Tag: جشن عید میلادالنبی ﷺ

  • جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی اور چاروں دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

    جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی اور چاروں دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

    12ربیع الاول کے مبارک دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    ملک بھر میں رحمت اللعالمین، خاتم النبین رسول کریمﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجادیا۔

    وفاقی دارالحکومت میں 31 اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    صوبہ سندھ میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

    اسلام آباد میں 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں نکلنے والے دیگر جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

  • جلوس 12 ربیع الاول، موبائل سروس بند، ڈبل سواری پر پابندی، سیکیورٹی پلان تیار

    جلوس 12 ربیع الاول، موبائل سروس بند، ڈبل سواری پر پابندی، سیکیورٹی پلان تیار

    اسلام آباد : کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جلسوں اور جلوسوں کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جب کہ شہر قائد میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی.

    تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کی مناسبت ملک بھر میں محافل میلاد و نعت خوانی کی روح پُرور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جب کہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رہے گی.

    صوبائی وزرات داخلہ سندھ نے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میر پورخاص میں موبائل فون سروس پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی جسے قبول کرلیا گیا چنانچہ ان شہروں میں صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک موبائل سروس بند رہے گی.

    جب کہ شہر قائد کراچی میں نکلنے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے گذر گاہوں پر سندھ پولیس کے 23 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیئے جائیں گے جب کہ مرکزی جلوس کی گذر گاہوں پر تقریباً 5 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے.

    جب کہ بم ڈسپوزل کی جانب سے جلوس کے راستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور کلیئر قرار دینے کے بعد پولیس تعینات کردی جائے گی جب کہ کسی ناخوشگورا واقعہ سے نمٹنے کے لیے اونچی عمارتوں پر اسنائپرز بھی موجود ہوں گے اور مرکزی پوائنٹس پر ایمبو لینسز اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھی موجود ہوں گی.

    دوسری جانب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےعید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لیے 3 آپریشنل کمانڈرز، 2 سینئرسپروائزر، 9 سپروائزر مسلسل3 شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے.

    دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے وزرات داخلہ پنجاب کو کل موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز بھیجوادی ہے تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے.

    بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور پولیس نفری کی تعیناتی اور ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ کوئٹہ میں ڈبل میں سوار پر عائد کردی گئی ہے اور بلوچستان حکومت نے موبائل سروس کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بند کرنے کی بھی سفارش کررکھی ہے.

  • ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس، مذہبی ہم آہنگی اورامن عامہ پرلائحہ عمل تیار

    ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اہم اجلاس، مذہبی ہم آہنگی اورامن عامہ پرلائحہ عمل تیار

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور کسی بھی قسم کی شر انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم سطح کا اجلاس آج ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوا جس میں اجلاس میں پولیس، رینجرز ، سول ایڈمنسٹریشن اور محکمہ داخلہ کے اعلی افسران نے شرکت کی اور اجلاس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا.

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں عید میلاد النبی کے لیے سیکیورٹی کا مشترکہ پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت عید میلاد النبی پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا جائے گا اور اسنیپ چیکنگ اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر اہلکار تعینات رہیں گے.

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جا ئے گا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جب کہ جلوس کے راستے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    ترجمان رینجرز نے شہریوں اور علمائے اکرام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرانگیز پمفلٹس کی تقسیم اور قابل اعتراض نعروں پر ممانعت ہوگی جس پر عمل پیرا ہونا سب کے لیے ضروری ہوگا.

  • ملک بھر میں جشن میلادرسول ﷺکی تیاریاں عروج پر

    ملک بھر میں جشن میلادرسول ﷺکی تیاریاں عروج پر

    ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گلی محلوں کو سجا دیا گیا ہے

    ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کی تیاریاں مذہبی جوش وجذبے سے جاری ہیں ۔۔۔ملک بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں ،گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجاد یا گیا ہے ۔

    محافل نعت و حسن قرات کا سلسلہ بھی جاری ہے، کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ،ملتان ،فیصل آباد،گوجرانوالا ،پاکپتن ،پیر محل ،کوئٹہ،جعفر آباد شہر شہر گلی گلی ہرجانب برقی قمقموں کی بہار نظر آ رہی ہے اور خوبصورت روشنیوں سے تزئین و آرائش کی گئی ہے ۔

    ملک بھر میں عاشقان رسول ﷺ ریلیاں نکال رہے ہیں ، دودھ ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی جا رہی ہیں اور لنگر تقسیم کیا جارہا ہے، حیدر آباد ،سکھر ،سانگھڑ ،نوابشاہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جھنڈیوں اور بیجز کی خریداری جاری ہے، جشن عیدمیلاالنبی ﷺ کے سلسلے میں کوٹلی ،آزاد کشمیر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور لاٹئس لگا کر سجا دیا گیا ہے ۔