Tag: جشن آزادی

  • جشن آزادی سے ایک روز قبل تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    جشن آزادی سے ایک روز قبل تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد (12 اگست 2025): وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلع انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت یوم آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔

    ضلع انتظامیہ کے فیصلے کے تحت کل (بدھ) لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور مونو منومنٹ بھی عوام کیلیے بند رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع انتظامیہ نے 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریک بند کرنے کی وجہ سیکیورٹی اقدامات بتائی گئی ہے جب کہ شہریوں کو متبادل تفریحی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مشہور تفریحی مقام مری میں بھی 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/murree-impose-section-144/

  • جشن آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

    جشن آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

    اسلام آباد: جشن آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آزادی نائٹ کیلئے سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا، ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیکیورٹی پلان کے مطابق ٹریفک پولیس، ضلع پولیس اور ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، وفاقی دارالحکومت میں باجے اور ہارن فروخت کرنے اور بجانے پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

    وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس وے، شاہراہ دستور، کشمیر ہائی وے اور کلب روڈ پر کاروائیاں ہونگی، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں سڑکوں پر رہیں گے اس کے علاوہ موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور سڑک بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنرن راولپنڈی نے شہر میں ون ویلنگ پر 2 روز کیلئے پابندی عائدکر دی، پابندی کا اطلاق 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188 کےتحت کارروائی ہوگی۔

  • جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت کی کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے اور کورونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے ملکی صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا تاہم کابینہ اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی کے معاملہ پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو ملکی معاشی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت کی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا جانا خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم نے معاشی اعشاریوں میں بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی اور لینڈ گریبنگ واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس اقدامات کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، جس پر وزیراعظم کی آئی جی اسلام آباد کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر شاباش دیتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

    کابینہ کو جشن آزادی کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے اور کورونا کے باعث تقریبات میں احتیاطی تدابیر مدنظر رکھی جائیں جبکہ جشن آزادی کے موقع پر جدوجہد آزادی سے نئی نسل کو روشناس کرایا جائے۔

    کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی اور محمد شاہد کو ایم ڈی پارکو تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی ، جس پر کابینہ نے مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

    کابینہ نے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی کے دورانیے میں توسیع کی منظوری دے دی جبکہ چاروں صوبوں کےفورتھ شیڈول لسٹ میں شامل افراد کو استثنیٰ دینے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    کابینہ کو ملک کےبڑےایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنےسےمتعلق بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنزکمیشن کےچیئرمین کےکنٹریکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔

  • یوم آزادی پر لہو گرماتے تاریخ سازملی نغمے

    یوم آزادی پر لہو گرماتے تاریخ سازملی نغمے

    ارضِ پاکستان کے شہری آزادی کا جشن بھرپور انداز میں مناتے ہیں، آج کے دن ہرمحب وطن شہری کے لبوں پرملی نغموں کی سریلی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

    جب قومی نغموں میں جذبہ اور وطن سے محبت کا جنون شامل ہو اور توقومی ترانے کی مدھر دھن اور سُر آزادی کے پروانوں کو مدہوش کر نے کے ساتھ لطف اندوز کرنے کا ساماں ہوتے ہیں ۔

    یوم آزادی کی تقریبات میں قومی ترانے، قومی نغمے اور اسکے دھن کے رس گھولتے سُر اپنی مخصوص دُھن میں جشن آزادی کے تقدس اوراہمیت کو اور بڑھا دیتی ہے۔

    جشن آزادی پر وطن سے محبت کا اظہار کرنے والے چند ملی نغمے اسے بھی ہیں جو کئی دہائیوں سے ہر محب وطن کے دلوں میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں اور وہ آج بھی قوم کا لہو گرماتے ہیں۔

    پاکستان کے مشہور و معروف گلوکاروں کے چند ایسے ملی نغمے جن تخلیق کے بعد سے کبھی ان کی شہرت میں کمی نہیں آئی مندرجہ ذیل ہیں۔

    جنید جمشید کا دل دل پاکستان کبھی کوئی بھول سکتا ہے کیا!!۔

    جنون بینڈ کا جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار آج بھی پاکستان کے جوانوں کو جھومنے پر مجبورکردیتا ہے

    اور جب بات ہو لیجنڈ نصرت فتح علی خان کے پاکستان پاکستان کی ، تو بس کمال ہی ہوگیا

  • اللہ پاکستان کوسلامت رکھے،ترکی  پاکستان دوستی زندہ باد،ترک سفیر

    اللہ پاکستان کوسلامت رکھے،ترکی پاکستان دوستی زندہ باد،ترک سفیر

    اسلام آباد : ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے پاکستان کی جشن آزادی پر پیغام میں کہا ترک عوام پاکستانیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، اللہ پاکستان کوسلامت رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی پر ترک سفیراحسان مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردوزبان میں ویڈیو پیغام میں پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

    ترک سفیر نے کہا ترک عوام پاکستانیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں، اللہ پاکستان کو سلامت رکھے، ترکی پاکستان دوستی زندہ باد۔

    پاکستان بھرمیں آج 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔


    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت ممنون حسین اورنگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، پرچم فضا میں بلند ہوا تو شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

  • پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے،سراج الحق

    پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے،سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بناکردم لیں گے، خوشی کے لمحات میں ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے بات چیت میں جشن آزادی پر اپنے پیغام میں کہا
    پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کوآئی ایم ایف اورورلڈ بینک سے آزادی دلانا ضروری ہے، پاکستان میں کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خوشی کے لمحات میں ہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک کے مستقبل اور ترقی کے لیے ایک ہیں۔


    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ متحدہ مجلس عمل اصولوں کی سیاست کرے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ھاندلی کے الزامات کی سیاست کو یوم آزادی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا، یوم آزادی بھر پور طریقے سے منائیں گے۔

    یاد رہے ملک بھر میں اکہتر واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، یوم جشن آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔

  • جشن آزادی کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

    جشن آزادی کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

    نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے پاکستان کے جشن آزادی کو کشمیر کی آزادی کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی یوم آزادی پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے کیک کاٹا اور پرچم کشائی کی۔

    تقریب میں ہائی کمیشن کے عملے سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے جشن آزادی کشمیر کی آزادی کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں نے آزادی کیلئے جوقربانیاں دی ہیں انہیں ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا، بھارت کو بھی چاہئیے کہ کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے بجائے ان کی امنگوں اور خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

    عبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اور سپورٹ جاری رکھیں گے۔

     

  • جشن آزادی: مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی

    جشن آزادی: مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی

    اسلام آباد :حکومت نے جشن آزادی کی تقریب ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کردی۔وزیر اعظم مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے ،ایک سو ساٹھ فوجی اہلکار تعینات ہوں گے ۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ہوگی ،تقریب کی تیاریوں کیلئے اقدامات کاآغاز کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہے تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیاجائےگا۔جب کہ اسٹیج کیبنٹ بلاک اور پارلیمنٹ ہاؤس کے درمیان بنایاجائےگا۔یوم آزادی کاآغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا،وزیراعظم نوازشریف پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے،

    جشن آزادی کی تقریب میں سیاسی وعسکری قیادت سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی، تقریب کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد ہوگی،مسلح افواج کے ایک سوساٹھ جوان تقریب کے تحفظ کی ذمہ داری پرمامور ہوں گے۔اے آروائی نیوز نے ایک ہفتہ پہلے ہی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی خبرنشر کردی تھی