Tag: جشن آزادی کی تقریبات

  • جشن آزادی پر کراچی میں 10 ارب روپے کا ریکارڈ کاروبار

    جشن آزادی پر کراچی میں 10 ارب روپے کا ریکارڈ کاروبار

    کراچی : کراچی کے شہریوں نے ملک کے 70 ویں یومِ آزادی پر ایک نئی تاریخ رقم کردی جشنِ آزادی پر دس ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی گئی۔

    یہ بات آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے آج اپنے ایک بیان میں بتائی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یومِ‌ آزادی کے موقع پر پانچ ارب روپے کی خریداری کی گئی تھی رواں سال دس ارب روپے کی خریداری کی گئی جب کہ عوام کا جوش و خروش بھی قابلِ دید تھا جس کے باعث 13 اگست کی رات عید الفطر کی چاند رات سے زیادہ پُررونق نظرآرہی تھی۔

    عتیق میرکا مزید کہنا تھا کہ اس سال کروڑوں روپے صرف آتش بازی اور پرچم کُشائی کی تقریبات پر خرچ کیے گئے جس کی وجہ سے اس بار یومِ آزادی عید الفطر کے بعد ملک کا دوسرا بڑا تہوار بن گیا جس میں شہریوں کی جانب سے فوج و رینجرز سے محبت اور وطن سے عقیدت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    اس کے علاوہ اس بار بازاروں میں جھنڈے، ٹی شرٹس، بیجز، کیپس، غبارے، چوڑیاں، ماسک، جھنڈیاں، دوپٹے، ملّی نغموں کی سی ڈیز، آتش بازی کا سامان اور دیگر اشیاء کی بھرپور خریداری کی گئی اور اہم شاہراہوں اور چورنگیوں سمیت بیشتر بازار، سرکاری و نجی عمارتیں اوررہائشی مکانات کو برقی قمقموں اور رنگین جھالروں سے سجایا گیا۔

  • سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

    سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

    کراچی : ملک بھر میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، گورنر سندھ اور وزیر اعلی قائم علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔

    جشن آزادی کے سلسلے میں سندھ بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ سند ھ اسمبلی کے اراکین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گورنر سندھ عشرت العباد نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا، قائد اعظم کے مزار پر اراکین سندھ اسمبلی نے قوم کو جشن آزای کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اتحاد برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔

    یوم آزادی پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔