Tag: جشن عید میلادالنبی

  • جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی اور چاروں دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

    جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی اور چاروں دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

    12ربیع الاول کے مبارک دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    ملک بھر میں رحمت اللعالمین، خاتم النبین رسول کریمﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجادیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں 31 اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    صوبہ سندھ میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

    اسلام آباد میں 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں نکلنے والے دیگر جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

  • ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    کراچی : آج دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی جوش وخروش اورعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر عاشقانِ مصطفیٰ مختلف تقاریب اور محافل کا انعقاد کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔

    جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

    جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز


    وفاقی درالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    کراچی پولیس کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی کے لیے 23 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار پولیس اہلکار مرکزی جلوس کی گزرگاہ اور داخلی اور خارجی راستوں پرتعینات کیے گئے ہیں۔

    کراچی میں مرکزی جلوس کھارادر سے برآمد ہوکر نشترپارک میں اختتام پذیر ہوگا، پشاور کا مرکزی جلوس میلاد چوک سے برآمد ہوگا، لاہورکا مرکزی جلوس دہلی دروازے سے برآمد ہوگا۔

    موبائل فون سروس سندھ کے مخصوص علاقوں میں بند رکھنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے سفارش بھی کردی ہے۔

  • الطاف حسین کی جانب سے متاثرین ٹمبرمارکیٹ کوعید میلاد النبی کی مبارکباد

    الطاف حسین کی جانب سے متاثرین ٹمبرمارکیٹ کوعید میلاد النبی کی مبارکباد

    لندن: جشن عید میلادالنبی کے موقع پرمتحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ٹمبرمارکیٹ کے امدادی کیمپ کے شرکاءکو عید میلاد النبی کی مبارک باد دی۔

    لندن سےٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت بلا امتیاز رنگ و نسل کرنی چاہئے ،مصیبت زدہ عوام کی خدمت اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج تک متاثرین ٹمبر مارکیٹ کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلیےمتاثرہ مقام کا دورہ تک نہیں کیا۔

    متاثرین کی دلجوئی وزیر اعلیٰ کا فرض ، حکم الٰہی اور رسول اللہ کی تعلیمات کے درس و ہدایت کے مطابق ہے۔ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ دس سال سے ملک میں طالبان دہشت گردوں کی سر گرمیوں سے آگاہ کرتے رہےلیکن ان کامذاق اُڑایا جاتا رہا۔

    انہوں نے خبردارکیا کہ اگر اب بھی سیاسی و عسکری قائدین اور قوم نہ جاگی تو خدانخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔خطاب کے وقت کیمپ میں حق پرست اراکین اسمبلی ، سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران، مرکزی شعبہ جات کے اراکین اور متاثرین موجودتھے۔

  • جشن عید میلادالنبی منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں

    جشن عید میلادالنبی منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں

    جشن عید میلادالنبی کے سلسے میں ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، عاشقان رسول اپنے اپنے انداز میں رسول کریم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    آمد عید میلاد النبی کے سلسلے میں پاکستان بھر میں جلوس اور مشعل بردار رلیاں نکالی جارہی ہیں، گلی کوچوں کو خوبصورت روشنیوں اور رنگ بہ رنگی جھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے۔

    کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں، شاہراہوں ،مساجد کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، لاہور میں داتا دربار سمیت اہم شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    فیصل آباد میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح محافل میلاد منعقد کروائی جا رہی ہیں، ملتان میں بازاروں کیساتھ شاہراہوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے روشن کردیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی ، جلوس کے شرکاء موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے اور انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں، ریلی نے ہر طرف روشنیاں بھکیر دیں۔

    سکھر میں ربیع الاول کی مناسبت سے مختلف مذہبی جماعتوں نےایوب گیٹ سے گھنٹہ گھر تک ریلیاں نکالی گئیں، حیدرآباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں دیگر شہروں کی طرح جاری ہیں، شہریوں نے گھروں اور گلیوں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا ہے۔