Tag: جعلی بھرتیاں

  • لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہورہی ہیں‘ سعید غنی

    لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہورہی ہیں‘ سعید غنی

    حیدرآباد: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کا مطلب یہ نہیں ہمارا محکمہ اس میں ملوث ہے، ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔

    صوبائی وزیربلدیات نے کہا کہ جعلی بھرتیوں پرجوائننگ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے، بلدیاتی اداروں کے لیے احتساب کا نظام موجود ہے۔

    سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا وہ نئے پاکستان کے مزے لیں، آئی جی اسلام آباد کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

    جہاں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہےاس کے خلاف کارروائی ہوگی‘ سعید غنی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جہاں بھی قبضے ہوئے ان میں کوتاہی اداروں کی ہے۔

  • جعلی بھرتیوں کا انکشاف، وزیراعلیٰ سندھ برہم

    جعلی بھرتیوں کا انکشاف، وزیراعلیٰ سندھ برہم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے جعلی دستخط سے بورڈ آف ریونیو میں 3 کلرکس کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کی انکوائری کے لیے چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پرنسپل سیکریٹری کے جعلی دستخط سے محکمہ ریونیو میں بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تحقیقات کے لیے چیف سیکیرٹری کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تینوں بھرتیوں کے لیے اپائنمنٹ لیٹرز وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اس دوران جاری ہوئے جب پرنسپل سیکریٹری تعطیلات پر تھے، ان کی غیر موجودگی میں ان کے دستخط سے ہونے والی اپائنمنٹ نے بھرتیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے جعلی دستخط سے ہونے والی بھرتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے جس کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر میرے یا میرے اسٹاف کی جانب سے کسی کے پاس ملازمت کے لیے ایسا خط آئے تو عمل نہ کیا جائے کیوں کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ملازمتوں کے لیے براہ راست خط جاری نہیں کیے جاتے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں جعلی بھرتیوں اور نو سربازوں کی جانب سے عوام کو لوٹنے کے واقعات کے سدباب کے لیے موجودہ متحرک وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم اقدامات اُٹھائے ہیں جس سے جعلی بھرتیوں کے واقعات میں نہ صرف یہ کہ کمی آئی ہے بلکہ اب جعلی بھرتیاں فوری گرفت میں بھی آجاتی ہیں۔

  • محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم

    محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم

    کراچی: محکمہ تعلیم میں اسکول سربراہوں کی تقرریوں میں بے ضابطگیوں پر سیکریٹری تعلیم  نے اسکروٹنی کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جو غیرقانونی طریقے سے نوکری حاصل کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ میں تعلیمی سال 2014 کے لیے خواتین اور مرد اسکول سربراہوں کی تقرریوں میں بے ضابطگیوں پر سیکریٹری تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ اس حوالے سے خط چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خط کے مطابق سال 2014ء میں خواتین و مرد ہیڈ ماسٹرز کی تقرریوں میں بے ضابطگیاں پائی گئیں جس کے تحت متعدد امیدواروں نے حتمی تاریخ کے بعد اپنے کاغذات جمع کرائے تھے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ اسکول سربراہان کی اسامی کے لیے 5086 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی جس میں سے 1080 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی سیکریٹری تعلیم نے بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے  پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔