Tag: جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹس

  • جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹس: سعودی عرب میں پکڑے گئے افغانیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

    جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹس: سعودی عرب میں پکڑے گئے افغانیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سعودی عرب میں پکڑے جانے والے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والے افغانیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پکڑے جانے والے جعلی شناختی اور پاسپورٹس کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے وزارت داخلہ کے حکم پر افغانیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ 12 ہزار 500 افغانیوں کو سیکشن 18 کا نوٹس جاری کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، 593 افغانیوں کو اسلام آباد سینٹرز سے شناختی کارڈ جاری ہوئے جبکہ کوئٹہ اور پشاور سے ساڑھے 5ہزار شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نادرا حکام نےافغانیوں کے جعلی پاسپورٹس ،شناختی کارڈ پر باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا اور کراچی ، کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت تمام سینٹرز کےمتعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں پکڑے گئے افغانیوں کےپاسپورٹ،شناختی کارڈزمنسوخی کےبعدضبط ہوں گے۔