Tag: جعلی تصاویر

  • سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر کس نے شیئر کیں ؟ اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی

    سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر کس نے شیئر کیں ؟ اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی

    لاہور : سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے 20 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر گرفتاریاں جاری ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ تصاویر شیئر کرنے والے 20  اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئےجوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو جے آئی ٹی کےسربراہ مقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں.

    مزید پڑھیں : مریم نواز کیخلاف مہم چلانے والا پکڑا گیا

    گذشتہ روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رہنماؤں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور یو اے ای صدر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) صدر کے ساتھ تصاویر کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے، جس پر وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر معاملے کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔

  • سیاچن پر مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر جعلی نکل آئیں

    سیاچن پر مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر جعلی نکل آئیں

    نئی دہلی: بھارتی فوج کی ایک اور جعل سازی سامنے آ گئی ہے، سیاچن پر مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر جعلی نکل آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی بہادری اور جاں فشانی دکھانے کے لیے چند تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں جس کا بھانڈا برطانوی خبر رساں ادارے نے پھوڑ دیا۔

    [bs-quote quote=”امریکی سرفر اور تیراک ڈین شکیٹر کی تصویر کو ایڈٹ کر کے بھارتی فوجی بنا دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک پر ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں بھارتی فوجیوں کو برف سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا ہے، تصاویر کے ذریعے بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ انڈین فوجی انتہائی نامساعد حالات میں سیاچن پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

    اب تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ برف میں ڈھکی فوجیوں کی تصاویر نہ تو سیاچن کی ہے نہ ہی بھارتی فوجیوں کی بلکہ غیر ملکی فوجیوں کی تصاویر استعمال کر کے بھارتی فوجیوں کی جعلی بہادری دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    ایک تصویر میں ایڈیٹنگ کے ذریعے جعل سازی کی گئی، اس پر لکھا گیا کہ جب ہم آرام سے سوتے ہیں تو ہمارے جوان منفی پانچ ڈگری میں بھی ہماری جانیں بچانے کے لیے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

    سمندر کے کنارے کھڑے فوجی کی یہ تصویر انڈین وارئیر نامی اور ٹویٹر پیجز پر شیئر کی گئی، حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک امریکی سرفر اور تیراک ڈین شکیٹر کی تصویر ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف، صحافی کے سوال پر بھارتی آرمی چیف بوکھلا گئے


    ایک تصویر کے ساتھ سیاچن گلیشئر پر فرائض انجام دینے پر انڈین فوجیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے، یہ تصویر بھی جعلی نکل آئی ہے، اسے شیئر کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان کرن کھیر اور بالی وڈ اداکارہ شرادھا کپور ہیں۔

    یہ دونوں تصاویر روسی فوجیوں کی ہیں، جو 2013 میں روس کی اسپیشل فورس کی تربیت کے دوران لی گئی تھیں، اور روس کی مختلف سرکاری ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں۔