Tag: جعلی اسمبلیاں

  • عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا،بال حکومت کے کورٹ میں ہونے کے باعث وزیر اعظم نواز شریف پر اخلاقی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت میں عمران خان نے اپنی تحریک جاری نہ رکھ کر درست فیصلہ کیا،حالات کا تقاضہ تھا کہ سیاست کی بجائے قومی یک جہتی کو فروغ دیا جائے، انہوں کے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق بال اب حکومت کے کورٹ میں جس کے باعث عدالتی کمیشن کے قیام تک نو از شریف پر اخلاقی دباؤ بنا رہے گا۔

    ایکشن پلان کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی میں مدعو نہ کئے جانے پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف چھوٹی سوچ کے مالک ہیں ان کے ہوتے ہوئے قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں مدعو کئے جانے کی امید نہیں،سیاست کا وقت نہیں ہے قوم ایک اور نیک ہو کر دہشت گردوں کو شکست دے۔

  • نواز شریف کے اقتدار کو اپنے پورس کے ہاتھیوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

    نواز شریف کے اقتدار کو اپنے پورس کے ہاتھیوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نےلاہور کو فیصل آباد بنانے کی کوشش کی تو مزاکرات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کرے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کے عوام دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اگر حکومت نے تشدد کی راہ اختیار کی تو جلسے اور جلوس جاتی عمرہ کا رخ بھی کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ نواز شریف چار حلقے بچاتے بچاتے تین سو بیالیس کے ایوان کو گنوا بیٹھیں گے اگر ان میں ذرا بھی سیاسی سوچ بوجھ ہے تو فیصل آباسانحے سے سیکھیں۔

    فیصل آباد سانحے پر جوڈیشل کمیشن کا بیٹھنا خود نواز شریف کے حق میں ہے،شیخ رشید نے کہا کہ سعد رفیق میں اگر اخلاقی جرات تو فوری طور پر مستعفی ہوجائیں انھوں نے کہا کہ حکومتوں کے آخری دن ایسے ہی گزرتے ہیں جیسے نواز شریف کے گزر رہے ہیں جو اسمبلی دھونس اور دھاندلی سے بنی ہو اورجس کاوزیر اعظم جعلی ہو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا۔

  • تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    گوجرانوالہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی ، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے۔

    گوجرانوالہ جلسے سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز حکومت میں ہمت ہے تو جلسے روک کر دکھائیں، اگر جلسہ روکنے کی کوشش کریں گے تو بنکاک کے شعلے ہوں گے اور ’جوڈو کراٹے‘ ہوں گے، میں نے بلاول کو محض پیار میں ہی ’بلو رانی ‘ کہہ ڈلا تھامگر اس بات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، میں آ ج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس بات کے پیچھے کوئی اور کہانی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل اور گیس کے ٹھیکے لینے والے میرے خالف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں اور ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہمارے انتہاءپسند تنظیموں سے رابطے ہوئے ہیں میں اس کا جواب صرت اتنا دوں گا کہ میں ساری دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ربطے کن کے ساتھ ہیں ۔

  • جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پرکھڑی ہوتی ہیں، شیخ رشید

    جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پرکھڑی ہوتی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیداحمدکا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی اس لیے حکومت کیساتھ ہے کہ آصف علی زرداری نواز شریف کی طرح نیب سے اپنے کیسز ختم کروا سکیں۔

    میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے یہ کہا کہ اس نظام کو آگ لگادی جائےجس میں غریب کے بجائےایک خاندان کو فائدہ پہنچے۔

    انکا کہناتھا کہ وہ اس نظام سے مایوس ہوچکے ہیں جس میں وزرا منی لانڈرنگ کا اعتراف کرتے ہوں، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پر کھڑی ہوتی ہیں عوام کے قدموں پر نہیں، شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے اپنی اولاد کو بانٹا اور غریب کی اولاد کو ڈانٹا۔