Tag: جعلی بنک اکاؤنٹ

  • جعلی اکاؤنٹ بنا کر ساڑھے 3 کروڑ روپے ہڑپ کرنے والے 2 بینک افسران گرفتار

    جعلی اکاؤنٹ بنا کر ساڑھے 3 کروڑ روپے ہڑپ کرنے والے 2 بینک افسران گرفتار

    فیصل آباد : جعلی بنک اکاؤنٹ بنا کر ساڑھے تین کروڑ روپے ہڑپ کرنے والے دو بینک افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے نے جعلی بنک اکاؤنٹ بنا کر ساڑھے تین کروڑ روپے ہڑپ کرنے والے ملزم دو بینک افسروں کو گرفتار کر لیا۔

    نامزد ملزمان سابق مینجر عثمان خان اور سابق ریلیشن شپ مینجر شہزاد عارف کو گرفتار کر کے اسپیشل عدالت میں پیش کیا۔

    عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

    ملزمان نے تین ساتھی افسران اور شہری کی ملی بھگت سے فراڈ کیا ، جس پر چھ ملزمان کے خلاف آٹھ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں بینک رانچ مینجر ، سابق برانچ مینجر ، کسٹمر سروسز افسر اور شہری ملزم نامزد ہیں ۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جعلسازی کرتے ہوئے بیرون ملک موجود کھاتے دار فضل احمد کا شہری حسن رضا کے ساتھ مشترکہ جعلی بنک اکاؤنٹ بنایا ۔

    بعدازاں کھاتے دار فضل احمد کے جعلی دستخط کر کے چیک بک نکلوائی اور اس کے اکاؤنٹ سے جعلی اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 28 ہزار پانچ سو ڈالرز منتقل کئے تھے۔