Tag: جعلی شناختی کارڈ

  • افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اکیاون افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے کے بڑھتے معاملات پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اکیاون افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر حسام حنیف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا، ملزم نے افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے جعلی دستاویزات اور پتے استعمال کئے ۔

    ملزم حسام نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کیئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کاریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • پختونخوا ملی عوامی پارٹی جعلی شناختی کارڈ کیلئے دباؤ ڈالتی ہے، نادرا بلوچستان

    پختونخوا ملی عوامی پارٹی جعلی شناختی کارڈ کیلئے دباؤ ڈالتی ہے، نادرا بلوچستان

    کوئٹہ : نادرا بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل میرجام خان نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی دباؤ ڈالتی ہے، یہ بات انہوں نے چیئرمین نادرا کو لکھے گئے خط میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نادرا بلوچستان نے چیئرمین نادرا کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عملے پر دباؤ ڈالتی ہے۔


    Revealed – political pressure behind fake NICs… by arynews

    الزام کے جواب میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال نے اس کی تردید کردی ہے۔

    ڈی جی نادرا کے مطابق ڈاکٹرحامد اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، نجیب خان اچکزئی، لیاقت آغا اور نصراللہ زیرے نادرا کے امور میں مداخلت کرتے ہیں۔

    ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں آزادانہ طورپرکام کرنے سے قاصر ہیں، عملےکو دباؤ میں لے کرزبردستی شناختی کارڈز بنوائے جاتے ہیں۔

    خط میں غیرقانونی طور پرنادرا بلوچستان کے کام میں مداخلت روکنے اورمعاملہ وزیر داخلہ کے سامنے اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب رہنما پختونخواہ ملی عوامی پارٹی عبدالرحیم زیارت وال نے ڈی جی نادرا کی جانب سے لگائے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نادرا کے کسی کام میں کبھی مداخلت کی اور نہ ہی کوئی شناختی کارڈ بنوانے کے لئے زور زبردستی کی۔

     

  • اسلام آباد سےجعلی شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد سےجعلی شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 7 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق جعلی نادرا فارم کی تصدیق کرنے میں ملوث 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں راولپنڈی سے سابق ناظم طارق کیانی بھی شامل ہیں۔

    گرفتار نادرا اہلکار افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث ہیں۔

    جعلی شناختی کارڈز بنانے میں گرفتار ملزمان میں ظفر خان،شیرعلی خان،مومن خان،گل مرجان خان،گل رحمان خان،ظاہر خان اور چوہدری عبدالحمید خان شامل ہیں۔