Tag: جشن عید میلاالنبیﷺ

  • جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

    جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

    اسلام آباد: ملک بھرمیں جشن عیدمیلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔

    تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

    جشن عید میلاالنبیﷺ کےموقع پرپشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

    صوبائی دارالحکومت کراچی، کوئٹہ اورگلگت میں بھی 21،21 توپوں کی سلامی پیش کرکےعید میلاد النبیﷺکے دن کا آغاز کیا گیا۔

  • سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، ممنون حسین

    سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، ممنون حسین

    صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے اسوہ حسنہ کی پیروی کے زریعے ہی اسلام کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔ حکومت روز اول سے کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیر اہے۔

    جشن عید میلاالنبیﷺ کی مناسبت سے قومی سیرت النبی کانفرنس ہرسال کی طرح اس سال بھی ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جسمیں صدر مملکت ممنون حسین سمیت پارلیمینٹیرینزاور علماکرام نے شرکت کی، کانفرنس سےخطاب میں صدرممنون حسین نےکہا سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

    اسوةہ حسنہ کی پیروی کرکےہی اسلام کی اصل روح دنیا کے سامنے پیش کی جاسکتی ہے، انہوں نےحکومتی ذمہ داران کو عوام سے انصاف اور وسائل کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت کی، صدرمملکت نے کانفرنس کے موقع پر سیرت النبی ﷺ پر بہترین کتب اور مقالات لکھنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔