Tag: جشن آزادی ریلی

  • جشن آزادی: ماہی گیروں‌ کی کشتی ریلی، ثقافتی رقص

    جشن آزادی: ماہی گیروں‌ کی کشتی ریلی، ثقافتی رقص

    کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ لاہور کی ریلی سے بڑی کراچی کے ماہی گیروں کی جشن آزادی ریلی ہے۔

    یہ بات انہوں نے  کراچی کے ماہی گیروں کی جانب سے منوڑا پر جشن آزادی کی خوشی میں نکالی گئی کشتی ریلی کے موقع پر کہی۔

    کراچی کے ماہی گیروں نے جشن آزادی کے موقع پر کیماڑی سے منوڑا جزیرے تک کشتی ریلی کا اہتمام کیا۔ کیماڑی کی جیٹی پر ملی جوش وجذبے سے سرشار نوجوانوں نے ملی نغموں کی دھن پر ثقافتی رقص پیش کیا۔

    اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے جزیروں پر بسنے والے ماہی گیر وطن پر جان قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، کشتی ریلی وطن سے محبت کا اظہار ہے۔

    سمندر کی موجوں پر ملی نغموں کی دھنوں سے جشن آزادی کشتی ریلی نے ماحول کو گرما دیا، ماہی گیروں اور جزیروں کے باسیوں نے کشتی ریلی کے منفرد انداز سے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ریلی منوڑا بابا بھٹ سے ہوتی ہوئی کیماڑی جیٹی پر ختم ہوگئی۔

  • آج کراچی کا خوف ٹوٹ گیا،  مصطفی کمال کا ریلی سے خطاب

    آج کراچی کا خوف ٹوٹ گیا، مصطفی کمال کا ریلی سے خطاب

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عظیم الشان ریلی دیکھ کرمینڈیٹ کا نعرہ لگانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں نکالی جانے والی پاک سرزمین پارٹی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ریلی پاکستان ہاؤس سے مزار قائد تک نکالی گئی، اس موقع پر پی ایس پی رہنما مصطفی کمال کے علاوہ انیس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صغیراحمد، اشفاق منگی اور دیگر ٹرک پر موجود تھے۔

    ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر پہنچی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مینڈیٹ کا نعرہ لگانے والوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔

    ووٹ لینے والے ناکام ہوگئے، انہوں نے کہا کہ کراچی کا خوف ٹوٹ گیا، آج کی ریلی وطن سے محبت کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’را“نے اپنے ہرایجنٹ کو اسکرپٹ بانٹا ہوا ہے،آج کی ریلی تفرقہ پھیلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    ریلی ثابت کردے گی کراچی میں محب وطن لوگوں کی بڑی تعداد ہے۔ ریلی کی تیاری صبح سے ہی شروع ہوگئی تھی پی ایس پی رہنماوں نے پرچم تقسیم کئے۔

    ڈاکٹر صغیر نے ٹریفک اہلکار کو بیج لگایا،رہنماؤں نے سیلفیاں بنائیں اورکارکنوں نے بھنگڑے ڈالے۔