Tag: جعلی دستاویزات

  • جعلی دستاویزات پر پاکستانی نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والے کون تھے؟

    جعلی دستاویزات پر پاکستانی نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والے کون تھے؟

    اسلام آباد : جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کوسعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کوسعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرزغلام فرید اور میاں ذوالفقار کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے متعلقہ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرزکیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ، جعلی دستاویزات اپ لوڈ کرنے پر اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بیوروآف امیگریشن قانون کی خلاف ورزی پرعلیحدہ کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت سمندر پار پاکستانی نے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اےکوخط لکھاتھا، گزشتہ سال جعلی دستاویزات اپ لوڈ کر کے نرسوں کو سعودی عرب بھجوایا گیا تھا تاہم سعودی عرب نے تمام نرسوں کوڈی پورٹ کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کرنے کے بعد معاملے کو پاکستانی سفارتخانے کے سپرد کر دیا تھا اور وزیراعظم نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

  • جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش، امیگریشن اہلکار سمیت 2 مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش، امیگریشن اہلکار سمیت 2 مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ سے کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر  کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 کارروائیوں کے دوران 2 مسافر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 2 مسافر جعلی دستاویز پر کینیڈا جارہے تھے، مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکار محمد عدنان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فی کس 1 کروڑ کے عوض پاسپورٹس حاصل کیے، ملزمان نے وزیر آباد کے رہائشی ایجنٹ سے پاسپورٹس حاصل کیے۔

  • جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کراچی : جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات پر فلائٹ نمبر GF-753 کے ذریعے کراچی سے امریکہ جانے کی کوشش کی، ملزم کی شناخت محمد مقصود کے نام سے ہوئی۔

    ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا جبکہ ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزہ لگا ہوا تھا جبکہ سیکیورٹی خصوصیات بھی مشکوک پائی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور اس کے بھائی نے مذکورہ ویزہ مہیش کمار اور نعیم احمد کی معاونت سے حاصل کیا ملزم نے اپنے اور خاندان کے پانچ ویزوں کے حصول کے لیے ایجنٹوں کو 60 لاکھ روپے ادا کیے۔

    ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس سے قبل بھی ایف آئی اےامیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائیوں میں جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے والے 2مسافروں کوگرفتار کیا تھا۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان وزٹ ویزے پر سنیگال جا رہے تھے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عدیل اور مجاہد علی کے نام سے ہوئی ملزمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

  • عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

    عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد کرلئے گئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق گجرات اور منڈی بہاوالدین سے ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

  • جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

    جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

    پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ایک مبینہ جعلساز کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم جنت حسین کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم جعلی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں ملوث تھا، ملزم سے پرنٹرز، لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کرلی گئی۔

    ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متعدد لوگوں کو جعلی دستاویزات بنا کر دیں۔

  • ہزاروں غیرقانونی شناختی کارڈ منسوخ

    ہزاروں غیرقانونی شناختی کارڈ منسوخ

    نادرا نے 18 ہزار سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز منسوخ کر دیئے، کاروائی مکمل تٖفصیلات اور جانچ پڑتال کے بعد کی گئی۔

    اس حوالے سے نادرا حکام کا کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حامل افراد کی نشاندہی ہونے پر کارڈز کی تنسیخ کی گئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد اور مجرمان سے متاثر ہو رہا تھا، جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا تھا۔

    نادرا حکام نے مزید بتایا کہ دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کیلئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے، جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں۔

    نادرا حکام کا مزید کہنا ہے کہ مالی فوائد کیلئے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات مسئلے میں اضافے کا باعث بنی، جس کو ٹریس کرنے کے بعد مذکورہ 18 ہزار سے زائد کارڈز منسوخ کئے گئے ہیں۔

  • جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگ گیا

    جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگ گیا

    کراچی: کسٹمز کے ادارے نے جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کلیکٹریٹ اپریزیمنٹ ویسٹ کراچی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی جعلی کاغذات کے ذریعے کلیئرنس کا انکشاف کیا ہے۔

    ادارے نے جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا، کوئٹہ کسٹمز نے بھی اسمگلنگ کے خلاف ایک کارروائی میں کروڑوں روپے کا سامان بر آمد کر لیا ہے۔

    کسٹم حکام کے مطابق جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ایک بینک ملازم سمیت 9 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ جعلی پی آر سی اور انکیشمنٹ سرٹیفکٹ میں بینک کا عملہ بھی ملوث ہے، ملزمان کے خلاف اسپیشل کسٹم کورٹ میں 3 ایف ائی آرز درج کر کے ان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

    دوران تفتیش نجی بینک کے ملازم نے جعلی پی آر سی بنانے کا اعتراف کر لیا، اب تک 29 جعلی پی آر سی کی شناخت کی جا چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید کاغذات کی ویریفکیشن کے لیے انھیں متعلقہ بینکوں کے ہیڈ آفس بھجوا دیا گیا ہے۔

    ایک اور کارروائی میں بلوچستان کسٹمز کوئٹہ کلیکٹریٹ نے زیارت کسٹمز چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے 2 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔

    کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر فرید سالار کے مطابق اسمگل شدہ سامان اور ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے کے دوران 8 کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا جا چکا ہے۔

  • جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار

    جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار

    اسلام آباد : ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ، مسافر کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سید شمس الرحمان پرواز کیو آر 615 پر اٹلی براستہ دوحا جارہا تھا،دوران امیگریشن مسافر کا اٹالین ریزیڈینس پرمٹ جعلی نکلا، جس پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ، مسافر کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔

    مزید پڑھیں : جعلی سفری دستاویز پر کینیڈا جانے والے 3 مسافر زیرِ حراست

    یاد رہے  پی آئی اے ٹاسک فورس نے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویز پر کینیڈا جانے والے 3 مسافرکو حراست میں لے لیا تھا ،  ٹاسک فورس نے تین الگ کاروائیاں کیں ،تینوں مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے781کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جارہے تھے۔

    پی آئی اے کے ٹاسک فورس نے چیک ان کاونٹر سے پہلے مسافروں کے سفری دستاویزچیک کئے تو کینیڈا کے ویزے جعلی نکلے، پی آئی اے ٹاسک فورس نے مزید ری کنفرم کرنے کیلئے ایمیگریشن کی مدد حاصل کی تھی۔

    پی آئی اے ٹاسک فورس نے مزید قانونی کاروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا،  تینوں مسافروں کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے

  • جعلی دستاویزات پر سفر کرنا مسافروں کو مہنگا پڑگیا

    جعلی دستاویزات پر سفر کرنا مسافروں کو مہنگا پڑگیا

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کاروائیاں کی، اس دوران جعلی سفری دستاویزات پر 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ مسافر چین اور ملائشیا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔

    جعلی دستاویزات پر افغان باشندہ گرفتار، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے چرس برآمد

    حال ہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے ویجلینس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر کینیڈا جانے والے افغانی باشندے کو حراست میں لیا تھا۔

    خیال رہے جعلی دستاویزات پر گرفتار ہونے والا مذکورہ افغان مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جا رہا تھا، پی آئی اے کے ویجلینس افسر نے مسافر میر زادہ سے سفری دستاویزات طلب کیے جس کے بعد افسر کو شک ہوا کہ دستاویز جعلی ہیں۔ بعد ازاں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔