Tag: جعلی شناختی کارڈ

  • شناختی کارڈ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں!

    شناختی کارڈ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں!

    راولپنڈی : شناختی کارڈ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں ، جعلی شناختی کارڈ بنواکر شہریوں کی قیمتیں اراضی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نادرا سے جعلی شناختی کارڈ بنواکرشہریوں کی قیمتیں اراضی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

    گروہ نےسرغنہ مولوی جاوید فرار تین کارندے اور ایک خریدار گرفتارکیا اور اراضی کے اصل مالک کی درخواست پر سب رجسٹرار کے استغاثہ پر تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے اے آروائی نیوز نے تمام تفصیلات حاصل کر لی ہے ، روات اراضی سینٹر کا عملہ بھی گروہ میں شامل ہیں۔

    عملے نے جعلی شناختی کارڈ پر اصلی فرد جاری کیا ، جعلی شناختی کارڈز پر جاری فرد بھی جاری رجسٹری بھی اصل ہوگئی۔

    پولیس نے 4 کنال 9مرلے آراضی کے مالک عتیق الرحمن ولد شیخ محمد رفیق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور موقع پر چار ملزمان بلال احتشام محمد نعیم خان اصغر علی گرفتارکرلئے گئے۔

    ملزم بلال نے اعتراف بیان بھی ریکارڈ کرا دیا، ملزم نے انکشاف کیامولوی جاوید گروہ کا سرغنہ ہے جسنے نادرا لالکڑتی کیاسک سینٹر کے عملے کی مدد سے اصل مالک عتیق الرحمن کا میرا شناختی کارڈ جاری کی۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اروات اراضی سینٹر کے عملے نے اس شناختی کارڈ پر فرد جاری کیا، اس فرد پر رجسٹری کرائی جسکی جانچ پڑتال کے بعد ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ مولوی جاوید سمیت دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

  • جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    پشاور : جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، اور شناختی کارڈز، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈبنوانےمیں ملوث 6 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ نجیب اللہ نامی افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا گیا، ملزم نجیب اللہ سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزم سےافغان تذکرہ بھی برآمد ہوا، ملزم چمن بارڈرکے راستے پاکستان داخل ہوا اور کوئٹہ میں مقیم شخص کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پرمزید5افغان شہریوں کوپشاورسےگرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ ملزمان سے پاکستانی شناختی کارڈز، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے بھی برآمد ہوئے۔

    ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجا رہے ہیں، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ،پاسپورٹ پرسعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

  • کراچی : جعلی شناختی کارڈ پر موبائل سم نکالنے والا گروہ  گرفتار

    کراچی : جعلی شناختی کارڈ پر موبائل سم نکالنے والا گروہ گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے جعلی شناختی کارڈ پرموبائل سم نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ، یہ گروہ تھرپارکر سے کراچی تک نیٹ ورک چلارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈپرسم نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض نے بتایا یہ گروہ تھرپارکر سے کراچی تک نیٹ ورک چلارہا تھا۔

    عمران ریاض کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحائف ،این جی اوز کے نام پر بیوقوف بنا کر انگوٹھے لئےجاتےتھے اور عام لوگوں کے نام پر سم جرائم پیشہ افراد کو دی جاتی تھیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ یہ لوگ جعلی سم پر واٹس اپ بناتے اور ملزمان کو فروخت کردیتےتھے، ملزمان سے 1500غیر قانونی سمیں اور 50بائیو میٹرک ڈیوائس برآمد کی ہیں جبکہ 2فرنچائزز کو سیل کیا گیا ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر ملکی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا ملازم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں میگا سینٹر نادرا کا ڈیٹا انٹری آپریٹر موسیٰ عباسی اور غیرملکی شناختی کارڈ ایجنٹ معراج بھی شامل ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق تیسرے ملزم امین نے جعلی دستاویزات کے تحت شناختی کارڈ بنوایا، ملزم کا شناختی کارڈ نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بنا اور گرفتار ایجنٹ نے امین سے تیس ہزار رشوت طلب کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث اب تک نادرا ملازمین سمیت تیرہ ملزمان گرفتار ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتےڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون وَن عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے لیے شناختی کارڈز بنوائے گئے ہیں۔

    عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ نادرا سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو بھی کارڈز بنوا کر دیے گئے، بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بنایا گیا، جو صفورا حملے میں ملوث تھا۔

    ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی تھی، نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، عامر فاروقی کے بیان کے مطابق نادرا سے متعدد دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنوائے گئے ہیں۔

  • سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا

    سکھیکی: پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی سے گرفتار افغان باشندوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھیکی میں افغان باشندوں کے مبینہ طور پر سفارش سے شناختی کارڈ بنوانے کے کیس میں عدالت نے گرفتار افغان باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد سے چار افغان باشندے گرفتار کیے گئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں سکھیکی کے نادرا آفس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ بنوانا چاہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان سے افغان پاسپورٹ، غیر ملکی کرنسی اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں۔

    طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ برس غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا سے 120 ملازمین برطرف کیے گئے تھے جب کہ جعل سازی پر 9554 قومی شناختی کارڈز منسوخ کیے گئے تھے جب کہ ایک لاکھ اکیس ہزار 117 کارڈز مشکوک ہونے پر بلاک کیے گئے۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی وزیر داخلہ کے حکم پر دو لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے تھے۔

    گزشتہ برس ستمبر میں طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ پکڑا گیا تھا جس کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے، ایجنٹ پانچ مرتبہ بھارت جا چکا تھا، پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی تھی۔ 2018 میں افغان کرکٹر راشد خان کی جعل سازی بھی سامنے آئی تھی، نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان نے افغانی شہریت چھپا کر جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔

  • ایک لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ بلاک

    ایک لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ بلاک

    اسلام آباد: غیر ملکیوں کو جعلی  شناختی کارڈ جاری کرنے کے جرم میں نادرا کے 120 ملازمین برطرف جبکہ ایک لاکھ سے زائد  مشکوک آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وقفہ سوالات میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایوان کے سامنے نادرا ملازمین کی برطرفی اور  جعلی شناختی کارڈوں کی معطلی کے حوالے سے تفصیلات پیش کردیں۔

    اعجاز شاہ نے ایوان کو بتایا کہ غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا سے 120 ملازمین برطرف کئے گئے جبکہ جعل سازی پر 9554 قومی شناختی کارڈز منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

    آج بروز  جمعہ ہونے والے اجلاس میں اپنے تحریری جواب میں  وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ایک لاکھ اکیس ہزار 117 کارڈز مشکوک ہونے پر بلاک کردیئے گئے  ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں بھی 22072 کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کرلیے گئے  ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح کی کمیٹی کی رپورٹ پر بلوچستان کے 1450 کارڈ منسوخ بھی کردئیے گئے ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے 120 ملازمین کو بھی نوکریوں سےبرطرف کیاجاچکا ہےاور ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دورِحکومت میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر دو لاکھ شناختی کارڈ بلاک کردیے گئے تھے، اور ان کی تصدیق کی گئی تھی۔

  • افغانی کرکٹر راشد خان جعل ساز نکلے، دھوکے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا

    افغانی کرکٹر راشد خان جعل ساز نکلے، دھوکے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا

    پشاور: افغان کرکٹر راشد خان جعل ساز نکلے، نادرا کا کہنا ہے کہ راشد خان نے افغانی شہریت چھپا کر جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کے ترجمان فائق علی چاچڑ نے کہا ہے کہ راشد خان جن کا اصلی نام راشدین ہے نے دھوکہ دہی سے 2014 میں شناختی کارڈ حاصل کیا۔

    ترجمان نادرا کے مطابق افغان کرکٹر راشدین کی ماں پاکستانی ہے جب کہ باپ افغانی ہے، انھوں نے شناختی کارڈ نادرا سینٹر پشاور سے حاصل کیا۔

    راشد خان ارمان افغان قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ جون 2018 میں انڈیا کے خلاف اوّلین ٹیسٹ میچ میں افغان ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

    نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ راشدین کے والد نے بھی جعلی دستاویزات پر پاکستانی کارڈ حاصل کیا تھا، راشدین اور ان کے والد خلیل خان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔

    قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں راشدین کا خاندان اب بھی مقیم ہے، افغان کرکٹر 2012 سے 2014 تک اسلامیہ کالج میں پڑھتے رہے، وہ کئی ٹورنامنٹس میں اسلامیہ کالج کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں 14 لاکھ افغان شہری رہائش پذیر ہیں: رپورٹ


    نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ راشدین کے خاندان کے دیگر افراد بھی جعلی دستاویزات پر پاکستانی کارڈ بنا چکے ہیں، ان کے رشتہ داروں کے کارڈ اب بھی ایکٹو ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ افغان اور بنگالی مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیج سکتے، مہاجرین کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت ملنی چاہیے۔

    وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 131 ہے، جب کہ کیمپوں سے باہر 9 لاکھ 41 ہزار 854 رہائش پذیر ہیں۔

  • افغان خاتون شربت بی بی کو شہریت دینے پرنادرا افسران کی معطلی

    افغان خاتون شربت بی بی کو شہریت دینے پرنادرا افسران کی معطلی

    پشاور : افغان جنگ کے دوران عالمی میڈیا پر تصویر شائع کے بعد شہرت پانے والی افغان خاتون شربت بی بی کو بھی پشاور سے جعلی شناختی کارڈ جاری کردیا گیا ہے،اےآروائی نیوز پر خبرنشر ہونے کے بعد نادرا نے اپنے ڈپٹی اسسٹنٹ سمیت دو اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان خاتون شربت بی بی اور اُس کے دو بیٹوں کو پاکستانی شاختی کارڈ جاری کرنے پر وزارت داخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نادرا پشاور کے مفرور ڈپٹی اسسٹنٹ اور دو اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    sharbat-post-2

    واضح رہے شربت بی بی کو پاکستانی شہریت دینے کے حوالے سے سب سے پہلے خبر اے آر وائی نے نشر کی تھی جس کے بعد نادرا نے تحقیقات کے بعد اپنے تینوں اہلکاروں کو معطل کردیا ہے اور اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    sharbat-2

    اے آر وائی پر خبر نشر ہونے کے بعد نادرا حکام تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عالمی الیکٹرانک میڈیا پر شہرت پانے والی افغانی خاتون شربت بی بی نے اپریل 2014 میں پشاور کے نواحی علاقے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا تھا۔

    sharbat-post-1

    تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ پشاور اور دو دیگر اعلیٰ افسران شربت بی بی اور اُس کے دو بیٹوں کو رشوت کے عوض پاکستانی شہریت دینے میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے بعد تینوں افسران روپوش ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا ر ہے ہیں۔

    نادرا کے اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ شربت بی بی کے ساتھ ساتھ اُس کے دوبیٹے روف خان اور لالہ خان نے بھی اپنی والدہ شربت بی بی کے ساتھ ساتھ پچھلے سال ہی پاکستان کی شہریت حاصل کر لی تھی۔

    یاد رہے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی پاکستانی حدود میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد انکشاف سامنے آیا تھا کہ ملا منصور نہ صرف یہ کہ پاکستانی شہریت حاصل کرچکا تھا بلکہ جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر بھی کرتا رہا ہے۔

    اس ہولناک انکشاف کے بعد وزرات داخلہ نے فوری اور راست قدم اُٹھاتے ہوئے شناختی کارڈ کی دوبارہ سے تجدید کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں جعلی ناموں پر جاری کیے گئے پاسپورٹ اور ہزاروں شناختی کارڈ منسوخ کیے گئے تھے ۔

     

  • جعلی شناختی کارڈ بنانیوالے نادرا کے 18 ملازمین پرمقدمات، 8 گرفتار

    جعلی شناختی کارڈ بنانیوالے نادرا کے 18 ملازمین پرمقدمات، 8 گرفتار

    اسلام آباد: جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے آٹھ ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے موجودہ اور پچھلی حکومتوں کے ادوار میں منظم طریقہ کار کے تحت ہزاروں جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں 18 نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مقدمے کے اندراج کے بعد نادرا کے 8 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ دیگر دس ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    نادرا کے گرفتار ملازمین کی نشاندہی گذشتہ تین ماہ سے جاری شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے ذریعے ہوئی تھی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ انتہائی حساس اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، نادرا کو جعل سازوں اور پاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کردیا جائے گا، راستے میں آنے والی کوئی رکاوٹ یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کیخلاف عید کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جس میں نادرا کے مزید اہلکاروں کی گرفتاریاں ہونگی۔ اس عمل کو چھ ماہ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

    تیسرے مرحلے میں جعلی کارڈ بنوانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ عوام اورمیڈیا کی معاونت کا شکر گزار ہوں۔

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانونی دباؤ کے تحت تقریبا 1700 افراد نے رضا کارانہ طور پر اپنے جعلی شناختی کارڈ واپس کیے، اس سے پہلے اس قسم کی کوئی ایک مثال بھی نہیں۔

     

  • ملامنصور کی نعش افغانستان بھیج دی گئی، وفاقی وزیرداخلہ

    ملامنصور کی نعش افغانستان بھیج دی گئی، وفاقی وزیرداخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان افغان کے امیر ملا اختر منصور کی نعش اُن کے ورثاء کے حوالے کر کے افغانستان روانہ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا بورڈ کے اہم اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا ’’ کہ امریکی ڈرون پاک فضائیہ کے ریڈارمیں نہیں آیا، پاک فضائیہ کا ریڈار سسٹم بہت مضبوط ہے اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ڈرون نے سرحد پار سے گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

    اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے نادرا حکام  کو ہدایت کی کہ ’’نادرا ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں، فوری طور پر شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیے اب ڈھائی کرورڑ نہیں بلکہ ساڑھے دس کروڑ شناختی کارڈز کے عمل کو شروع کیا جارہا ہے، اس  دوران عوام کو تنگ کرنے سے باز رکھا جائے اور نادرا اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں جہاں قومی جعلی شناختی کارڑز حاصل کرنے والے افغان باشندے رہائش پذیر ہیں اُن علاقوں کی نشاندہی کی جائے، ازخود شناختی کارڈ نادرا کے حوالے کرنے والے افغانیوں کی حکومت کی جانب سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا حکام کو کہا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے اور ان کی معاونت کرنے والے افراد کے لیے چودہ سال کی سزا دی جائے گی جبکہ اس بات کی نشاندہی کرنے والے کو حکومت کی جانب سے دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا اور اُس کی معلومات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

     چوہدری نثار نے کہا کہ اب نادرا میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، نادرا میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ ملاء منصور کے شناختی کارڈ کی تصدیق اور اجراء کرنے والے تمام افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے اور اُن سے تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں :         نوشکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا شخص ملا منصور تھا، وزارتِ داخلہ

    واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب باضابطہ اعلان جاری کرتے ہوئے نوشکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت کا اعلان کیا گیا تھا۔