Tag: جعلی تصاویر پر سخت برہم

  • سارا ٹنڈولکر اپنی جعلی تصاویر پر سخت برہم، اکاؤننٹس معطل کرنیکا مطالبہ

    سارا ٹنڈولکر اپنی جعلی تصاویر پر سخت برہم، اکاؤننٹس معطل کرنیکا مطالبہ

    سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا نے اپنی ڈیپ فیک تصاویر شیئر کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایکس سے ان اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کا کام آسان کیا ہے وہیں کچھ عناصر اس کا مکروہ استعمال بھی کررہے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے انٹرنیٹ پر مشہور شخصیات کی بے ہودہ جعلی تصاویر بنانا عام رجحان بن گیا ہے۔

    حال ہی میں کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر بھی اس کا شکار ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سارا کی کئی جعلی تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد انھوں نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

    سارہ ٹنڈولکر نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ان جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں آگاہ کیا جو ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے لوگوں کو پریشان کررہے ہیں۔

    سارا ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ‘سوشل میڈیا پر ہم سب اپنی خوشیاں، غم اور روزمرہ کی سرگرمیوں شیئر کرتے ہیں۔ تاہم، ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پریشان کن ہے کیونکہ اس سے انٹرنیٹ کی سچائی ختم ہوجاتی ہے۔ میں نے اپنی ڈیپ فیک تصاویر دکھیں جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

    اپنی جعلی تصاویر سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سارا کا کہنا تھا کہ میرا ایکس پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، اور مجھے امید ہے کہ ایکس ایسے اکاؤنٹس کو دیکھے گا اور انھیں معطل کر دے گا۔

    انھوں نے کہا کہ تفریح کو کبھی بھی سچائی کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں اس چیز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو اعتماد اور حقیقت پر مبنی ہو۔