Tag: جعلی شادیاں

  • قبرص میں 133 جعلی شادیاں کرنے والے 15 افراد گرفتار

    قبرص میں 133 جعلی شادیاں کرنے والے 15 افراد گرفتار

    قبرص میں جعلی شادیاں کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 13 افراد کو قبرص، ایک کو پرتگال اور ایک کو لیٹویا سے حراست میں لیا گیا۔

    خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار افراد قبرص میں 133 جعلی شادیوں میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد میں شامل خواتین کا تعلق پرتگال اور لیٹویا سے بتایا جارہا ہے۔

    جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کہ ان کا تعلق بنگلا دیش، بھارت اور پاکستان سے ہے، جعلی شادیاں یورپی یونین کا رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیے کی گئی تھیں۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قبرص کی سربراہی میں یوروپول ایجنسی کی جانب سے 29 جنوری کو کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    دوسری جانب بھارت میں شادی سے ایک روز قبل 23 سالہ دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا جس کی وجہ سے شادی منسوخ ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لواحقین نے شادی تین دسمبر کو طے کی گئی تھی تاہم ایک دن پہلے دو دسمبر کو ملزم جو اسے کافی عرصے سے جانتا تھا تاہم متاثرہ لڑکی سے وہ اس وقت ملا جب وہ کسی کام سے گھر واپس آرہی تھی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    جب سسرال والوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے شادی ہی منسوخ کردی۔

    لڑکی نے شروع میں خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ ملزم نے اسے دھمکیاں دی تھیں لیکن بعد میں اس نے والدین کو واقعے کے بارے میں بتادیا۔

    لڑکی نے اہلخانہ کے ساتھ تھانے میں ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی۔

    خاتون نے کنڈیکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا، ویڈیو وائرل

    ایس ایچ او منیشا اپادھیائے نے کہا کہ اس کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے 24 سالہ ملزم کو 24 جنوری کو گرفتار کیا گیا اور اسے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

  • کراچی: شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار

    کراچی: شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کر لیا ہے جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتے تھے۔

    تاہم دو روز قبل کی شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا کھلا چھٹا سامنے آ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل اس خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈراما رچایا، تاہم کھیل ان پر اُلٹ گیا۔

    پولیس کے مطابق دو روز پہلے نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام لڑکی والوں سے 50 ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہو گیا، اس نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کرمنل ریکارڈ ہی سامنے آ گیا۔

    لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا کے گھر والے خود کو با اثر اور سرکاری افسر ظاہر کر رہے تھے، تاہم جب کریمنل ریکارڈ سامنے آیا اور لڑکی والوں نے فراڈ کا سراغ لگا لیا، تو انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

    پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل نکاح کرنے والا دلہا آج بارات لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے دھر لیا، پولیس نے موقع ہی سے دلہا کو ماں، باپ، بھائی اور بھابھی سمیت پکڑ لیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار خاندان کے افراد پر 25 سے زائد مقدمات درج ہیں، ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ یہ پورا خاندان فراڈی ہے، بارات میں اس خاندان کے ساتھ وکیل بھی آیا تھا لیکن پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔

    انھوں نے بتایا کہ فراڈ خاندان کئی وارداتیں کر چکا ہے، یہ خاندان شادی کر کے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، اس خاندان کے خلاف ابھی تک کسی اور فیملی نے درخواست جمع نہیں کرائی۔