Tag: جعلی ادویات

  • شہری بخار، جسم درد اور گلے کے انفیکشن کی یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں! الرٹ جاری

    شہری بخار، جسم درد اور گلے کے انفیکشن کی یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں! الرٹ جاری

    اسلام آباد : ڈریپ نے فروخت کی جانے والی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دیں، بخار، جسم درد، سوزش،معدہ، سینہ، گلے،فنگل انفیکشن کی جعلی دوائیں فروخت کی جارہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور گلگت بلتستان میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے متعدد معروف برانڈز کی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

    ڈریپ نے بتایا کہ بخار، جسمانی درد، سوزش، معدے، سینے، گلے اور فنگل انفیکشن سمیت مختلف امراض کی جعلی گولیاں اور کیپسول مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح امراضِ نسواں اور نیوروپیتھی کے لیے بھی جعلی ادویات دستیاب ہیں، جو عالمی و مقامی فارما کمپنیوں کے برانڈز کے نام پر تیار کی گئی ہیں۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے ان ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دے دیا ہے، جس پر متعلقہ حکومتوں کی درخواست پر فوری ریپڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

    جعلی قرار دی گئی ادویات کی تفصیلات

    دردکش بریکسن ٹیبلٹ (Batch No. 1192087)

    گلے کے انفیکشن کی زیٹرو 500mg ٹیبلٹ (Batch No. F18031)

    چیسٹ انفیکشن کی آگمنٹین 625mg ٹیبلٹ (Batch No. 7F4W)

    درد کش ٹونوفلیکس P ٹیبلٹ (Batch No. KFM145)

    امراضِ نسواں کی فیسٹون 10mg ٹیبلٹ (Batch No. 41160)

    نیوروپیتھی کے لیے گیبیکا 300mg کیپسول (Batch No. 403C27)

    گلے کے انفیکشن کے لیے امکوموکس کیپسول (Batch No. 08)

    بخار و جسمانی درد کی اومنی ڈول این یوک ٹیبلٹ (Batch No. 1220)

    ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب مشکوک ادویات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

    ARY News Urdu- صحت سے متعلق خبریں اور معلومات

  • خبردار! یہ دوائیں جعلی ہیں، ہرگز نہ خریدیں

    خبردار! یہ دوائیں جعلی ہیں، ہرگز نہ خریدیں

    اسلام آباد: ڈریپ نے 7 غیر معیاری ادویات کا میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی اہے، اور 7 ادویات غیر معیاری قرار دے دی ہیں، جن میں سٹیرائل واٹر، سوزش، درد کش کریم، گولی، اور سرجیکل گلوز شامل ہیں۔

    ڈریپ الرٹ کے مطابق غیر معیاری ادویات چین، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ کی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں، یہ ادویات ڈرگ لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔

    الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجکشن سٹیرائل واٹر پانچ ملی لیٹر کا بیچ 25F01 غیر معیاری ہے، سٹیرائل واٹر انجکشن کے سیمپل میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے، اینٹی الرجک ٹیبلٹ کیٹفن 10 ایم جی بیچ CT67 غیر معیاری ہے، سوزش و دردکش کینابیکس کریم کا بیچ KNX270 غیر معیاری ہے۔


    آنکھوں کی صحت و خوبصورتی کیلیے کون سی کریم استعمال کرنی چاہیے؟


    ڈریپ الرٹ کے مطابق کینابیکس کریم لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران غیر معیاری پائی گئی، سرجیٹیکس لیٹکس سرجیکل گلوز کا بیچ 20241001 غیر معیاری ہے، میڈیسٹل انجکشن سٹیرائل واٹر کا بیچ 25L608 غیر معیاری ہے، سوزش، دردکش کیناڈیکس این کریم کا بیچ F727 غیر معیاری ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی الرجک ٹیبلٹ بائیٹیک 10 ایم جی کا بیچ E090 غیر معیاری ہے، ڈریپ نے ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری ادویات بچوں، بزرگ مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں، اس لیے پنجاب کی مارکیٹوں سے غیر معیاری ادویات کے بیچ ضبط کیے جائیں۔

  • ڈریپ کا جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن

    ڈریپ کا جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن

    اسلام آباد: ڈریپ کی جانب سے جعلی، غیرمعیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کمپنی سیل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں نجی اسپتال سے غیررجسٹرڈ لیپیوڈول الٹرالیکوئڈ کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سی او ڈریپ نے بتایا کہ ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف چھاپہ مارا گیا، غیرقانونی اشیا برآمد کرتے ہوئے کمپنی کو سیل دیا گیا۔

    سی او ڈریپ نے بتایا کہ لاہور میں غیرقانونی انجکشن فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، بغیر لائسنس کہوٹہ روڈ پر پلاسٹک یورین کلیکشن کنٹینرز تیارکرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

    ڈریپ حکام نے بتایا کہ فیکٹری سے غیرقانونی اشیا ضبط کرکے سیل کردیا گیا، مارکیٹ میں جعلی پروپیلین گلائکول کی موجودگی پر فوری الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سی او ڈریپ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو خام مال کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے، غیرقانونی طبی آلات کی تیاری، ذخیرہ میں ملوث فارماسیوٹیکل کمپنی سیل کردی گئی، صوبائی محکمہ صحت حکام کےساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔

  • خبردار، پنجاب کی مارکیٹ میں جانوروں اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں

    خبردار، پنجاب کی مارکیٹ میں جانوروں اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں

    اسلام آباد: ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے جعلی ادویات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویٹرنری اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑ لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب کی درخواست پر ڈریپ نے ریپڈ الرٹس جاری کیے ہیں، جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ادویات کے 2 بیچ جعلی نکل آئے ہیں، جن میں سے ایک آنکھوں کے قطرے ہیں اور دوسری جانوروں کو لگائے جانے والا انجیکشن ہے۔

    الرٹ کے مطابق پنجاب کی مارکیٹ میں ’کلوزن‘ آئی ڈراپس کا بیچ جعلی ثابت ہوا ہے، یہ امراض چشم کی جعلی اینٹی بائیوٹک دوا ہے، اس کا 5 ایم ایل کا بیچ 138 جعلی ہے، جعلی آئی ڈراپس کے پیکٹ پر زنتا فارما حیات آباد پشاور کا پتہ درج ہے، لیبارٹری نے اس کے سیمپل میں سالٹ کی تصدیق نہیں کی۔

    الرٹ کے مطابق پنجاب کی مارکیٹوں سے جانوروں کے معروف برانڈ کی جعلی دوا بھی پکڑی گئی ہے، پینیویٹ 5 انجکشن اینٹی بائیوٹک اور اینٹی مائیکروبیل دوا ہے، ڈریپ کا کہنا ہے کہ پینیویٹ انجکشن سٹیریلیٹی ٹیسٹ میں جعلی اور غیر معیاری قرار پایا ہے، یہ پینسیلین سٹریپٹومائیسین سے تیار کردہ ہے، اور اس کا بیچ وی کے 1496 جعلی ہے، اسے 5 اسٹار لیبارٹریز کے برانڈ پر جعلی تیار کیا گیا ہے۔


    حکومت کا فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ


    ڈریپ کے مطابق پینیویٹ انجکشن گائے، بھینس، اونٹ، گھوڑوں کو لگایا جاتا ہے، تاہم جعلی ادویات انسانوں اور جانوروں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، جعلی پینیویٹ انجکشن جانور میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پیدا کرتا ہے، جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے، ان کا استعمال جان لیوا اور علاج متاثر کر سکتا ہے۔

  • عوام ہوشیار ! کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    عوام ہوشیار ! کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    کراچی : ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواؤں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

    ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواؤں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی، سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی نےبتایا سات جعلی کمپنیوں کی ادویات جعلی نکلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں، جعلی دوائیاں بنانے والےانسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ذمہ داروں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت ایکشن ہونا چاہیے۔

    یاد رہے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔

    جس میں بتایا تھا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی100سے زائد ادویات غیر معیاری نکلی ، جن میں عام استعمال کی ادویات کے ساتھ جان بچانے والی دوائیاں بھی شامل ہیں۔

    صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق دوائیوں میں مطلوبہ مقدار موجود نہیں، رپورٹ میں100سے زائد جعلی اور غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

  • ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف ، ڈریپ  کا الرٹ جاری

    ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف ، ڈریپ کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کے انکشاف کے بعد دو جعلی ادویات کے بیچز کی سیل، استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف سامنے آیا، پنجاب حکومت نے صوبے میں جعلی ادویات کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا۔

    عالمی برانڈز کے ناموں کی جعلی دوائیاں مختلف شہروں کو سپلائی ہوئی ہیں، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے مختلف شہروں میں کریک ڈاون کیا ہے،

    ڈریپ نے بتایا کہ اینستھیزیا، اعضا سکڑنے کے علاج کی جعلی ادویات سپلائی کی گئی ہیں ، جعلی دوائیوں کے پیکٹس پر فرانس، جرمنی کے پتے درج ہیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب پنجاب نے دونوں ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔

    ڈریپ نے دو جعلی دوائیوں کے بیچز کی سیل، استعمال پر پابندی لگا دی اور پنجاب حکومت کی درخواست پر ڈریپ نے ریکال الرٹ جاری کر دیئے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ کیٹامائن انجکشن 500 ایم جی کا بیچ 20158 جعلی ہے، یہ انجکشن بیہوشی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،انجکشن پیکٹ پر پان فارما فرانس کا پتہ درج ہے۔

    اوکریوس انجکشن کا جعلی بیچ مختلف شہروں کو سپلائی ہوا ہے،جعلی اوکریوس سلوشن کی اطلاع روشے پاکستان نے دی ہے،اوکریوس سولوشن 300 ایم جی کا بیچ H0041B27 جعلی ہے۔

    اوکریوس پیکٹ پر روشے ڈائیگناسٹک جرمنی کا پتہ درج ہے، جعلی بیچ مختلف شہروں کو سپلائی ہوا ہے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی اوکریوس سولوشن کی تصاویر جاری کر دیں ، روشے گلوبل نے اوکریوس کے جعلی بیچ کی تحقیقات کی ہیں، روشے گلوبل نے پاکستان میں دستیاب اوکریوس سولوشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

    روشے گلوبل نے اوکریوس کا اوریجنل بیچ 2020 میں ترکی سپلائی کیا تھا، اوکریوس سولوشن انسانی اعضا کے سکڑنے کے علاج کی دوا ہے ، انسانی اعضا سکڑنے کے علاج کی جعلی دوا کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے، جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

    الرٹ میں ہدایت کی گئی کہ پنجاب حکومت جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرے، ریگولیٹری فیلڈ فورس پنجاب کی مارکیٹ میں سرویلنس یقینی بنائے، پنجاب حکومت جعلی ادویات کے سپلائی چین کی جامع تحقیقات کرے۔

    ڈریپ نے ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات کے خاتمے کی ہدایت کردی۔

  • معروف برانڈز کے نام پر بنائی گئی کون کون سی جعلی ادویات پکڑی گئیں؟ اہم خبر

    معروف برانڈز کے نام پر بنائی گئی کون کون سی جعلی ادویات پکڑی گئیں؟ اہم خبر

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران مختلف شہروں سے 11 جعلی ادویہ پکڑی گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے صوبے بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف شہروں سے گیارہ جعلی ادویات پکڑی ہیں اور ڈریپ نے ان گیارہ ادویات کے سیملز جعلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی درخواست پر ری کال الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جعلی ادویات مختلف فارما کمپنیوں کے برانڈز کے ناموں پر تیار کی گئی ہیں اور ان ادویہ کے پیکٹس پر کراچی، لاہور، سرگودھا، ٹیکسلا اور خطار کی فارما کمپنیوں کے پتے درج ہیں۔

    ڈریپ کے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید نمونیہ، ناک اور گلے کے انفیکشن میں استعمال ہونے والی معروف برانڈ کی اینٹی بائیوٹک دوا نوویڈیٹ ٹیبلٹ کا ایک بیچ جعلی ہے۔ ایموکس نامی اینٹی بائیوٹک کیپسول کا بھی ایک بیچ جعلی ہے۔

    اس کے علاوہ نزلہ، زکام، کھانسی اور الرجی کے تین سیرپ کے 3 بیچز جعلی ہیں۔ ان میں کیرینول، ہسٹاکیئر اور ٹرائی لیک سیرپ شامل ہیں۔

    پنجاب سے امراض نسواں کی دو جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں۔ ایس کائن اور مائیرون ٹیبلٹ کے دو جعلی بیچز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پلاسٹر آف پیرس بینڈج کا ایک جعلی بیچ پکڑا گیا ہے۔ بخار، جسمانی درد کا جعلی کیرفن سسپنشن پکڑا گیا ہے۔

    جو جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں۔ ان میں امراض مویشی کے دو جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن بھی شامل ہیں۔ ان میں وائٹل وال اینٹی بائیوٹک انجکشن اور پینی بائیوٹک انجکشن کے ایک ایک بیچ جعلی ہیں۔ فینی بائیوٹک مویشیوں کے مختلف اقسام کے بیکٹیریل انفیکشن کی دوا ہے۔

    ڈریپ الرٹ میں پنجاب حکومت سے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی سفارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادویات کی افادیت غیر واضح اور علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

    ڈریپ نے پنجاب میں جعلی ادویات سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کو صوبائی مارکیٹس کا سروے کرنے، ریگولیٹری فیلڈ فورس پنجاب کی مارکیٹ میں موثر سرویلنس یقینی بنانے اور جعلی ادویات کے سپلائرز کی نشاندہی کرنے اور ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

    ڈریپ نے ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل اسٹورز کو بھی ہدایت کی ہے وہ جعلی ادویات کے بارے میں فوری اطلاع دیں۔

  • شوگر کے مریض یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

    شوگر کے مریض یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

    اسلام آباد : ڈریپ نے ذیابطیس اور جان بچانے والی 8 ادویات پر پابندی عائد کردی، جعلی ادویات کا معیار، افادیت غیر واضح ،علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں کریک ڈاون جاری ہے، کریک ڈاؤن میں ذیابطیس اور جان بچانے والی 8 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں۔

    ڈریپ نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے 8 بیچز کی فروخت و استعمال پرپابندی عائد کردی اور بتایا کہ سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے ادویات بیچز کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔

    ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے ادویات بیچز پر پابندی کی سفارش کی، کوالٹی کنٹرول بورڈ کوئٹہ نے ادویات کے بیچز پر پابندی کی سفارش کی۔

    ادویات کراچی، لاہور، فیصل آباد، ہری پور کی کمپنیز کی تیارکردہ ہیں، شوگر کی ٹیبلٹ ایمپلیمیٹ ایکس آر کا بیچ 39224 اور اینٹی بائیوٹک انجکشن ایسانیکس کا بیچ آئی اے 702 غیر معیاری ہے۔

    اس کے علاوہ معروف برانڈ زیسول ڈرپ کا بیچ 2408207 ، انجکشن سازی کے سٹیرائل واٹر کا بیچ ڈبلیو آئی 893 ، بیکٹیریل انفیکشن دوا فلیگینیس سسپنشن کا بیچ 0362 اور اینٹی الرجک ڈیسورا سیرپ بیچ ایس 23236 کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

    وٹامن بی 12 کا کیانوکو انفیوژن کا بیچ 6609 اور وٹامن بی 12 کا انفیوژن کیانوکو سپر کا بیچ 6403 ملاوٹ شدہ ہے، جعلی ادویات کا معیار، افادیت غیر واضح اور علاج متاثر ہو سکتا ہے۔

    ڈریپ نے ہدایت کی جعلی، غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں اور غیر معیاری ،جعلی میڈیسن سپلائی چین کی مکمل تحقیقات کی جائیں، مارکیٹس سے جعلی، غیر معیاری ادویات کے بیچز ضبط کئے جائیں ساتھ ہی ملک بھر کی مارکیٹس سے جعلی ، غیر معیاری ادویات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

  • پنجاب کی مارکیٹس جعلی اور غیر معیاری ادویات کا گڑھ بن گئیں

    پنجاب کی مارکیٹس جعلی اور غیر معیاری ادویات کا گڑھ بن گئیں

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پنجاب میں جعلی ادویات کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے صوبے میں فروخت ہونے والی 7 جعلی ادویات کی نشان دہی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی مارکیٹس جعلی اور غیر معیاری ادویات کا گڑھ بن گئی ہیں، ڈریپ سے پنجاب میں دستیاب جعلی ادویات کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری ہوا ہے جس میں پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے جعلی ادویات کی نشان دہی کی ہے۔

    پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے 7 ادویات کے بیچز جعلی قرار دیے ہیں، متاثرہ ادویات کراچی، لاہور، پشاور کی کمپنیوں کی تیارکردہ ہیں، ڈریپ کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کی امراض نسواں کی 4 ادویات کے چار بیچز جعلی نکلے ہیں۔

    ڈریپ کے مطابق پنجاب میں دستیاب مرگی اور سکون آور گولیوں کے دو بیچ جعلی ہیں، کلوزن آئی ڈراپس کا ایک جعلی بیچ فروخت ہو رہا ہے، معروف سکون آور ٹیبلٹ ایٹی ون 2 ایم جی کا ایک جعلی بیچ سیل ہو رہا ہے، امراض نسواں کی معروف ڈوپھاسٹون ٹیبلٹ کا ایک بیچ جعلی ہے، امراض نسواں کی ایفاسٹون، ایس کائن، اور ڈائیڈوون کے تین بیچ جعلی نکلے ہیں، مرگی کی معروف ٹیبلٹ فینوبار کا ایک جعلی بیچ بھی دستیاب ہے۔

    یہ انجیکشن نہ خریدیں، ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہے، جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے، پنجاب میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، اور اس کے سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی جائے۔

  • گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

    گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں ایک گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا کے ایک گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنائی جا رہی تھیں، اہلکاروں کے چھاپے کے دوران گھر سے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

    گھر میں بنی فیکٹری سے مشینیں اور آلات بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی مدد سے گھر میں 82 سے زیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔

    وفاقی وزارت صحت کا غیر قانونی انٹرنیشنل این جی اوز سے معاونت لینے کا انکشاف

    ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی، ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جعلی ادویات کراچی کے پوش علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹورز پر سپلائی کرتے تھے۔