Tag: جعلی انچارج گرفتار

  • وزیراعلیٰ پنجاب شکایتی سیل کا جعلی انچارج گرفتار

    وزیراعلیٰ پنجاب شکایتی سیل کا جعلی انچارج گرفتار

    لاہور (12 اگست 2025): وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایتی سیل کا انچارج بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر آئی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کی سہولت کے لیے کمپلینٹ سیل (شکایتی سیل) قائم کیا ہوا ہے، لیکن وہاں ایک نوسرباز نے جعلی انچارج بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

    سلمان نواز نامی اس شخص نے سی ای او ہیلتھ بہاولپور کو دھمکی آمیز فون کیا اور بلیک میل کرتے ہوئے 50 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا۔

    صرف یہی نہیں بلکہ مذکورہ جعلسازنے مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو بھی فون کیا اور رقم کا مطالبہکیا۔

    متاثرین کے مطابق سلمان نواز نامی شخص وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل آفس کا انچارج ہونے کا دعویٰ کرتا تھا۔

    جعلسازی کی اطلاعات پر سی ایم کمپلینٹ سیل حرکت میں آیا اور چیئرمین شعیب مرزا کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خود کو کمپلینٹ سیل کا انچارج بتانے والے جعلساز سلمان نواز کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔