Tag: جشن

  • کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کا جشن

    کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کا جشن

    کراچی : ایم کیوایم کے قائد پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد نہ ہونے اور پابندیوں کےخاتمے پر کراچی اور حیدر آباد میں کارکنان نے جشن منایا۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ میں کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی جہاں اپنے قائد پر فرد جرم عائد نہ ہونے کی خوشی میں خوب جشن منایا ۔

    اس موقع پر معروف گلوکارں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا ۔ جبکہ کارکنان بھی موسیقی کی دھنوں پر جھومتے رہے ۔ حیدر آباد کے بھی مختلف علاقوں میں کارکنان نے اپنے قائد پر فرد جرم عاید نہ ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی: آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، یونس خان اور اظہر علی کی شاندارسنچریوں کی بدولت پاکستان نے دو وکٹوں پر تین سو چار رنز بنالیے ہیں۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ پینتالیس اور احمد شہزادپینتیس رنز بناکر پویلین واپس پہنچے تو گراؤنڈ میں اظہر علی اور یونس خان نے قدم رکھا، مڈل آرڈر کے دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں کھلاڑیوں نے دو سو آٹھ رنز اسکور میں جوڑے۔ دن کے اختتام تک یونس خان ایک سو گیارہ رنز اور اظہر علی ایک سو رنز بناچکے ہیں۔

  • دبئی ٹیسٹ:ذوالفقاربابرکے گھر میں جشن کا سماں

    دبئی ٹیسٹ:ذوالفقاربابرکے گھر میں جشن کا سماں

    اوکاڑہ: دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ میں لیفٹ آرم اسپنرذوالفقار بابر کی شاندار کارکردگی پر اہلخانہ اورمحلہ داروں نے جشن منایا۔

    میچ کے دوران ذوالفقار بابر کے والدین، بیوی اور بچے تسبیح کرتے رہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کربولتا ہے۔ اورذوالفقاربابرکھیل رہا ہو تو اوکاڑہ کی عوام کی دلچسپی اور جوش میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران ذوالفقار بابر کے گھر کے باہر جشن منعقد ہوا اوران کے والد پاکستان اور بیٹے کی کامیابی پر مٹھائی تقسیم کرتے رہے۔

    والد ہی نہیں ذوالفقار بابرکا بیٹا بھی خوشی سے جھومتا رہا۔ اس سے قبل میچ کے دوران ذوالفقاربابراورٹیم کی کامیابی کے لئے ان کے گھر میں قران پاک کی تلاوت اور درود پاک کا ورد سارے دن جاری رہا۔ اور ٹیم کی کامیابی پر ان کی والدہ اور بیوی نے بھی اللہ کا شکر ادا کیا۔