Tag: جعلی امریکی وزیر خارجہ

  • جعلی امریکی وزیر خارجہ بن کر 3 ملکوں کے وزرائے خارجہ اور سیاستدانوں سے رابطے!

    جعلی امریکی وزیر خارجہ بن کر 3 ملکوں کے وزرائے خارجہ اور سیاستدانوں سے رابطے!

    جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ بن کر تین وزرائے خارجہ اور امریکی سیاستدانوں سے رابطے کیے اور اے آئی کی مدد سے جعلی آواز میں فون کالز کیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک جعلساز کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ بن کر کم از کم تین ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کی اور دو امریکی سیاستدانوں سے بھی رابطے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جن میں ایک گورنر اور دوسرا کانگریس کا ممبر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جعلساز نے اصل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جعلی آواز سے فون کالز، وائس میلز اور میسجز بھی بھیجے۔ اس کے لیے ملزم نے مصنوعی ذہانت کی مدد لی۔

    گزشتہ ماہ جون کے وسط میں مذکورہ جعلساز نے خود کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ظاہر کرتے ہوئے سگنل میسجنگ ایپ کے ذریعہ وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور کانگریس کے ایک رکن سے رابطہ کیا۔ وائس میسجز اور ایک پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ سگنل پر بات چیت کرنے کی دعوت بھی دی۔

    جعلی شخص کا مقصد ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ٹیکسٹ اور صوتی پیغامات کا استعمال کرتے ہوئے ہدف بنائے گئے افراد کو جوڑنا تھا، جس کا مقصد معلومات یا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنا تھا۔”

    مذکورہ واقعہ کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں سفارتی دفاتر کو الرٹ جاری کر دیا ہے جب کہ جعلی اکاؤنٹس اور شناختی جعلسازی سے متعلق بھی وارننگ جاری کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جعلسازی کا مقصد معلومات یا اکاؤنٹس تک رسائی ہو سکتا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ اس مہم کو روسی فارن انٹیلیجنس سروس سے وابستہ ایک سائبر جعلساز سے منسوب کیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے محکمہ کو کوئی براہ راست سائبر خطرہ نہیں ہے۔

    تاہم خبر میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ جعلساز نے کن تین ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے۔