Tag: جعلی ادویات

  • سرعام کا اسٹنگ آپریشن، جان بچانے والی جعلی ادویات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    سرعام کا اسٹنگ آپریشن، جان بچانے والی جعلی ادویات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور: اے آر وائی کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے انسانی جانوں سے کھیلنے اور جان بچانے والی جعلی ادویات فروخت کرنے والے افراد کا پردہ فاش کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ لاہور کے علاقے صدر میں ایک میڈیکل اسٹور پر جان بچانے والی جعلی ادویات اور انجیکشن فروخت کیے جارہے ہیں۔

    اقرار الحسن اور اُن کی ٹیم نے شاندار اسٹنگ آپریشن مکمل کرنے کے بعد جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور کے مالک کو قانونی شکنجے میں لانے کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے ہمراہ چھاپہ مارا۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی سربراہی میں کارروائی کی اور میڈیکل اسٹور  سے جعلی ادویات و انجیکشن برآمد ہونے کے بعد دکان کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرادیا۔ سرعام کے اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے کارروائی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان جان بچانے والی جعلی ادویات مختلف اسپتالوں میں فراہم کررہے تھے جو انتہائی افسوسناک اور خطرناک بات ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ اے آر وائی کے پروگرام سرعام کی ٹیم معاشرےمیں ہونے والی جعل سازیوں اور جرائم کو بے نقاب کرتی ہے اس دوران انہیں کئی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، گذشتہ برس سندھ اسمبلی کی صورتحال کے حوالے سے کیے جانے والے اسٹنگ آپریشن کے نتیجے میں اقرار الحسن کو گرفتار بھی کیا گیا۔

    علاوہ ازیں سرعام کے میزبان اور ٹیم نے ایسے ایسے کارنامے سرانجام دیے جنہیں دیکھنے والے بے حد پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں سرعام کے جانبازوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • غیر قانونی ادویات بنانے والی کراچی کی دو کمپنیاں سیل

    غیر قانونی ادویات بنانے والی کراچی کی دو کمپنیاں سیل

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے جعلی اور غیر قانونی ادویات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف ملک گیر مہم کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ کے اہل کار کمپنیوں پر چھاپوں کے دوران غیر قانونی ادویات قبضے میں لے کر انھیں سیل کر رہے ہیں اور جعلی دوا سازی میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    ڈریپ کے ترجمان نے بتایا کہ انھوں نے بلدیہ ٹاؤن کراچی میں دو غیر قانونی دوا ساز فیکٹریوں پر چھاپے مار کر انھیں سیل کردیا ہے۔

    بند کی جانے والی فیکٹریوں سے غیر قانونی ادویات کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق ان فیکٹریوں سے ادویات کی تیار ی میں استعمال ہونے والا خام مال بھی برآمد کیا گیا۔

    ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اربوں روپے رشوت لینے کا انکشاف

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی فیکٹریوں پر چھاپے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی زیر نگرانی مارے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈریپ ایک ایسا حکومتی ادارہ ہے جو لوگوں کو معیاری اور محفوظ ادویات کی قابل برداشت قیمتوں میں فراہمی کے لیے ذمہ دار ہے۔

    پنجاب میں‌ 40 فیصد جعلی ادویات فروخت ہو رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت

    واضح رہے کہ جعلی ادویات کا پھیلاؤ عوام کی صحت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے، ملک بھر میں جعلی اور غیر قانونی ادویات کی فیکٹریاں قائم ہیں۔

    عوام کی جانب سے جعلی اور غیرقانونی ادویات کی روک تھام کے لیے ڈریپ کی کارروائیاں کو بروقت اور خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جعلی ادویات کی فروخت میں ملوّث چار ملزمان گرفتار

    جعلی ادویات کی فروخت میں ملوّث چار ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اےجعلی ادویات فروخت کرنے والے گروہ کے چار ارکان کوگرفتار کرلیا۔ کروڑوں روپے کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ادویات کی فروخت کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والا گروہ لاہور میں پکڑا گیا ۔ ایف آئی اے نے چار ایسے افراد کو گرفتار کیا جن کا تعلق جعلی ادویات فروخت کرنے والے گروہ سے ہے۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ہیپا ٹائٹس سی اور دیگر مہلک بیماریوں کی کروڑوں روپے کی جعلی ادویات قبضے میں لی گئی ہیں۔

    گروہ کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں اس کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات تیار کرنے والے تمام نیٹ ورک پکڑ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف ملزمان نہیں پشت پناہوں پر بھی ہاتھ ڈالیں گے اور ایسے لوگوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔