Tag: جعلی ریال

  • سعودی عرب کی مارکیٹوں میں جعلی ریال پھیلانے کی کوشش

    سعودی عرب کی مارکیٹوں میں جعلی ریال پھیلانے کی کوشش

    ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ریال بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے جعلی 8 لاکھ ریال برآمد ہوئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ کارروائی سعودی دارالحکومت ریاض میں کی گئی، پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ بنانے اور پھیلانے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا، ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا لبنانی باشندہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات ملی تھیں کہ ملزمان بڑی تعداد میں جعلی رقم سعودی عرب کی مختلف مارکیٹوں میں پھیلانا چاہتے تھے، اطلاع ملتے ہی تمام علاقے کے تھانوں کو خبر دار کیا گیا تاکہ ملزمان کو مارکیٹ میں جعلی نوٹ پھیلانے سے قبل ہی گرفتار کیاجاسکے۔

    بعد ازاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان نے ایک مکان میں اپنا ٹھکانہ تیار کیا ہوا تھا جہاں سے وہ جعلی نوٹ بناتے تھے اور ان کا اہم مقصد بازاروں میں اس کی ترسیل تھی جسے پولیس نے ناکام بنادی، ملزمان کی عمریں 40 اور 50 برس کے درمیان ہیں ان سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • ریاض میں جعلی ریال پھیلانے والا گروہ گرفتار

    ریاض میں جعلی ریال پھیلانے والا گروہ گرفتار

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں جعلی ریال پھیلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ گروہ کے پاس سے 8 لاکھ ریال مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لاکھوں جعلی کرنسی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ریاض پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گروہ کے بارے میں پولیس کو متعدد ذرائع سے اطلاعات ملی تھیں کہ ان کی جانب سے جعلی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے خفیہ اہلکاروں کے تعاون سے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان نے ریاض کے ایک علاقے میں اپنا اڈہ قائم کررکھا تھا جہاں سے وہ جعلی کرنسی نوٹ شہر میں پھیلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کی جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ 500 ریال کے جعلی نوٹ ضبط کیے گئے جن کی مالیت 8 لاکھ ہے۔

    اس سے قبل بھی ریاض پولیس نے جعلی ڈالر تیار کرنے والا ایک گروہ گرفتار کیا تھا۔ گروہ کے قبضے سے 5 لاکھ جعلی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

    گروہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جعلی ڈالروں کا سودا کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ان سے ڈالروں کا سودا کیا اور سودا ہوتے ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔