نے جدہ میں اپنی پرفارمنس کے بعد سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Justin Bieber (@justinbieber)

    کنسرٹ کی تصاویر کے ساتھ جسٹن بیبر نے لکھا تھینک یو سعودی عرب۔

    یاد رہے کہ 22 نومبر کو سعودی مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے کینیڈین گلوکار سے کنسرٹ کی منسوخی کا مطالبہ کیا تھا، اور کہا تھا کہ وہ جمال خاشقجی کے قاتلوں کے لیے کنسرٹ نہ کریں۔

    جمال خاشقجی کی منگیتر کا کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے بڑا مطالبہ

    خدیجہ چنگیز نے جسٹن بیبر کے نام ایک کھلا خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ آپ کو دنیا کو ایک واضح پیغام دینا چاہیے کہ آپ کا نام، ٹیلنٹ اور آپ کی موسیقی ایسے ملک کے لیے نہیں ہے جہاں ناقدین کا قتل ہو۔

  • جمال خاشقجی کی منگیتر کا کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے بڑا مطالبہ

    جمال خاشقجی کی منگیتر کا کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے بڑا مطالبہ

    جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمال خاشقجی کے قاتلوں کے لیے کنسرٹ نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے جسٹن بیبر کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں اپنا کنسرٹ منسوخ کر دیں۔

    خدیجہ نے لکھا کہ آپ کو دنیا کو ایک واضح پیغام دینا چاہیے کہ آپ کا نام، ٹیلنٹ اور آپ کی موسیقی ایسے ملک کے لیے نہیں ہے جہاں ناقدین کا قتل ہو۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جسٹن بیبر کا میوزک کنسرٹ 5 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے، ان کی یہ پرفارمنس سعودی عرب کی پہلی گراں پری ریس کے انعقاد کے موقع پر طے شدہ ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، وہ سعودی حکومت کے ناقد مانے جاتے تھے، ان کی منگیتر خدیجہ چنگیز اب بھی ان کے لیے انصاف کی طلب گار ہیں، اور وہ قتل کے بعد سے ولئ عہد محمد بن سلمان کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔

    خدیجہ نے ان تین برسوں میں اس سلسلے میں ترکی، امریکا اور یورپی ممالک میں بہت ساری تقریریں کی ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ جمال کے قاتلوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

  • جسٹن بیبر کا ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج

    جسٹن بیبر کا ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج

    اپنی فلموں میں ایکشن اسٹنٹ کرنے کے لیے مشہور ٹام کروز کبھی محو پرواز جہاز سے لٹکتے دکھائی دیتے ہیں، تو کبھی دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ سے چھلانگ لگائی دیتے ہیں، اب ایسے دلیر انسان کو لڑنے کا چیلنج کون دے سکتا ہے؟

    تاہم یہ چیلنج کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے انہیں دیا ہے، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار جسٹن بیبر نے 56 سالہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو ایم ایم اے فائٹ کا چیلنج دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جسٹن بیبر نے کہا کہ میں ٹام کروز کو اوکٹا گون میں فائٹ کا چیلنج کرنا چاہتا ہوں، ٹام اگر تم یہ چیلنج قبول نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے تم خوفزدہ ہو اور اس پر کبھی قابو نہیں پاسکو گے۔

    جسٹن بیبر نے ایم ایم اے کی سب سے بڑی تنظیم یو ایف سی کے مالک ڈانا وائٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے پر کون کون پیسے لگانا چاہتا ہے؟

    جسٹن بیبر کی جانب سے ٹام کروز کو کیے جانے والے چیلنج کے باعث پوری دنیا میں دونوں کے مداح حیرانی میں مبتلا ہیں اور سب کی زبان پر یہی سوال ہے کہ آخر 25 سالہ جسٹن بیبر نے 56 سالہ ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج کیوں دیا۔

    تاحال ٹام کروز کی جانب سے بیبر کے اس ٹویٹ کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔