Tag: جعفرایکسپریس

  • جعفر ایکسپریس میں دھماکہ ،2  افراد جاں بحق ، 6 زخمی

    جعفر ایکسپریس میں دھماکہ ،2 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

    چیچہ وطنی : کوئٹہ سے کراچی جانیوالی جعفرایکسپریس کی بوگی میں دھماکے کے نیتجے میں دو افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانیوالی جعفرایکسپریس کی ایک بوگی میں دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے۔

    جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکہ میاں چنوں اور چیچہ ‏وطنی کے درمیان میں ہوا، جس کے بع جعفرایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے ‏اسٹیشن پر روک لیا ۔

    ریلوےذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکااکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا تاہم نوعیت معلوم نہ ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو چیچہ وطنی اسپتال منتقل ‏کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ بوگی کےشیشے توڑ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا گیا تاہم ٹرین دھماکےکی نوعیت جاننےکیلئےبم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے۔

  • کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، ریلوے ٹریک سے پانچ پانچ کلو وزنی دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم افراد ریلوے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

    جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے حکام نے ٹریک پر نصب بم سے صرف چند گز کے فاصلے پر راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ بروقت پہنچی اور ٹریک کے دونوں جانب نصب بموں کو ناکارہ بنادیا، جس کے بعد ٹرین روانہ کردی گئی، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے اطلاع دینے والوں کو انعام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے تخریب کاری کی یہ تیسری کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔