Tag: جعفرآباد

  • جعفرآباد  : نجی اسکول کے  پرنسپل کی بھائی کے ساتھ مل کر 5 کمسن طلبا سے زیادتی

    جعفرآباد : نجی اسکول کے پرنسپل کی بھائی کے ساتھ مل کر 5 کمسن طلبا سے زیادتی

    جعفرآباد : نجی اسکول میں 5 طلبا سے زیادتی کرنے والے پرنسپل اور وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا اور گرفتار ملزمان نے طلبہ سے اجتماعی بدفعلی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطبق جعفرآباد میں نجی اسکول میں پانچ بچوں سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، میڈیکل رپورٹ میں چار بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ، بچوں سے ایک سے زائد بار زیادتی ہوئی۔

    ایس ایس پی جعفرآباد نے بتایا کہ نجی اسکول کوسیل کرکےزیادتی کےالزام میں پرنسپل اوروارڈن کوگرفتارکرلیاگیا ہے اور پرنسپل کےبھائی کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارے جارہےہیں۔

    نجی اسکول میں زیر تعلیم 5 کمسن طلبہ سے بدفعلی واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں اسکول پرنسپل اور وارڈن سمیت 3 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، بدفعلی واقعہ کی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی۔

    ایف آئی آر میں اسکول پرنسپل محمد ندیم، انکے بھائی عبداللطیف اور وارڈن ابراہیم کو نامزد کیا گیا ہے ، متاثرہ بچوں کی طبی معائنے میں ایک سے زیادہ بار بدفعلی کی تصدیق کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔

    ڈی ایس پی محمد داٶد کھوسہ کے مطابق گرفتار پرنسپل اور وارڈن نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    متاثرہ بچے کے والد دوران جکھرانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں گزشتہ روز بچوں نے فون کرکے اسکول بلایا اور بدفعلی سے متعلق آگاہ کیا، ہمارے خاندان کے 7 بچے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

  • قیدی واش روم جانے کا  چکمہ دے کر  لاک اپ سے  فرار

    قیدی واش روم جانے کا چکمہ دے کر لاک اپ سے فرار

    جعفرآباد : صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں قیدی واش روم جانے کا چکمہ دے کر فرار ہو گیا، قیدی زاہد حسین خود پولیس ملازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں قیدی کے فرار ہونے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ، جہاں سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کے لاک اپ سے قیدی فرار ہوگیا، مبینہ طورپر قیدی واش روم جانے کا چکمہ دے کر فرار ہوا۔

    ذرائع نے بتایا کہ قیدی زاہد حسین خود پولیس ملازم ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں سروسز ہسپتال میں زیر علاج قیدی واش روم کے راستہ فرار ہوگئے تھے،قیدی کو علاج معالجہ کے لئے سروسز ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ سزا یافتہ مفرور قیدی منشیات فروشی کے کیس میں میڈیکل 2 وارڈ زیر علاج تھا۔

  • ایس ایس پی جعفرآباد نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

    ایس ایس پی جعفرآباد نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

    جعفرآباد: حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایس پی جعفر آباد جہانزیب خان کاکڑ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جعفرآباد جہانزیب خان کاکڑ کے کمرے سے گولی کے چلنے کی آواز آئی، حفاظت پر مامور اہلکار دفتر کے اندر داخل ہوئے تو جہاہزیب خان کاکڑ اپنی کرسی سے نیچے گرے ہوئے تھے،جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    واقع اطلا ع ملتے ہی ڈی آئی جی نصیر آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جعفرآباد، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد، کمشنر نصیرآباد، ڈپٹی کمشنر صحبت پور اور جوڈیشنل مجسٹریٹ جائے وقوع پر پہنچ گئے،میت کو ضروری قانونی کاروائی پوری کرنے کے لیے سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

    مرحوم ایس ایس پی جعفرآباد کی نمازِ جنازہ ڈی پی او آفس میں ادا کی جائے گئی،بعد ازاں میت کو اُن کی رہائش گاہ واقع کوئٹہ منتقل کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے خودکشی کرنے والے ایس ایس پی جعفر آباد جہانزیب خان کاکڑ دو ماہ قبل ہی تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے مختصر وقت میں علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے کئی اہم اقدامات کیے تھے۔

    SSP jafferabad

    اُن کے آفس اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی جعفر آباد جہانزیب خان نے صبح کا آغاز اپنے معمول کی دفتری فرائض کی انجام دہی سے کیا تھا،وہ ہشاش بشاش تھے،تاہم اچانک ان کے آفس گولی چلنے کی آواز آئی،دفتر میں داخل ہوئے تو مرحوم فرش پر گرے ہوئے تھے،اورکا پستول بھی قریب ہی موجود تھا۔

  • شکارپورمیں سیلاب متوقع،مکینوں کی محفوظ مقام پرمنتقلی

    شکارپورمیں سیلاب متوقع،مکینوں کی محفوظ مقام پرمنتقلی

    جعفرآباد: شکارپور میں کچےکےمکینوں کومحفوظ مقام پر منتقلی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں، جبکہ جعفرآبادجیل سے ایک سوبیس قیدیوں کومچھ منتقل کیا جارہا ہے۔

    پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سےلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ادھرسندھ کےعلاقے شکارپور میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر کچےکے علاقے میں رہنے والوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سندھ میں سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظربلوچستان میں سندھ سے متصل علاقے جعفرآبادمیں واقع جیل میں بھی سیلابی پانی جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

    سیلاب سے متاثر ہونے کے خطرے کے باعث جعفرآبادجیل سے ایک سو بیس قیدیوں کو مچھ منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔