Tag: جعفرآباد

  • جعفرآباد : اسکول کے 5 طلبا سے بدفعلی کرنے والا مرکزی ملزم  28 روز بعد گرفتار

    جعفرآباد : اسکول کے 5 طلبا سے بدفعلی کرنے والا مرکزی ملزم 28 روز بعد گرفتار

    جعفرآباد : نجی اسکول میں 5 طلبا سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم عبداللطیف کو 28 روز بعد گرفتار کرلیا گیا۔

    جعفرآباد میں نجی اسکول کے 5 طلبہ سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم کو ڈیرہ اللہ یار پولیس نے پنجاب سے گرفتار کرلیا، ڈیرہ اللہ یار کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں نجی اسکول کے 5 طلبہ سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم کو ڈیرہ اللہ یار پولیس نے پنجاب سے گرفتار کرلیا۔

    ملزم کو 28 روز بعد پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔

    یاد رہے نجی اسکول میں 5 کمسن طلبہ سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے فوری کاررٶائی کرتے ہوئے 2 ملزمان پرنسپل ندیم اور وارڈن ابراہیم کو گرفتارکرلیا تھا تاہم اسکول ٹیچر عبداللطیف فرار ہوگیا تھا۔

    ایس ایس پی جعفرآباد عطاء الرحمٰن ترین نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دیدی تھی، اسپیشل ٹیم کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین جمالی اور طارق بہرانی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • جعفرآباد:4 انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    جعفرآباد:4 انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

    جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا ہے۔

    جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ الہ یار میں کھوسہ لاڑی کے مقام پر نامعلوم افراد نے چار انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا، پائپ لائن ڈیرہ الہ یارسے اوستہ محمد جارہی تھی۔

    گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے روجھاجمالی، محبت شاہ اور کیٹل فارم سمیت کئی ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    صوبہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شدت پسند اس قسم کی کارروائی کرتے رہے ہیں۔

    کچھ روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد  نے اٹھارہ انچ سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ گیس فیلڈ، تحصیل سوئی کے مختلف علاقوں اور لوٹی گیس فیلڈ سے منسلک پائپ لائنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد بار دھماکہ خیز مواد سے تباہ کی گئی ہیں، تاہم گیس حکام نے مرمت کے بعد بحال کردیئے ہیں۔